ممتا موہنداس

بھارتی فلمی اداکارہ

ممتا موہنداس (انگریزی: Mamta Mohandas، ملیالم : മംമ്ത മോഹന്ദാസ്) ایک بھارتی فلمی اداکارہ، پس منظر گلوکار اور ماڈل ہے۔[2] کچھ تیلگو، تمل اور کنٹرا فلم کے علاوہ انھوں نے بنیادی طور پر ملیالم زبان کی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ 2006 میں بہترین تیلگو پس منظر گلوکار اور 2010 میں بہترین ملیالم اداکارہ کے لیے انھوں نے دو فلم فیئر ایوارڈ جیتے ہیں۔

ممتا موہنداس
 

معلومات شخصیت
پیدائش 14 نومبر 1984ء (40 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
منامہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش لاس اینجلس   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی بنگلور یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ ،  گلو کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ملیالم   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ملیالم ،  عربی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
فلم فیئر اعزاز جنوبی   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ[1]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

ممتا کی پیدائش 14 نومبر 1984 کو منامہ، بحرین میں ہوئی۔ ان کے والد امنبالہ پٹ موہنداس اور والدہ گنگا کا تعلق کننُور کے ملیالم گھرانے سے تھا۔ 2002 میں ممتا نے انڈین اسکول، بحرین میں ثانوی تعلیم مکمل کی، انھیں ماؤنٹ کیریمل کالج، بنگلور سے گریجویشن ڈگری ملی۔ انھوں نے کرناٹک اور ہندوستانی موسیقی کی تعلیم بھی حاصل کی ہے۔ اداکاری سے پہلے انھوں نے آئی بی ایم اور کلیان کیندر کے لیے ماڈلنگ بھی کی اور میسور مہاراجا اور ریمنڈ کے لیے ریمپ واک بھی کرچکی ہیں۔[3][4]

کیرئیر

ترمیم

اداکاری

ترمیم

2005 میں ممتا موہنداس نے بطور اداکارہ اپنے کیرئیر کا آغاز ہدایتکار ہری ہرن کی ملیالم فلم ميوكھم سے کیا، اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں رہی، البتہ اس فلم میں ممتا کو اندرا کے کرادر کے لیے سراہا گیا تھا۔[5] 2006 میں، انھوں نے ملیالم فلم ‘‘بس کنڈکٹر’’ میں ماموٹی کے ساتھ، ‘‘لنکا و ادبھوتھں’’ میں سریش گوپی کے ساتھ اور ’’مدھوچندرلیکھا‘‘ میں جے رام کے ساتھ کام کیا۔ اسی سال انھوں نے تمل فلم شوپتھگرم میں وشال کرشن کے ساتھ اداکارای کی۔ یہ فلم ایک اوسط درجے کی کامیاب رہی۔ 2007 میں ممتا نے سپرہٹ ملیالم فلم ’’بگ بی‘‘ میں ماموٹی کے ساتھ اداکاری کی۔ اسی سال انھوں نے تیلگو فلم میں بھی کام کیا، جبکہ انھوں نے سپر ہٹ فلم یمدوں گا میں ایک معاون کردار نبھایا۔ 2008 میں ان کی سات فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں سے پانچ فلمیں تیلگو میں تھیں۔ باکس آفس پر کرشنا ارجنا اور وکٹری کامیاب رہی۔ اس سال انھوں نے گولی نامی کنڑ فلم میں اداکاری بھی شروع کیا۔ 2009 میں ممتا نے مادھون کے ساتھ کامیڈی فلم گرو این آلو اور دلیپ اور شرینواسن کے ساتھ تھرلر فلم پیسنجر میں اساکاری کی۔ جبکہ پہلی فلم کا باکس آفس پر ایک اوسط درجہ کی رہی، جبکہ دوسری دلم ایک زبردست سپر ہٹ قرار پائیم اور اس فلم سے ممتا کے کیرئیر میں ایک اہم موڑ بن گیا۔ 2010 میں کتھا تڈرنو میں اس کے کردار سمیکشکوں کو سراہا گیا اور ان کو اپنا پہلا فلم فئیر کاایوارڈ ملا۔ 2011 میں ممتا کی پہلی فلم ریس تھی، یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں رہی۔ ملیالم میں ان کی اگلی رلیز نائکا تھی۔

متعلقہ روابط

ترمیم

فہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں

حوالہ جات

ترمیم
  1. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/bbcb3337-fa1d-4ca9-bda4-dc04c7865b9d — اخذ شدہ بتاریخ: 29 ستمبر 2021
  2. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Mamta Mohandas"
  3. "Mamta Mohandas – Malayalam celebrities the stories and the gossips"۔ Movies.deepthi.com۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-02
  4. http://t2.gstatic.com/images?q=tbn:ANd9GcQCo8JF0aqtag5UBNrB-KN6ElgLas1jfw857N68tgL5C4aJauXPgg[مردہ ربط]
  5. "Kerala News – Mayookham"۔ Kerals.com۔ 20 نومبر 2005۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-02
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔