پریامنی

بھارتی فلمی اداکارہ
(پریا منی سے رجوع مکرر)

پریامنی (انگریزی: Priyamani، پورا نام  : پریا واسو دیو منی ائیّر ؛ پیدائش: 4 جون، 1984ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل جو بنیادی طور پر جنوبی بھارت کے سنیما میں کام کرتی ہے۔[1] تامل، تیلگو، ملیالم، کنڑ کے علاوہ وہ ہندی فلم میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔ پريامنی کی پیدائش 4 جون، 1984ء کو پالككاڈ، کیرالہ میں ایک تمل برہمن خاندان میں ہوئی، رشتے میں وہ بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کی خالہ زاد بہن ہیں۔[2][3][4] انھوں نے 2003ء میں فلمی زندگی کا آغاز بنگلورسے کیا۔ پریامنی کی سب سے پہلی تیلگو زبان کی فلم ایوارے اتاگاڈو تھی، انھوں نے 2004ء میں بالترتیب فلمیں كنگالال كیدھو سائی اور ستيم کے ساتھ تامل سنیما اور ملیالم سنیما میں کام کیا، 2006ء کی تیلگو فلم پللے نا كوٹھالو ان کی پہلی کامیاب فلم تھی۔2007ء کی تمل فلم پاروتھی ويرن سے انھیں وسیع شناخت ملی، جس کے لیے انھیں بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔ اسی سال تیلگو فلم يمدوں گا سے انھیں کمرشل کامیابی ملی۔ انھوں نے 2009ء میں فلم رام سے کنڑا سینیما میں اور پھر 2010ء کی راون اور رخت چترا سے ہندی فلموں میں کام کا آغاز کیا، اس کے علاوہ پریامنی ہندی فلم ’’چنائی ایکسپریس‘ ‘میں بھی شاہ رخ خان کے ساتھ آئٹم سانگ’ ’ون ٹو تھری فور، گیٹ آن دی ڈانس فلور‘‘ میں ڈانس کرتی نظر آئیں۔[5] 2012ء کی فلم چارولتا جس انھوں نے جڑی ہوئی جڑواں بہنوں کا کردار نبھایا تھا، کے لیے انھیں تعریف ملی، اس فلم کو ہندی میں الون کے نام سے بنایا گیا۔

پریامنی
 

معلومات شخصیت
پیدائش (1984-06-04) جون 4, 1984 (عمر 40 برس)
پالگھاٹ, کیرلا، بھارت
رہائش چنئی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت بھارتی
والدین واسودیوا منی ائیر
لتا منی ائیر
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ اور نمونہ کارہ
پیشہ ورانہ زبان ملیالم   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 2003–تاحال
اعزازات
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

متعلقہ روابط

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

فہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Priyamani" 
  2. "ودیا بالن کی بہن پریامنی"۔ آج تک۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2014 
  3. "کیا آپ جانتے ہیں ودیا بالن کی اس بہن کو!"۔ پنجاب کیسری۔ 2 جون 2014۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2014 
  4. پریامنی کا انٹرویو. بیہائنڈ ووڈ۔ Retrieved on 5 جولائی 2011.
  5. "آئٹم سانگز کاجھگڑا"۔ روزنامہ دنیا سنڈے میگزین۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2014 
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔