انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ 1927-28ء
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 1927-28ء کے سیزن کے دوران جنوبی افریقہ کا دورہ کیا، اس نے جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کے خلاف 5ٹیسٹ میچز اور مقامی ٹیموں کے خلاف میریلیبون کرکٹ کلب کے بینر تلے 13 ٹور میچ کھیلے۔ یہ دورہ 12 نومبر 1927 ءکو مغربی صوبے کے خلاف میچ سے شروع ہوا اور 21 فروری 1928ء کو اسی ٹیم کے خلاف ایک اور میچ کے اختتام پر ختم ہوا۔ پانچ ٹیسٹ 24 دسمبر 1927ء سے 8 فروری 1928ء کے درمیان کھیلے گئے۔ ٹیسٹ سیریز 2-2 سے ڈرا ہوئی، پہلے 2میں انگلینڈ اور آخری 2میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی، درمیان میں ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا۔ گائے جیکسن کو جولائی 1927ء میں ٹورنگ ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا۔ وہ اکتوبر میں بیماری کی وجہ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ ان کی جگہ آر ٹی سٹینفورتھ کو کپتان اور پرسی ہومز کو بطور کھلاڑی شامل کیا گیا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ 1927-28ء | |||||
انگلینڈ | جنوبی افریقہ | ||||
تاریخ | 12 نومبر 1927 – 21 فروری 1928 | ||||
کپتان | آر ٹی سٹینفورتھ (پہلا تا چوتھا ٹیسٹ) گریویل سٹیونز (پانچواں ٹیسٹ) |
نمی ڈین | |||
ٹیسٹ سیریز | |||||
نتیجہ | 5 میچوں کی سیریز 2–2 سے برابر | ||||
زیادہ اسکور | ارنسٹ ٹائلڈسلے (520) | ہربی ٹیلر (412) | |||
زیادہ وکٹیں | والٹرہیمنڈ (15) | جارج بسیٹ (25) |
ٹیسٹ سیریز
ترمیمپہلا ٹیسٹ
ترمیم24–27 دسمبر1927
سکور کارڈ |
ب
|
||
- جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
- ایورٹ آسٹل, والٹرہیمنڈ, جیفری لیگ, ایان پیبلز, آر ٹی سٹینفورتھ, باب وائٹ (تمام انگلینڈ), جاک کیمرون, شنٹرکوین, جیکبس ڈومینی, ڈینس مورکل, ہنری پرومنٹز اور سیرل ونسنٹ (تمام جنوبی افریقہ) نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
دوسرا ٹیسٹ
ترمیم31 دسمبر 1927 – 4 جنوری 1928
سکور کارڈ |
ب
|
||
- جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
- جارج بسیٹ اور آرکیبالڈ پام (جنوبی افریقہ) اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
- ابتدائی اوور میں بلے باز کی جانب سے گیند کے سیاہ رنگ کے خلاف اپیل کو ٹھکرا دیا گیا کیونکہ گیند کا انتخاب دونوں کپتانوں نے کیا تھا۔[1]
تیسرا ٹیسٹ
ترمیم21–25 جنوری 1928ء
سکور کارڈ |
ب
|
||
- جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
- سیم سٹیپلز (کرکٹر) (انگلینڈ), جان نکولسن, آرتھر لینوکس اوچسے اور جیک سیڈل (تمام جنوبی افریقہ) نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
- یہ ٹیسٹ میچ بغیر کسی کھلاڑی کے سنچری بنائے سب سے زیادہ مجموعی (1272) کا ریکارڈ رکھتا ہے۔[2]
چوتھا ٹیسٹ
ترمیمپانچواں ٹیسٹ
ترمیم4–8 فروری 1928ء
سکور کارڈ |
ب
|
||
- جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
- بارش کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل ممکن نہ ہو سکا۔[3]
- ایڈی ڈاسن اور ہیری ایلیٹ (دونوں انگلینڈ) نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Bill Frindall (2000)۔ The Wisden Book Of Test Cricket: Volume 1 1877-1970۔ London: Headline Book Publishing۔ ص 171۔ ISBN:0747272735
- ↑ Keith Walmsley (2003)۔ Mosts Without in Test Cricket۔ Reading, England: Keith Walmsley۔ ص 370۔ ISBN:0947540067
- ↑ "India's 36 all out, and other dramatic finishes to Tests"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-05-15