انیل کمار گائین ((بنگالی: অনীল কুমার গায়েন)‏)، ‏ (1 فروری 1919 – 7 فروری 1978) ایک بھارتی ریاضی دان اور شماریات دان جو اطلاقی شماریات (applied statistics) کے شعبے میں اپنے دوست رونالڈ فشر کے ساتھ ”Pearson product-moment correlation coefficient“ پر کام کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ انھوں نے رایل اسٹیٹسٹیکل سوسائٹی کے صدر ہنری ڈینیلز کی نگرانی میں کیمبرج یونیورسٹی سے پی۔ ایچ۔ ڈی۔ کی۔ ان کو رایل اسٹیٹسٹیکل سوسائٹی اور مشہور کیمبرج فلاسفیکل سوسائٹی کی فیلوشپ سے نوازا گیا۔

انیل کمار گائین
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1 فروری 1919ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بنگال  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 7 فروری 1978ء (59 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کولکاتا  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن رائل سوسائٹی  ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کلکتہ
جامعہ کیمبرج  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ریاضی دان،  ماہر شماریات،  ماہر معاشیات  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ کلکتہ،  جامعہ کیمبرج  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

انیل کمار گائین انڈین سائنس کانگریس ایسوسی ایشن کے شعبۂ شماریات کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کھرگ پور کے شعبۂ شماریات سربراہ بھی تھے۔ بعد میں انھوں نے بنگالی نشاۃ ثانیہ کے معروف سماجی مصلح ایشور چندر ودیاساگر کے نام پر ودیاساگر یونیورسٹی قائم کی۔[1]

ابتدائی زندگی ترمیم

انیل کمار گائین کا جنم ضلع پورب مدینی پور، مغربی بنگال کے ایک گاؤں ”لکھی“ کے ایک غریب بنگالی خاندان کے جبن کرشن گائین اور پنچھمی دیوی کے ہاں ہوا۔ ان کے والد ان کے بچپن میں دنیا سے رحلت فرما گئے، انھیں اور ان کے بہن بھائیوں کو ان کی بیوہ والدہ نے نہایت برے معاشی حالات میں پرورش کی۔ انھوں نے اپنی تعلیم ایک غیر رسمی مقامی اسکول سے حاصل کرنا شروع کی اور ان کا داخلہ آٹھ برس کی عمر میں رسمی اسکول میں ہوا۔ اپنے اسکول کے دنوں میں انھوں نے اپنی دلچسپی انگریزی اور ریاضی میں طاہر کی، یہ مضامین انھوں نے بنیادی طور پر اپنی والدہ سے پڑھے تھے۔ اسکول کی تعلیم مکمل حاصل کرنے کے بعد انھوں نے کولکاتا کا سفر کیا، وہاں پہنچ کر انھوں نے سریندر کالج سے پڑھائی کی، بعد ازاں انھوں نے کلکتہ یونیورسٹی سے اطلاقی شماریات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ سنہ 1943ء میں انھیں یونیورسٹی کا گولڈ میڈلسٹ قرار دیا گیا۔[2]

وفات ترمیم

انھوں نے اپنے جنم دن کے ایک ہفتے بعد 7 فروری 1978ء کو کولکاتا میں اپنی رہائش گاہ پر وفات پائی۔ ان کی نسل کی اولادیں کولکاتا اور بیرون ملک میں رہائش پزیر ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Deceased Fellow"۔ Indian National Science Academy۔ 18 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2018 
  2. Abhijit Guha۔ "Forgotten Founder of a University"۔ Frontier Weekly۔ 01 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2012