اوریانا فلاچی
اطالوی صحافی۔ خاص طور پر انٹرویوز کی وجہ سے معروف و متنازع رپوٹر۔ اوریانہ فلاچی کو پہلی شناخت دوسری جنگ عظیم کے دوران فاشزم مخالف صحافی کے طور پر ملی اور انھوں نے اس زمانے میں جنگ کے انتہائی خطرناک میدانوں سے بڑی بے خوفی سے رپورٹنگ کی۔ جنگ ختم ہونے کے بعد انھوں نے دنیا کے معروف اور انتہائی متنازع اور سخت گیر تصور کی جانے والی شخصیات سے انٹرویو کیے۔ ان انٹرویوز میں ان کے سوال اور انداز نے جوابوں سے کہیں زیادہ مقبویت حاصل کی۔
اوریانا فلاچی | |
---|---|
(اطالوی میں: Oriana Fallaci) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 جون 1929ء [1][2][3][4][5][6][7] فلورنس |
وفات | 15 ستمبر 2006ء (77 سال)[1][3][4][5][6][7] فلورنس |
وجہ وفات | پھیپھڑوں کا سرطان |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | اطالیہ (18 جون 1946–15 ستمبر 2006) مملکت اطالیہ (29 جون 1929–18 جون 1946) |
عملی زندگی | |
پیشہ | جنگی نامہ نگار ، سیاست دان ، مصنفہ [7]، صحافی [7]، سازشی نظریہ ساز |
مادری زبان | اطالوی |
پیشہ ورانہ زبان | اطالوی [8] |
شعبۂ عمل | صحافی |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
انھوں سے جن لوگوں سے انٹرویو کیے، ان میں ایرانی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ خمینی، فلسطینی رہنمایاسر عرفات، امریکی وزیر خارجہ ہنری کیسینجر اور پاکستان کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو بھی شامل تھے۔ امریکی وزیرِ خارجہ کیسینجر نے بعد میں اس انٹرویو کو اپنی زندگی میں کبھی کسی صحافی سے ہونے والی ’انتہائی تباہ کن گفتگو‘ قرار دیا۔
اوریانہ نے اپنی اسی خُو کا اظہار گیارہ ستمبر اور نیو یارک اور واشنگٹن کے حملوں پر بھی کیا۔ ان حملوں کے فوراً بعد لکھتے ہوئے انھوں نے اسلام کو جابرانہ اوریورپ میں رہنے والے عرب تارکینِ وطن کو متعصب قرار دیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے رویّے میں مزید سختی آئی اور انھوں نے اسلام کو آزادی کا مخالف نفرت بھرا مذہب بھی قرار دیا۔ انھیں کئی بار اپنے خیالات کی وجہ سے عدالتوں کا کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ان کے خیالات کی وجہ سے بعض اوقات ان لوگوں کو بھی خفت اٹھانا پڑی جو مختلف عقائد کے درمیان تفہیم و مفاہمت کی کوششیں کر رہے تھے۔ تاہم انھوں نے کبھی معذرت خواہی کی ضرورت محسوس نہیں کی۔
فلورنس کے ایک ہسپتال میں کینسر کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔
ویکی ذخائر پر اوریانا فلاچی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118531891 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11902217m — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/15748883 — بنام: Oriana Fallaci — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?231709 — بنام: Oriana Fallaci — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب بنام: Oriana Fallaci — FemBio ID: https://www.fembio.org/biographie.php/frau/frauendatenbank?fem_id=9351 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0025903.xml — بنام: Oriana Fallaci
- ^ ا ب پ BeWeb person ID: https://www.beweb.chiesacattolica.it/persone/persona/3968/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 فروری 2021
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11902217m — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ