اہلی شیرازی (پیدائش: 1454ء— وفات: 1535ء) پندرہویں اور سولہویں صدی کے فارسی زبان کے مشہور شاعر تھے کہ جن کا تعلق ایران کے شہر شیراز سے تھا۔ اہلی دربارِ شاہ اسماعیل صفوی سے منسلک مشہور شاعر تھے۔

اہلی شیرازی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1454ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شیراز   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1535ء (80–81 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شیراز   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن مزار حافظ شیرازی ،  شیراز   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ایران   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

اہلی شیرازی کا پیدائشی نام محمد ابن یوسف تھا۔ اہلی 858ھ مطابق 1454ء میں شیراز میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تفصیلات پردۂ اخفا میں ہیں۔ البتہ وہ ابتدائی ماخذوں کے مطابق شیعہ خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور دربارِ شاہ اسماعیل صفوی سے منسلک تھے جہاں وہ اہل بیت اور بزرگانِ اہل تشیع کی مدح سرائی کے لیے مشہور تھے۔

شاعری

ترمیم

اہلی غزل، رباعی اور قصیدہ کے استاد تھے۔اہلی کو اپنے کلام کی صوری و معنوی آرائش کا بہت خیال رہتا تھا۔ سحر ہلال اور شمع و پروانہ کے عنوان سے آپ کی دو مثنویاں موجود ہیں۔ پہلی مثنوی سحر ہلال شائع ہو چکی ہے۔ رباعیات کے مجموعے کو آپ نے ساقی نامہ کے عنوان سے مرتب کیا تھا۔[1] مثنوی سحر ہلال پہلی بار تہران سے 1899ء میں شائع ہوئی تھی۔[2]

وفات

ترمیم

اہلی شیرازی نے 80 یا 81 سال کی عمر میں 942ھ مطابق 1535ء میں شیراز میں وفات پائی اور تدفین حافظ شیرازی کے جوار میں مزار حافظ شیرازی میں کی گئی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. فارسی ادب کی مختصر ترین تاریخ،  صفحہ  107۔
  2. http://www.iranicaonline.org/articles/ahli-sirazi