ایشوریا راجیش
ایشوریا راجیش ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو بنیادی طور پر تمل سنیما کے ساتھ ساتھ ایک ہندی فلم کے ساتھ تیلگو اور ملیالم فلموں میں بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں ہیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور کمپیئر سن ٹی وی کے شو اَستّھاپوّدھُو یارُو نامی ایک تمل بان کے کامیڈی شو سے کیا۔ اس کے بعد منّدا میِلاڑا نامی ایک ریلٹی شو جیتنے کے بعد وہ میں اپنی پہلی تمل فلم نیتنا اَوان (2010ء) ، اَورگلُم اِوارگلُم (2011) اور بعد میں اَٹّاکرتِی (2012) میں امودھا کا اہم کردار اداکیا۔ ان کی پہلی ملیالم فلم جُمنتے سُویسنگل جو اداکار ذدالقر سلمان کے ساتھ ساتھ کام کیا اور انھوں نے نوین پاؤلی کے ساتھ اپنی دوسری میں ملیالم فلم سکھاوُا (2017ء) میں کام کیا، اُن کی ملیالم فلم سکھاوا کافی پسند کی گئی ۔ وہ 2017ء میں پہلی دفعہ بالی وڈ فلم ڈیڈی کے ذریعے ارجن رامپالکے مدمقابل نظر آئیں۔ ان کی دوفلمیں ویٹری مارن کی فلم واڈا چنائی میں پدما کے کردار میں اداکار دھنش کے مدمقابل اور ایک خاتون کرکٹ کھلاڑی کے کردار میں اپنی سولو فلم کنا ان کے کیرئیر کے لیے اہم پیشرفت ثابت ہوئیں۔ انھوں نے تمل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کاتمل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ سن 2014ء کی فلم کاکا مُتّئی کے لیے حاصل کیا ۔ [1] ان کی آنے والی فلم میں گوتم مینن کی فلم دھرُو نچّھترم تاخیر کا شکار ہے۔
ایشوریا راجیش | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 10 جنوری 1990ء (34 سال) چنئی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ایتھیراج کالج برائے خواتین |
پیشہ | ادکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمایشوریا راجیش 10 جنوری 1990 کو تمل ناڈو کے شہر چنئی میں پیدا ہوئی تھیں۔ انھوں نے اپنی تعلیم شری ویلنکنی سینئر سیکنڈری اسکول اور ٹی نگر کے ہولی اینجلس اینگلو انڈین ہائیر سیکنڈری اسکول اور سری ویدیانیتھن تروپتی میں حاصل کی۔ [2] ایشوریا کے والد راجیش بھی ایک اداکار تھے جو تقریباً 54 فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں تیلگو انڈسٹری کے علاوہ شعلے اور ہم کسی سے کم نہیں سمیت بالی ووڈ کی کئی اہم فلموں بھی شامل ہیں ۔ ایشوریا راجیش کے دادا امرناتھ ایک مقبول عام تیلگو ، اداکار اور پروڈیوسر تھے اوران کی پھوپھی سری لکشمی ، بھی ایک تیلگو اداکارہ ہیں جو 500 سے زیادہ فلموں میں خاتون کامیڈین کا کردار کرچکی ہیں۔ [3]
ایشوریا راجیش نے اتھیرج کالج برائے خواتین ، چنئی سے تعلیم حاصل کی اور بی کام کی ڈگری حاصل کی۔ [4] کالج کے اسٹوڈنٹ کلچرل فیسٹول کے ایک اسٹیج شو میں کو کوریوگراف کرنے کے لیے انھوں نے ڈانس سیکھنا شروع کیا اور بعد میں انھوں نے کلائگنار ٹی وی پر ایک رئیلٹی شو منّدا میِلاڑا میں شرکت کی۔ انھوں نے شو کا تیسرا سیزن جیتا اور اس کے بعد فلموں میں بھی انھیں کردار کی پیش کش ہوئی۔ [3] انھوں نے ارجن رامپال سے بالی ووڈ میں متعارف کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کیریئر
ترمیماپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں ، انھوں نے ٹی وی شو اَستّھاپوّدھُو یارُو میں اینکر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ سن 2010 میں ، انھوں نے تمل فلم نیتنا ایوان سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور 2014 میں ، وہ دو ہفتوں کے وقفوں کے اندر ریلیز ہونے والی دو فلم ، رمی اور پنیئیرم پدمینیوم میں وجے سیتوپتی کے ساتھ نظر آئیں ۔ جبکہ پہلی فلم رمی ایک دیہاتی ڈراما تھا جو 1980 کی دہائی کے پس منظر میں تیار کیا گیا تھا اور دوسری فلم پنیئیرم پدمینیوم جو اسی نام کی ایک مختصر فلم پر مبنی تھی ، جس کی کہانی ایک بوڑھے آدمی اور اس کی پرانی کار پریمیر پدمنی کے گرد گھومتی ہے۔ [5] ناقدین نے خاص طور پر رمی میں ان کی اداکاری کو سراہا۔ [6] [7] ہندوستان ٹائمز نے لکھا ہے کہ وہ "انتہائی امید افزا" تھیں [8] بعد میں اس سال، وہ ایک گانا میں نظر آئیں جو آر پتھیپن کی فلم کتھائی تھیرائی کتھائی وسنم ایاکم اور میں شامل تھا اور اس کے بعد بطور ہیروئین فلم تھیرودن پولیس میں نظر آئیں . [9]
ایشوریا کی 2015 میں پہلی ریلیز کاکا مُتّائی تھی۔ ان کی ایک کچی آبادی کے رہائشی اور دو بچوں کی والدہ کے کردار کو ناقدین نے سراہا۔ بھردواج رنگن نے لکھا ، "اس میں ہر ایک کی شاندار پرفارمنس پیش کی گئی ہے ... خاص طور پر ایشوریا راجیش ، جو بچوں کی ماں کا کردار ادا کرتی ہے "۔ [10] دوسرے جائزہ نگاروں نے بتایا کہ وہ "بہترین" تھیں ، [11] "غیر معمولی آسانی کے ساتھ" اپنا کردار ادا کرتی ہیں [12] اور یہ کہ وہ "آپ کو حیرت زدہ کردیتی ہے"۔ [13] [14] انھوں نے تمل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کاتمل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ سن 2014 کی فلم کاکا مُتّئی کے لیے حاصل کیا ۔ اسی سال ، ایشوریا راجیش نے خود کو اسٹیج میں میں آزمایا اور اسٹیج شو سنڈریلا جسے "میوزیکل ڈانس ڈراما" کھیلتے ہوئے اسٹیج کی شروعات کی۔ [15] [16]
2016ء میں ایشوریا راجیش نے 8 فلموں میں اداکاری کی۔ جن میں اراتھو سینم ، ہیلو نان پی پیسورن ، مانیتھن اور دھرما درائی تجارتی طور پر کامیاب فلم تھی۔ ناقدین نے فلم دھرما درائی اور کتترامے تھنڈنائی میں اس کی کارکردگی کی تعریف کی ، جس میں انھوں نے کاکا مُتّائی کے ڈائریکٹر مانی کندن کے ساتھ دوبارہ کام کیا تھا۔ . وہ انڈسٹری میں پرفارمنس پر مبنی کرداروں میں اداکاری کے لیے پہلی پسند بن گئیں۔ 2017 میں ، ایشوریا نے دو تجارتی اور تنقیدی طور پر کامیاب فلموں جُمنتے سُویسنگل اور سکھاؤا میں اداکاری کرتے ہوئے ملیالم فلموں میں انٹری کی۔ کاکا متائی میں ان کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے ، ارجن رامپال نے ایشوریا راجیش کو فلم ڈیڈی میں آشا گولی کے چیلنجنگ کردار کے لیے منتخب کیا۔ اس کے ساتھ ہی ایشوریا نے ہندی زبان میں قدم رکھا اور پہلی ہندی فلم میں ان کی اداکاری کے لیے انھیں پہچانا گیا۔
2018 میں ، ایشوریا راجیش سب سے زیادہ کامیاب رہی کیونکہ وہ اس سال کی سب سے بڑی کامیاب فلموں کا حصہ تھیں۔ انھوں نے کامیاب ترین ہدایتکاروں کے ساتھ تعاون کیا جن میں منی رتنم ، اے ایل وجے ، ہری اور ویٹی مارن شامل ہیں۔ انھوں نے ایک کرکٹ کھلاڑی کے کردار کے طور پر اپنی سولو فلم کنا میں اداکاری کی ،جو شیوا کارتھیکین کی پرودکشن تھی۔ 2019 تک ، وہ متعدد منصوبوں پر بیک وقت کام کر رہی ہیں۔ انھوں نے سینو رامسامی کی فلم ایدم پورول ییوال کے لیے فلم بندی مکمل کر لی ہے ، [17] جس میں وہ میں پٹی مندرم (ڈیبیٹ اسپیکر) کی عکاسی کررہی ہیں [18] اس کے ساتھ ساتھ گوتم مینن کی فلم ' دھرُو نچّھترم فی الحال تاخیر کا شکار ہے۔ وہ ٹروٹ میں تین فلموں میں سائن کرنے کے بعد کوشلیا کرشنا مورتھی میں بھی کام کرکے تیلگو انڈسڑی میں قدم رکھ رہی ہیں۔
فلموں کی فہرست
ترمیم† | ان فلموں کی نمائندگی کرتا ہے جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں |
Year | Film | Role | Language | Notes |
---|---|---|---|---|
2010 | نیتنا اَوان | نندنی | تمل | |
2011 | اَورگلُم اِوارگلُم | شویتا | تمل | |
اویارتھیرو 420 | چاروُ | تمل | ||
ستتاپدی کترام | سومتی | تمل | ||
2012 | ویلایدا وا | انو | تمل | |
اَٹّاکرتِی | امودھا | تمل | ||
آچاریانگل | انو | تمل | ||
2013 | پوتھاگم | تارا | تمل | |
2014 | رمی | سورنم | تمل | ہندی ڈب: رمی |
پنیئیرم پدمینیوم | مالار وزھی | تمل | ||
کتھائی تھیرائی کتھائی وسنم ایاکم | ازخود | تمل | Special appearance | |
تھیرودن پولیس | پورنما | تمل | ||
2015 | کاکا مُتّائی | (بچے کی ماں) | تمل | Won, Tamil Nadu State Film Award for Best Actress
Nominated, Filmfare Award for Best Actress – Tamil |
2016 | اراتھو سینم | میا | تمل | |
ہیلو نان پی پیسورن | کویتا | تمل | ہندی ڈب: ہیلو میں ہوں | |
مانیتھن | جینیفر | تمل | ||
دھرما درائی | انبو سیلوی | تمل | ہندی ڈب: دھرما درائی
Won, SIIMA Award for Best Actress in a Supporting Role Nominated, Filmfare Award for Best Supporting Actress – Tamil | |
کتترامے تھنڈنائی | شویتا | تمل | ہندی ڈب: لائن شیوا | |
کادالائی | کالائی | تمل | ||
پراندھو سیلا وا | مادھوی | تمل | ||
مو | پریا | تمل | ||
2017 | جُمنتے سُویسنگل | ویدیھی | ملیالم | |
مپپاری منم | -ازخود- | تمل | ہندی ڈب: رکشک
Cameo appearance | |
کٹپپاوا کانوم | مینا | تمل | ||
سکھاوُا | جانکی | ملیالم | ||
جیمنی گنیشنم سرولی راجنم | پوجا | تمل | ||
ڈیڈی | آشا گؤولی | ہندی | ||
2018 | لکشمی | نندنی | تمل | |
سامی 2 | بھاونا | تمل | ہندی ڈب: سامی 2 | |
چیکا چیوانتھا ونم | رینو | تمل | ||
واڈا چنائی | پدما | تمل | ||
کنا | کوشلیا موروگاسن | تمل | Won, SIIMA Award for Best Actress (Critics) - Tamil | |
2019 | والیمبارم | ایشوریا | تمل | |
کوشلیا کرشنا مورتھی | کوشلیا کرشنا مورتھی | تیلگو | ||
میئی | اُتھرا | تمل | ||
نمما ویٹو پللائی | تلسی | تمل | ||
مِس میچ † | اعلان ہوگا | تیلگو | Post Production | |
2020 | کا ہئی رانا سنگم † | اعلان ہوگا | تمل | Filming |
ورلڈ فیمس لور † | اعلان ہوگا | تیلگو | Filming | |
وانم کوٹاتم † | اعلان ہوگا | تمل | Filming | |
بھومیکا† | اعلان ہوگا | تمل | Filming | |
دھرُو نچّھترم † | راگنی | تمل | Delayed | |
ایدھو ویدالم سوللم کدھائی † | اعلان ہوگا | تمل | Delayed | |
ایدم پورول ییوال † | اعلان ہوگا | تمل | Delayed | |
ٹرک جگدیش † | اعلان ہوگا | تیلگو | Announced | |
ویلیمائی † | اعلان ہوگا | تمل | Pre-Production |
- بحیثیت ڈبنگ آرٹسٹ
سال | فلم | کردار | اصل زبان | نوٹ | Ref(s) |
---|---|---|---|---|---|
2019 | دی لائن کنگ | نالا | تمل | [19] |
ایوارڈز اور نامزدگی
ترمیم
| ||||||||
کل | ||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
فاتح | 23 | |||||||
نامزد | 10 | |||||||
سال | ایوارڈ | قسم | فلم | نتیجہ |
---|---|---|---|---|
2015 | 63 واں فلم فیئر ایوارڈز جنوبی | بہترین اداکارہ۔ تمل | کاکا مطائی | نامزد |
Edison Awards | Best Actress – Tamil | Kaaka Muttai | نامزد | |
2016 | 5th South Indian International Movie Awards | Best Actress – Tamil | Kaaka Muttai | نامزد |
3rd Behindwoods Gold Medal Ceremony | Best Actress in a Supporting Role | Kaaka Muttai | فاتح | |
1st IIFA Utsavam | Performance In A Supporting Role – Female | Kaaka Muttai | نامزد | |
Norway Tamil Film Festival Awards | Best Actress | Kaaka Muttai | فاتح | |
Provoke Awards | Best Actress – Jury | Kaaka Muttai | فاتح | |
Radio City Awards | Best Actress for 2016 | فاتح | ||
2017 | Ananda Vikatan Nambikkai Awards | Top 10 Youngsters of TN Award – Nambikkai Nayagi | فاتح | |
64th Filmfare Awards South | Best Actress in a Supporting Role | Dharmadurai | نامزد | |
6th South Indian International Movie Awards | Best Actress in a Supporting Role | Dharmadurai | فاتح | |
Tamil Nadu State Film Awards | Tamil Nadu State Film Award for Best Actress | Kaaka Muttai | فاتح[20] | |
13th WE Awards | Best Actress | فاتح | ||
Asiavision Awards | Best Actress – Multi Languages | فاتح | ||
2018 | Forum Keralam Film Awards 2017 | Best Actress | Sakhavu | نامزد |
JFW Golden Divas Awards | JFW Golden Diva | فاتح | ||
Pride Of TamilNadu Awards | Pride of TamilNadu in Entertainment Emerging Category | فاتح | ||
65th Filmfare Awards South | Filmfare Award for Best Supporting Actress – Malayalam | Jomonte Suvisheshangal | نامزد | |
The New Indian Express Devi Awards | Breathing Life into the Silver Screen | فاتح | ||
2019 | Cinema at its best Awards 2018 | Best Actress | Kanaa | فاتح |
Mgr Sivaji Academy Awards | Best Actress | Vada Chennai, Kanaa | فاتح | |
JFW Movie Awards | Best Actress in a Lead Role | Kanaa | نامزد | |
JFW Movie Awards | Best Actress – Critic | Kanaa | فاتح | |
Edison Awards | Young Inspirational Actress | Kanaa | فاتح | |
Edison Awards | Best Actress – Tamil | Kanaa | نامزد | |
The Luxury Affair Awards | Best Actress | Kanaa | فاتح | |
Techofes Awards | Best Actress | Vada Chennai, Kanaa | فاتح | |
Kollywood Cinemaa Awards 2019 | Best Actress Spl Award | Kanaa | فاتح | |
Provoke Awards | Best Actor Female | Kanaa | فاتح | |
India Retail Excellence Awards | Unique Style Icon - Female | فاتح | ||
8th South Indian International Movie Awards | Best Actress – Tamil | Kanaa | نامزد | |
8th South Indian International Movie Awards | Best Actress (critics) – Tamil | Kanaa | فاتح | |
Magudam Awards | Best Actress – Tamil | Kanaa | فاتح | |
66th Filmfare Awards South | Best Actress - Tamil | Kanaa | زیر التواء |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "ایشوریہ راجیش کے متعلق ہندی قورا"
- ↑ "'I always break the rules'"۔ Chitradeepa Anantharam۔ The Hindu۔ 18 July 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اکتوبر 2018
- ^ ا ب Rinku Gupta۔ "Dancing Her Way into Films"۔ The New Indian Express۔ 05 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 دسمبر 2013
- ↑ Attakathi actress Aishwarya Rajesh joins us in an exclusive chat! – Lifeandtrendz آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lifeandtrendz.com (Error: unknown archive URL). Lifeandtrendz.com. Retrieved on 1 February 2016.
- ↑ "Rummy is a 1980s film"۔ Deccan Chronicle۔ 18 May 2013۔ 13 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 دسمبر 2013
- ↑ Movie Review : Rummy آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sify.com (Error: unknown archive URL). Sify.com. Retrieved on 1 February 2016.
- ↑ Rummy (aka) Rummy review. Behindwoods.com (31 January 2014). Retrieved on 1 February 2016.
- ↑ Movie review: Rummy makes for an engaging watch – Hindustan Times آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hindustantimes.com (Error: unknown archive URL). Hindustantimes.com. Retrieved on 1 February 2016.
- ↑ Aaranya Kaandam makers begin Thirudan Police – The Times of India. Timesofindia.indiatimes.com (7 December 2013). Retrieved on 1 February 2016.
- ↑ Kaaka Muttai: An outstanding debut. The Hindu (5 June 2015). Retrieved on 1 February 2016.
- ↑ Film Review: Kaaka Muttai. Livemint. Retrieved on 1 February 2016.
- ↑ Kaaka Muttai review: A small film with a big heart | movie reviews آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hindustantimes.com (Error: unknown archive URL). Hindustan Times (4 June 2015). Retrieved on 1 February 2016.
- ↑ Kaakka Muttai: This National Award-winning, charming film about 2 slum kids is a must-watch. Firstpost (5 June 2015). Retrieved on 1 February 2016.
- ↑ 'Kaaka Muttai' review: A film that will make you crow with joy | Zee News. Zeenews.india.com (5 June 2015). Retrieved on 1 February 2016.
- ↑ All set for stage debut – Chennai. The Hindu (4 February 2015). Retrieved on 1 February 2016.
- ↑ Ganesh Venkatram makes a successul [اس طرح یہ لکھا گیا ہے]sic]sic] theatre debut – Times of India. Timesofindia.indiatimes.com (8 February 2015). Retrieved on 1 February 2016.
- ↑ Aishwarya to play lead in Seenu's film – The Times of India. Timesofindia.indiatimes.com (26 April 2014). Retrieved on 1 February 2016.
- ↑ From Slum Mom to Patti Mandram Speaker آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ newindianexpress.com (Error: unknown archive URL). The New Indian Express. Retrieved on 1 February 2016.
- ↑ "Aishwarya Rajesh, Rohini Robo Shankar and Manobala join the tamil voice cast of the lion king"۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولائی 2019
- ↑