ایشیائی ادب (انگریزی: Asian literature) سے مراد وہ ادب ہے جو براعظم ایشیا میں تخلیق ہوا۔

مثالیں

ترمیم

کلاسیکی چینی اور جاپانی ادب

ترمیم

چین میں تانگ خاندان اور سونگ خاندان کے عہدوں میں لی بائی جیسے شاعروں نے چینی ادب کو بہترین شاعری دی۔ اس زمانہ کے شاعروں نے کلاسیکی چینی زبان:詩 شی میں شاعری کی جس میں چینی رسم الخط کے حروف کی تعداد کے برابر سطور ہیں۔ دوسری شاعری سی (詞) کہلاتی ہے جس میں کئی سطریں ہوتی ہیں۔ جدید جاپانی ادب میں ہائیکو جیسی شعری صنف ایجاد ہوئی جس نے جدیدجاپانی شاعری کو قدیم جاپانی زبان سے ممتاز کیا۔ ہائیکو میں 3 سطریں ہوتی ہیں۔

جدید ایشیائی ادب

ترمیم

جدید ایشیائی ادب میں ہندوستان کا نمایاں مقام ہے جہاں اسد اللہ خان غالب، میر تقی میر، محمد اقبال اور جامع العلوم رابندر ناتھ ٹیگور جیسے شعرا پیدا ہوئے۔ بالخصوص ٹیگور کو بنگالی شاعری اور ڈراما نگاری کی وجہ سے 1913ء میں نوبل انعام برائے ادب سے نوازا گیا۔ انھوں نے بنگالی ادب کے علاوہ انگریزی ادب، فرانسیسی ادب اور یورپ کے دیگر زبانوں کے ادب اور براعظم امریکا کے ادب پر بھی اپنے نقوش چھوڑے۔ ان کے علاوہ بھی دیگر ایشیائی ادیبوں کو نوبل انعام ملا جن میں جاپان کے یاسوناری کواباٹا کو 1966ء میں اور وہیں کے کنزابرو اوی کو 1994ء میں میں نوبل انعام ملا۔


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم