ایم ایم شریف (خطاط)

پاکستانی خطاط، مصور، نقاش

ایم ایم شریف (پیدائش: 1901ء - وفات: 23 جنوری، 1979ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور خطاط، نقاش اور مصور تھے۔ وہ خط ابری کے موجد تسلیم کیے جاتے ہیں۔

ایم ایم شریف
معلومات شخصیت
پیدائش 1901ء
راولپنڈی، برطانوی ہندوستان
وفات جنوری 23، 1979(1979-01-23)ء
پشاور، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ مصور   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت خطاطی، نقاشی، مصوری

حالات زندگی و فن

ترمیم

ایم ایم شریف 1901ء کوراولپنڈی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تاہم انھوں نے عمر کا بیشتر حصہ پشاور میں بسر کیا۔ ان کا تعلق گوجرانوالہ کے ایک خطاط گھرانے سے تھا۔ وہ نامور خطاط احمد علی منہاس کے بھتیجے تھے۔ انھوں نے خطاطی میں نئی نئی جدتیں اور طرز پیدا کیں اور اسے مصوری سے ہم آمیز کیا۔ آپ ایک خط، خط ابری کے موجد تسلیم کیے جاتے ہیں۔ آپ کے فن کے نمونے آپ کی کتاب یدبیضا میں موجود ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کس قدر قادر القلم تھے۔ پاکستان کے نامور خطاط حافظ یوسف سدیدی ڈرائنگ میں آپ کے شاگرد تھے۔[1]

وفات

ترمیم

ایم ایم شریف 23 جنوری، 1979ء کو پشاور، پاکستان میں وفات پا گئے۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب ص 474، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء