بآواز ہم مخرجی اختتام ایک قسم کی صوتی آواز ہے جو دنیا کی کئی زبانوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ ہم مخرجی حروف(Retroflex Constans) کا ایک حرف صحیح ہے آئی پی اے میں اسے ɖ کی علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے ایکس سامپا میں اسے d` سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ آئی پی اے میں ہم مخرجی حروف صحیح کو اصل حرف کے ساتھ ہک کی علامت کا اضافہ کرکے ظاہر کیا جاتا ہے۔ جیسے بآواز لثوی اختتام(Voiced Alveolar Stop) (d) کے ساتھ ہک کا اضافہ کرکے بآواز ہم مخرجی اختتام کی علامت [ɖ] حاصل ہوتی ہے یہ آواز (حرف صحیح) کئی جنوب ایشیائی زبانوں میں پائی جاتی ہے اردو میں اسے ڈ سے ظاہر کیا جاتا ہے اردو اور کئی دیگر زبانوں میں اس کے بولنے کے دو طریقے ہیں عام حالت میں ڈ ([ɖ]) اور سانس باہر چھوڑتے ہوئے(breathy voice) ڈھ([ɖʱ]). یہاں یہ بات بھی واضح کر دی جائے کہ آئی پی اے انگریزی d اور اردو ڈ کو مختلف آوازیں قرار دیتی ہے آئی پی اے کے مطابق انگریزی d آئی پی اے کے [d] جیسی آواز ہے جبکہ اردو ڈ آئی پی اے کے [ɖ] جیسی ہے یہ دونوں آوازیں ایک نہیں بلکہ ان میں معمولی سا فرق ہے

ɖ
آئی پی اے نمبر106
اینکوڈنگ
وجود (عشری)ɖ
یونیکوڈ (ہیکس)U+0256
ایکس-سامپاd`
کرشین بامd.
بریل⠲ (braille pattern dots-256)⠙ (braille pattern dots-145)

وقوع

ترمیم
زبان لفظ آئی پی اے معنی تفصیلات
آستوری Astierna dialect ḷḷingüa [ɖiŋɡwä] زبان Corresponds to /ʎ/ in other dialects. ملاحظہ کریں Che Vaqueira
اُردو ڈالنا [ɖɑ:lnɑ:] ڈالنا ملاحظہ کریں ہندوستانی صوتیات
انگریزی ہندوی لہجات dine [ɖaɪn] 'کھانا' Corresponds to /d/ in other dialects. ملاحظہ کریں English phonology
بنگالی (مغربی) ডিম [ɖim] انڈا ملاحظہ کریں Bengali phonology
پشتو ډﻙ [ɖak] کامل
پنجابی ਮੁੰਡਾ [mʊɳɖa] 'لڑکا'
تمل[1] வண்டி [ʋəɳɖi] چھکڑا Allophone of /ʈ/. ملاحظہ کریں Tamil phonology
توروالی زبان[2] ? [ɖiɣu] سہ پہر Realised as [ɽ] between vowels.
تیلگو అఢరు [ʌɖʌru] اٹھانا
جاوی زبان ? dhahar [ɖahaɽ] کھانا
ساردینی cherveddu [kerˈvɛɖ:u] دماغ
سونسکا nord [nu:ɖ] شمال ملاحظہ کریں Swedish phonology
صیقلوی beddu [ˈbɛɖ:u] 'خوبصورت'
کنڑا ಅಧಸು [ʌɖʌsu] جوڑنا'
ملیالم പാണ്ഡവര് [ˈpä:ɳɖäʋər] پانڈو
مراٹھی हा [ha:ɖ] ہڈّی ملاحظہ کریں مراٹھی صوتیات
نیہال [biɖum] ایک
نورشک varde [ˈvaɖə] روشن مینار' ملاحظہ کریں Norwegian phonology
ہندی زبان[3] डेढ़ [ɖe:ɽʱ] ڈیڑھ ملاحظہ کریں ہندوستانی صوتیات

حوالہ جات

ترمیم
  1. Keane (2004:111)
  2. Lunsford (2001:11–16)
  3. Ladefoged (2005:141)