بابا آمٹے
بابا آمٹے ہندوستان کے مشہور سماجی کارکن تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی کوڑھ یعنی جذام میں مبتلا مریضوں، غریب اور پسماندہ طبقہ کے بدحال لوگوں اور ترقیاتی منصوبوں کے سبب ہونی والی نقل مکانی سے متاثرہ افراد کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔
بابا آمٹے Baba Amte | |
---|---|
(انگریزی میں: Baba Amte)،(ہندی میں: बाबा आमटे) | |
بابا آمٹے (2005ء میں)
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 دسمبر 1914[1] ہنگن گھاٹ، وردھا.برطانوی ہند (موجودہ: مہاراشٹر، بھارت) |
وفات | 9 فروری 2008 آنندون، مہاراشٹر، بھارت |
(عمر 93 سال)
وجہ وفات | سرطان |
طرز وفات | طبعی موت |
قومیت | بھارتی |
زوجہ | سادھنا آمٹے |
اولاد | وکاس آمٹے پرکاش آمٹے |
عملی زندگی | |
پیشہ | سماجی کارکن ، صحافی ، وکیل ، حریت پسند |
اعزازات | |
مہاراشٹر بھوشن اعزاز (2004) گاندھی امن انعام (1999) ٹیمپلٹن انعام (1990) شعبۂ انسانی حقوق کا اقوام متحدہ انعام (1988) پدم وبھوشن (1986) رامن میگ سیسے انعام (1985) جمنا لعل بجاج اعزاز (1979) پدما شری اعزار برائے سماجیات (1971) |
|
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | http://www.anandwan.in/baba-amte.html |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیممرلی دھر دیوی داس آمٹے عرف بابا آمٹے کی پیدائش انیس سو چودہ میں مہاراشٹر کے ایک متمول گھرانے میں ہوئی تھی۔ ان کے والد ایک اعلی سرکاری افسر تھے اور ان کا خاندان ایک زمیندار خاندان تھا۔
تعلیم
ترمیمان کی ابتدائی تعلیم مسیحی مشنری اسکول ناگ پور میں ہوئی اور پھر قانون کی تعلیم انھوں نے ناگ پور یونیورسٹی سے کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے کافی عرصے تک وکالت کی۔
غیر معمولی تبدیلی
ترمیمشادی کے بعد ان کی زندگی میں غیر معمولی تبدیلی آئی اور انھوں نے اپنی زندگی کو سماجی خدمات کے لیے وقف کر دیا اور سماج کے پسماندہ طبقے کی زندگی میں امید کی روشنی بکھیرنا اپنا نصب العین مقرر کیا۔
خدمتِ خلق
ترمیم1949ء میں انھوں نے جذام کے مریضوں کے لیے ’مہا روگ سیوا سمیتی‘ بنائی اور ان کی مریضوں کی خدمت میں لگ گئے۔
اعزازات
ترمیماس کے بعد انھوں نے سماج کے مختلف طبقوں میں کئی شعبوں میں فلاحی کام کیے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انیس سو اکہتر میں انھیں اعلی شہری اعزار ’پدم شری‘،[2] انیس سو چھیاسی میں ’پدم وبھوشن‘ اور انیس سو ننانوے میں ’گاندھی شانتی ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ 9 فروری 2008ء کو ان کا انتقال ہوا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Amte, the great social reformer"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-18
- ↑ "Microsoft Word – year-wise 07.rtf" (PDF)۔ 2008-02-16 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-18