باب:یہودیت/موسىٰ
موسیٰ ابراہیمی مذاہب کے پیغمبر ہیں۔ عبرانی بائبل کے مطابق، موسیٰ ایک مصری شہزادے تھے جو بعد میں مذہبی رہنما اور شارع رہنما بن گئے۔جنہوں نے توریت تالیف کی تھی یا جن کو جنت سے توریت کا حصول ہوا۔ ان کو موشی ریبنو (מֹשֶׁה רַבֵּנוּ، لغوی معنی: "موسیٰ ہمارے استاد") بھی کہا جاتا ہے، یہودیت میں ان کو سب سے اہم پیغمبر تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کو مسیحیت، اسلام اور بہائیت کے ساتھ ساتھ دوسرے ابراہیمی مذاہب میں بھی اہم پیغمبر سمجھا جاتا ہے۔کتاب خروج کے مطابق، موسیٰ ایک ایسے وقت میں پیدا ہوا تھا جب اس کی قوم بنی اسرائیل کو ایک اقلیتی غلام بنا کر رکھا ہوا تھا،جن کی تعداد میں اضافہ ہورہا تھا اور فرعون فکر مند تھا کہ وہ لوگ مصر کے دشمنوں کے ساتھ اتحاد نہ کرلیں۔جب فرعون نے حکم دیا کہ تمام نوزائیدہ عبرانی لڑکوں کو ہلاک کیا جائے تاکہ بنی اسرائیل کی آبادی کم ہوسکے۔ تو موسیٰ' عبرانی کی ماں، یوکابد نے خفیہ طور پر چھپا دیا۔ جس لقیط(لاوارث بچہ) کو فرعون کی بیٹی (مدراش میں جس کی نشاندہی ملکہ بتیاہ کے نام سے ہوئی) نے اپنا لیا تھا جو اس کو دریائے نیل سے ملا تھا اور وہ مصری شاہی خاندان کے ساتھ پلے بڑھے۔ موسیٰ بعد میں ایک غلام کے مالک کو قتل کر کے بحیرہ احمر کے پار مدیان فرار ہوگئے تھے (کیونکہ اس مالک نے ایک عبرانی شخص کو مار رہا تھا)، مدیان میں ان کو رب کے فرشتے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جس نے حورب پہاڑ میں جلتی ہوئی جھاڑی پر موسیٰ سے بات کی (جس کو انہوں نے خدا کا پہاڑ کہا)۔خدا نے موسیٰ کو دوبارہ مصر بھیجا تاکہ وہ بنی اسرائیلیوں کو غلامی سے نجات دلایا سکے اور ان کی آزادی کا مطالبہ کرے۔ مگر موسیٰ نے کہا کہ وہ صاف صاف بول نہیں سکتا اور رُک رُک کے بولتا ہے اور نہ ہی اچھے الفاظ ادا کرسکتا ہے۔پھر خدا نے ہارون موسیٰ کے بھائی کو اس کی جگہ بات کرنے کو کہا۔ مصری آفتوں کے بعد، موسیٰ نے بنی اسرائیلیوں کے مصر سے خروج اور بحیرہ احمر عبور کرنے میں قیادت کی۔ اس کے بعد وہ لوگ جبل موسیٰ میں آباد ہوئے۔ جہاں موسیٰ کو دس احکام موصول ہوئے۔ 40 سال صحرا میں بھٹکنے کے بعد جبل نیبو میں میدان تیہ پر موسیٰ انتقال کرگئے۔