بشر نواز ایک مشہور اردو شاعر تھے جنھوں نے بالی وڈ کی فلم بازار کا زبان زد عام نغمہ کروگے یاد تو ہر بات یاد آئے گی جیسا نغمہ، کئی اور نغمے اور شاعری کے دیگر اصناف سخن مین منقسم کلام لکھا تھا۔

بشر نواز
معلومات شخصیت
پیدائش 18 اگست 1935(1935-08-18)
اورنگ آباد، بھارت
وفات جولائی 9، 2015(2015-70-09) (عمر  79 سال)
اورنگ آباد، بھارت
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ فلمی نغمہ نگاری، شاعری، منظرنویسی
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش

ترمیم

بشر اورنگ آباد، مہاراشٹر میں 18 اگست، 1935ء کو پیدا ہوئے تھے۔

نظریاتی اثر

ترمیم

اپنے ابتدائی دور میں بشر دائیں محاذ کی تحریک سے متاثر تھے۔ یہ ان کی شاعری میں دکھائی دیتا ہے۔

تخلیقی کام

ترمیم

بشر نے بازار کے علاوہ لوری، جانِ وفا اور تیرے شہر میں جیسی فلموں کے نغمے لکھے تھے۔ ان کے نغموں کو محمد رفیع، طلعت عزیز، لتا منگیشکر، آشا بھوسلے، غلام علی اور بھوپندر سنگھ کی آوازوں میں ریکارڈ ہوئے تھے۔

وہ کئی ریڈیو ڈراموں اور ٹیلی ویژن سیریل امیر خسرو کی پس منظرنویسی بھی کر چکے تھے۔[1]

سیاست

ترمیم

1950ء کے دہے میں بشر اورنگ آباد سے کونسلر بھی رہے تھے۔[1]

وفات

ترمیم

بشر نواز کا 9 جولائی 2015ء کو اورنگ آباد میں انتقال ہو گیا۔ جامع مسجد میں نماز جنازہ کے بعد وہ پانچ کواں قبرستان میں سپرد خاک ہوئے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم

خارجی روابط

ترمیم