بلال یاسین

پاکستان میں سیاستدان

بلال یاسین، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018ء سے جنوری 2023ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ وہ جون 2013ء سے مئی 2018ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن اور کابینہ کے سابق رکن رہ چکے ہیں۔ وہ 2008ء سے 2013ء تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے۔

بلال یاسین
معلومات شخصیت
پیدائش 14 دسمبر 1970ء (54 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی پی-150  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم ترمیم

بلال یاسین 14 دسمبر 1970 کو یاسین پہلوان جو کلثوم نواز کے کزن تھے کے ہاں لاہور میں پیدا ہوئے۔ [2]انھوں نے 1990 میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ [3]

سیاسی کیریئر ترمیم

بلال یاسین 2002 کے پاکستانی عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر حلقہ پی پی 139 (لاہور-III) سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ [4] انھوں نے 17,171 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اصغر کو شکست دی۔ [5] وہ 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر حلقہ این اے 120 (لاہور-III) سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 65,946 ووٹ حاصل کیے اور جہانگیر بدر کو شکست دی۔ [6]وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 139 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 44,670 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان تحریک انصافکے امیدوار مظہر اقبال کو شکست دی۔ جون 2013 میں انھیں وزیر اعلیٰٰ شہباز شریف کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں پنجاب کا صوبائی وزیر خوراک بنایا گیا۔ وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 150 (لاہور-VII) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ [7]

حوالہ جات ترمیم

  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1399
  2. The Newspaper's Staff Reporter (9 May 2012)۔ "Yasin Pehalwan passes away" 
  3. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 14 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2018 
  4. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 21 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018 
  5. "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2018 
  6. "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2018 
  7. "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2018