کلثوم نواز شریف

پاکستانی سیاست دان

بیگم کلثوم نواز شریف (29 مارچ 1948ء - 11 ستمبر 2018ء) پاکستانی سیاست دان، رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی شریک حیات تھیں۔ کلثوم پی ایچ ڈی (ڈاکٹر آف فیلوسفی) تھیں۔ وہ 1999ء سے 2002ء تک پاکستان مسلم لیگ کی صدر اور تین بار 1990ء تا 1993ء، 1997ء تا 1999ء اور 2013ء تا 2017ء تک خاتون اول پاکستان بھی رہیں۔

کلثوم نواز شریف
Kalsoom Nawaz Sharif - White House - 2013 (cropped).jpg
 

مناصب
خاتون اول پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
6 نومبر 1990  – 18 جولا‎ئی 1993 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png آصف علی زرداری 
آصف علی زرداری  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
خاتون اول پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
17 فروری 1997  – 12 اکتوبر 1999 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png آصف علی زرداری 
صہبا مشرف  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
12 اکتوبر 1999  – 10 اکتوبر 2002 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png نواز شریف 
مخدوم جاوید ہاشمی باغی  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
خاتون اول پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
5 جون 2013  – 28 جولا‎ئی 2017 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png نصرت پرویز اشرف 
ثمینہ خاقان عباسی  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (اردو میں: کلثوم بٹ ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 29 مارچ 1948  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 11 ستمبر 2018 (70 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات بندش قلب  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات نواز شریف  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد مریم نواز،  حسین نواز،  حسن نواز  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رشتے دار شریف خاندان
گاما پہلوان (نانا)
عملی زندگی
مادر علمی فورمن کرسچین کالج
جامعہ پنجاب  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو،  انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگیترميم

کلثوم نواز 29 مارچ 1948ء کو لاہور میں ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں۔[1] انہوں نے 1970ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ پھر انہوں نے 1972ء میں فارمین کرسچین کالج سے اردو ادب میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔[1] اس کے علاوہ اردو شاعری میں جامعہ پنجاب سے ایم اے کیا۔[2][3] کلثوم صاحبہ کے دو بہن بھائی ہیں۔ 2 اپریل 1968ء کو کلثوم نواز کی شادی میاں محمد نواز شریف سے ہوئی، جن سے ان کے پانچ بچے ہیں۔

سیاستترميم

کلثوم نواز 12 اکتوبر 1999ء سے 10 اکتوبر 2002ء تک معروف سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ کی صدر بھی رہیں، اس سے پہلے ان کے شوہر نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم پاکستان اور ایک مرتبہ وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔

تصانیفترميم

  • رجب علی بیگ کا تہذیبی شعور
  • جبر اور جمہوریت

وفاتترميم

بیگم کلثوم نواز کو گلے کے سرطان کی تشخیص ہونے کے بعد علاج کی غرض سے لندن کے ایک نجی ہسپتال ہارلے اسٹریٹ کلینک 22 اگست 2017ء کو لندن منتقل کر دیا گیا تھا ۔ یکم ستمبر 2017ء کو اُن کے گلے کی کامیاب سرجری مکمل ہوئی۔ تیسری سرجری 20 ستمبر 2017ء کو ہوئی۔ اِس کے بعد اُن کی طبیعت میں بہتری آتی گئی لیکن جون 2018ء میں دورہ قلب کی وجہ سے اُن کی طبیعت انتہائی ناساز ہو گئی اور اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ تین ماہ انتہائی نگہداشت کے باوجود وہ گلے کے کینسر کے باعث 11 ستمبر 2018ء کو صبح 11 بجکر 15 منٹ (مطابق برطانوی گرمائی وقت) لندن کے ایک نجی ہسپتال ہارلے کلینک میں انتقال کرگئیں۔[4][5]

اُن کی میت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز PK  758 سے جمعہ 14 ستمبر 2018ء کی صبح 6 بجکر 45 منٹ پر لاہور لائی گئی جہاں حمزہ شہباز شریف نے اُن کی میت کو وصول کیا۔ میت ایمبولینس کے ذریعے جاتی عمرہ پہنچائی گئی۔ 14 ستمبر 2018ء کو نماز عصر کے بعد نمازِ جنازہ اداء کی گئی اور شریف خاندان کے آبائی قبرستان میں تدفین کی گئی۔ نمازِ جنازہ مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔[4]

مزید دیکھیےترميم

سیاسی جماعتوں کے عہدے
ماقبل  سربراہ پاکستان مسلم لیگ نواز
12 اکتوبر 1999ء10 اکتوبر 2002ء
مابعد 

حوالہ جاتترميم

  1. ^ ا ب "Kulsoom Nawaz and Shehbaz Sharif: The Possible Successors of Nawaz Sharif". News18. 29 جولائی 2017. 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2017. 
  2. "Don't be fooled, Kulsoom Nawaz is the prime minister in waiting". www.geo.tv. 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2017. 
  3. "Iron ladies in the race". TNS – The News on Sunday. 20 اگست 2017. 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2017. 
  4. ^ ا ب لاہور: کلثوم نواز کو سپرد خاک کر دیا گیا - Pakistan - Dawn News
  5. بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں - Pakistan - Dawn News