بلغ العلی بکمالہ اردو زبان میں منظوم سیرت نبی پر مشتمل مجموعہ کلام ہے
منظومہ سیرت بلغ العلی بکمالہ جو ساڑھے سات ہزار اشعار پر مشتمل لکھا گیا خورشید ناظر کا کلام ہے۔ شاعر کا اصل نام خورشید احمد ہے اور تخلص ’’ناظر‘‘ ہے۔ انھوں نے واقعات سیرت کو اشعار میں ڈھالتے ہوئے صحت اور سند کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا صرف شاعری نہیں بحر ہزج(وہ بحر جس میں صرف مَفَاعِیْلُن کے ارکان ہوں انھیں ’’بحر ہزج‘‘ کہتے ہیں، جس بحر میں مَفَاعِیْلُن چاربار ہو وہ شعرا کے نزدیک پسندیدہ بحر شمار ہوتی ہے ) کی پابندی کے ساتھ اسے پانچ سال میں مکمل کیا۔[1] کتاب 2008ء میں کتاب سرائے پبلشر لاہور سے طبع ہوئی ہے۔ بلغ العلی بکمالہ' 556 صفحات پر مشتمل ہے۔ :

بلغ العلی بکمالہ
مصنف خورشید ناظر
زبان اردو
اصل زبان اردو
ناشر کتاب سرائے پبلشر لاہور
تاریخ اشاعت 2008ء
پیش کش
صفحات 556

نمونہ کلام

ترمیم

بلغ العلی بکمالہ کے صفحہ 168پر سفر کی حضرت صدیق یوں تصدیق کرتے ہیں کے تحت لکھتے ہیں

ملے بوبکر سے کچھ لوگ مل کر اُن کو جتلایاسنا ہے آسمانوں سے تمہارا یار ہو آیا
وہ کہتا ہے کہ لمحوں میں گیا وہ مسجد اقصیٰوہاں سے جا کے لمحوں میں خدا سے بھی وہ مل آیا
تمہارا یار ہر اک سے الگ اک بات کہتا ہے کہو تم کیا ہے وہ اور کون سی دنیا میں رہتا ہے
کہا صدیق نے میرے نبی کی شان کیا جانو فرشتے اُن سے ملتے ہیں، یہ مانو تم یا نہ مانو
کہا گر یہ رسول اللہ نے ، بالکل سچ وہ کہتے ہیں وہ سچے ہیں، ہمیشہ سچ کی دنیا ہی میں رہتے ہیں

[2]

بلغ العلی بکمالہ میں شاعر کی فنی مہارت اور اسلوب کی دلکشی اور تاثیر کے بہت سے پہلو اور بہت سے مواقع موجود ہیں۔ سب سے پہلے تو قاری کتاب کی ترتیب ابواب سے متاثر ہوتا ہے۔ 56 ابواب اور ان میں قائم کیے گئے سبھی ضمنی عنوانات مصرعوں کی صورت میں ہیں۔ یہ مصر سے کم و بیش 500 کی تعداد میں ہیں اور سب میں یہ التزام کیا گیا ہے کہ ان کے آخر میں صیغہ حاضر کا فعل آتا ہے۔ تمام مصر عے بہت خوبصورت ہیں۔ مصرعوں میں عنوان باندھنے کا یہ تجربہ ایک خوبصورت اور منفرد تجربہ ہے۔۔ [3][4]

تصانیف

ترمیم

بلغ العلی بکمالہ کے علاوہ نعتیہ شاعری پر مشتمل اورتنقید پر کتابیں شائع ہو چکی ہیں

مزید دیکھیے

ترمیم

خورشید ناظر لائبریری

حوالہ جات

ترمیم
  1. روزنامہ خبریں 19 جون2017ء
  2. بلغ العلی بکمالہ
  3. بلغ العلی بکمالہ، خورشید ناظر، کتاب سرائے پبلشر لاہور
  4. روزنامہ جہان پاکستان 27 نومبر 2018ء

|belowclass = hlist

|below = |belowstyle = background:#f5f5f5; }}