وللہ الحمد
وللہ الحمد اردو زبان میں غیر منقوط حمدیہ مجموعہ کلام ہے
غیر منقوط صنعت میں شاعر کا یہ کمال فنی اوج کمال کی دلیل ہے جس میں وہ بڑی سہولت سے بغیر نقطہ کے الفاظ کے پھولوں کو چن چن کر اپنی حمدیہ شاعری میں ترتیب دیتے رہے شاعر کا اصل نام خورشید احمد ہے اور تخلص ’’ناظر‘‘ ہے۔ انھوں نے اردو زبان میں غیر منقوط مکمل کتاب ’’ وللہ الحمد‘‘ کے نام سے لکھی ہے۔ کتاب 2017ء میں اردو مجلس بہاولپور سے طبع ہوئی ہے۔ وللہ الحمد 330 صفحات پر مشتمل ہے۔ :
وللہ الحمد | |
---|---|
مصنف | خورشید ناظر |
زبان | اردو |
اصل زبان | اردو |
ملک | پاکستان |
ناشر | اردو مجلس بہاولپور |
تاریخ اشاعت | 2017ء |
پیش کش | |
صفحات | 330 |
درستی - ترمیم |
رسول اللہ عطااس کی | عطا اس سی دگر کوئی؟ | |
کہاں ہے اور کہاں ہو گی | محمد اک کرم اس کا | |
مرا مالک مرا ماوی | مرا والی مرا اللہ |
وللہ الحمد۔ حمدیہ شاعری کا یہ مجموعہ ایک حمد مسلسل بعنوان مرااللہ، مرا ہادی، مرامولا اور ایک طویل نظم اور غزل کی ہیئت میں کہی گئی اکتالیس حمدوں پر مشتمل ہے۔ حمدیہ اشعار کی تعداد گیارہ سو کے لگ بھگ ہے۔ حمد مسلسل سات سو چھیاسی اشعار کے مبارک عدد پر مشتمل ہے اور یہ مجموعہ صنعت غیر منقوطہ میں ہے۔ غیر منقوطہ اسلوب میں شعر گوئی یا نثر نگاری کسی پہاڑ کی بلند چوٹی کو سر کرنے کے مترادف ہے۔ یہ کام اتنا دشوار ہے کہ بہت کم اساتذہ فن نے ادھر التفات کیا ہے۔ اس حمدیہ مجموعے کی خاص بات یہ ہے کہ پورے ادب میں سب سے بڑا غیر منقوط مجموعہ ہے[2] اس مجموعے میں کئی اصناف اور کئی بحوراستعمال ہوئی ہیں جو اس وجہ سے ضروری ہیں کہ یکسانی خواہ سحر آمیز ہو پھر بھی کبھی نہ کبھی ملال انگیز ہو جاتی ہے مگر خورشید ناظر نے مثنوی، مسدس ( دو مثلثات کی یکتائی) قصید ہ(با قطعہ) ترجیع بند وغیرہ کی ہیئتیں استعمال کی ہیں اور بحور میں بھی رنگا رنگی اختیار کی ہے۔ اس طرح یہ پورا مجموعہ موضوع کی وحدانیت کے باوجود دلکشی سموئے ہوئے ہے۔ [3] [4][5]
تصانیف
ترمیموللہ الحمد، کے علاوہ نعتیہ شاعری پر مشتمل اورتنقید پر کتابیں شائع ہو چکی ہیں
- 1 کلام فرید اور مغرب کے تنقیدی رویے
- 2خواجہ فرید کی کافیوں میں قوافی کافنی جائزہ
- 3۔بلغ العلی بکمالہ (منظوم سیرت النبی ﷺ مکمل)
- 4منظوم شرح اسماءالحسنی
- 5۔ہرقدم روشنی (سفر نامہ حج )
- 6۔پانچ درسی کتب
- 7۔حسنت جمیع خصالہ (حضرت محمد ﷺ کے پاک ناموں کی منظوم شرح)
- 8۔ملاک و محور عالم محمدﷺ(غیر منقوط نعتیہ کلام)
- 9۔توشیح اسمائےمحمدﷺ۔
- 10۔ہرقدم روشنی
- 11۔کشف الدجی بجمالہ (آزاد ہیئت میں لکھی گئی اولین سیرتِ پاک)
- 12۔توشیح اسماء الحسنٰی
- 13۔حمد الٰہ و مدح محمدﷺ(غیر منقوط نعتیہ کلام)
- 14۔مالک عالم سرور عالم غیر منقوط مجموعہ حمد و نعت
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ وللہ الحمد
- ↑ روزنامہ نوائے وقت ملتان۔24 اکتوبر 2015ء
- ↑ وللہ الحمد، خورشید ناظر، اردو مجلس بہاولپور
- ↑ روزنامہ نوائے وقت ملتان /20 دسمبر 2017ء
- ↑ روزنامہ نوائے وقت ملتان۔21 دسمبر 2020ء
|belowclass = hlist
|below = |belowstyle = background:#f5f5f5; }}