ملاک و محور عالم محمدﷺ اردو زبان میں غیر منقوط نعتیہ مجموعہ کلام ہے
غیر منقوط ایک انتہائی مشکل فن( اسے صنعت مہملہ‘یا ’عاطلہ‘اہمال اور معرا کہا جاتا ہے) میں لکھا گیا خورشید ناظر کا کلام ہے۔ شاعر کا اصل نام خورشید احمد ہے اور تخلص ’’ناظر‘‘ ہے۔ انھوں نے زبان میں غیر منقوط مکمل کتاب ’’ ملاک و محور عالم محمدﷺ‘‘ کے نام سے لکھی ہے۔[1] ملاک ومحور عالم محمد ان کی ایک منفرد اور بے مثال کتاب ہے جو یقینا انھیں اللہ کی طرف سے عطا کی گئی ہے۔ جس بے نیازی اور سادگی سے اپنے اس سفر پر رواں دواں ہیں ایسی اور کتابوں کی بھی امید رکھی جا سکتی ہے۔[2] کتاب 2020ء میں اردو مجلس بہاولپور سے طبع ہوئی ہے۔ ملاک و محور عالم محمدﷺ 237 صفحات پر مشتمل ہے۔ :

ملاک و محور عالم محمدﷺ
مصنف خورشید ناظر
زبان اردو
اصل زبان اردو
ناشر اردو مجلس بہاولپور
تاریخ اشاعت 2020ء
پیش کش
صفحات 237
وہ محور، وہ مصدر سارے عالم کے وہ ہی اللہ کا ہے اک اعلیٰ احساں
اسم محمد ہر اک آس کا محور ہےاسم محمد سےہر کام سدا آساں

[3]

ملاک و محور عالم محمدﷺ غزال کی ہیئت میں کہی گئی تریسٹھ (63)۔ نعوت اور کئی منظومات پر مشتمل ایک آزادنعتیہ نظم بعنوان ' ملاک و محور عالم محمدﷺ سے مکمل ہوئی ہے۔ اس کتاب کے کل اشعار کی تعداد نو سو چالیس (840) ہے۔ اور صنعت غیر منقوط میں لکھی جانے والے اشعار کی تعداد کے اعتبار سے انہی کی غیر منقوط حمدیہ مجمو عہ واللہ الحمد کے بعد دوسری ضخیم کتاب ہے۔ [4][5]

تصانیف

ترمیم

ملاک و محور عالم محمدﷺ، کے علاوہ نعتیہ شاعری پر مشتمل اورتنقید پر کتابیں شائع ہو چکی ہیں

مزید دیکھیے

ترمیم

خورشید ناظر لائبریری

حوالہ جات

ترمیم

|belowclass = hlist

|below = |belowstyle = background:#f5f5f5; }}