خورشید ناظر
خورشید ناظر نعت گو شاعر، ادیبِ، اُردو شاعری کی صنف’’صنعتِ توشیح‘‘ میں واحد معروف شخصیت ہیں۔ اس کے ساتھ نقاد محقق سینئر صحافی اور کالم نویس ہیں۔[1]
خورشید ناظر | ||
---|---|---|
ادیب | ||
پیدائشی نام | خورشید احمد | |
عرفیت | خورشید ناظر | |
قلمی نام | خورشید ناظر | |
ولادت | 1944ء بہاولپور | |
ابتدا | بہاولپور، پاکستان | |
اصناف ادب | شاعری، نثر | |
ذیلی اصناف | صنعتِ توشیح، نعت، حمد، غیرمنقوط، سیرت نگاری، تنقید، کالم نگاری، سفرنامہ نگاری | |
تعداد تصانیف | 14 | |
تصنیف اول | کلامِ فرید اور مغرب کے تنقیدی رویے | |
تصنیف آخر | مالک عالم سرور عالم غیر منقوط مجموعہ حمد و نعت | |
معروف تصانیف | ہرقدم روشنی(سفر نامہ حج)، بلغ العلی بکمالہ (منظوم سیرت النبی ﷺ مکمل)، کلامِ فرید اور مغرب کے تنقیدی رویے(تنقید)، حمدِ الہٰ ومدحِ محمد ﷺ (صنعت توشیح وغیرمنقوط میں ہدیہ حمدونعت) |
اصل نام
ترمیماصل نام: ملک خورشید احمد والد کا نام: ملک غلام نبی ہے۔
تاریخ پیدائش
ترمیمتاریخ پیدائش: 2جنوری 1944ء بہاول پور میں پیدا ہوئے
قلمی نام
ترمیمقلمی نام خورشید ناظر ہے
شاعری
ترمیمخورشید ناظر کے شعری سفر کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے ہاں تجربوں کی بہتات ہے۔ مگر شعر کے فنی اور ادبی حسن پر ان کی گرفت اتنی مضبوط ہے جیسے ان کی فطرت ثانی ہو۔ حمدیہ ا شعار ایسے ہیں گویا آبشار کا بہاؤ لیکن کیا مجال کہ تخیل کی پرواز شرعی حدودو قیود سے ذرا بھی باہرہو جائے " [2] حمد اور نعت میں غیر منقوط شاعری صنعت توشیح کے استعمال کا اس قدر وسیع ذخیرہ کسی اور شاعر کے ہاں نہیں پایا جاتا اس فن میں انھوں نے خوب لوہا منوایا ہے[3]
تصانیف
ترمیم- 1۔ کلام فرید اور مغرب کے تنقیدی رویے(تنقید) (صد سالہ خواجہ فریدایوارڈ یافتہ)
- 2خواجہ فرید کی کافیوں میں قوافی کافنی جائزہ (تنقید)
- 3۔بلغ العلی بکمالہ (منظوم سیرت النبی ﷺ مکمل)
- 4منظوم شرح اسماءالحسنی
- 5۔ہرقدم روشنی (سفر نامہ حج )
- 6۔پانچ درسی کتب (معلومات عامہ 1 تا 5)
- 7۔حسنت جمیع خصالہ (حضرت محمد ﷺ کے پاک ناموں کی منظوم شرح)
- 8۔وللہ الحمد (غیر منقوط حمدیہ کلام)
- 9۔توشیح اسمائےمحمدﷺ
- 10۔ہرقدم روشنی (سفرنامہ حج اشاعتِ دوم مع اضافہ احوالِ عمرات)
- 11۔کشف الدجی بجمالہ (آزاد ہیئت میں لکھی گئی اولین سیرتِ پاک)
- 12۔توشیح اسماء الحسنٰی
- 13۔حمد الٰہ و مدح محمدﷺ (صنعت توشیح وغیرمنقوط میں ہدیہ حمدونعت)
- 14۔ملاک و محور عالم محمدﷺ(غیر منقوط نعتیہ کلام)[4][5]
- 15۔مالک عالم سرور عالم غیر منقوط مجموعہ حمد و نعت
- 16۔اللہ الصمد اللہ کریم کی شان لامحدود کی پہچان
شائع شدہ نگارشات
ترمیم- 1۔ ملک کے مختلف ادبی جرائد و اخبارات میں تنقیدی مضامین، تخلیقات نظم ونثر
- 2۔ اخباری کالم
- 3۔ بحیثیت مرتب اعلیٰ "حروف" چار شمارے
- 5۔ مشتر کہ شعری مجموعہ"کرنیں"
سماجی خدمات
ترمیم- 1۔ ممبر میونسپل کارپوریشن بہاول پور (1988–1992)
- 2۔ممبر تعلیمی مشاورتی بورڈ ضلع بہاول پور
- 3۔ ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع بہاول پور
- 4۔ممبر کنزیومر کونسل ضلع بہاول پور
- 5۔ ممبر رائٹر ویلفیئر فنڈ حکومت پنجاب، بہاول پور ڈویژن
اعزازت و ایوارڈ
ترمیماسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ان کی شخصیت اور فن پر ایم فل کی سطح کا تحقیقی مقالہ لکھا گیا ہے علاوہ ازیں ان کے سفر نامہ حج ہر قدم روشنی اور منظوم سیرت پاک بلغ العلے بکمالہ پربھی ایم فل کے مقالات میں تحقیقی کام ہو چکا ہے۔ریڈیو پاکستان بہاولپور میں ان کی خدمات کو اس طرح سراہا گیا کہ ان کی تصویر کو ریڈیو پاکستان کی گیلری میں نمایاں طور پر آویزاں کیا گیا۔ [6]
- 1 اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی طرف سے صد سالہ خواجہ فرید ایوارڈ
- 2ستارہ بہاول پور ایوارڈ ( شان بہاول پور ایوارڈ 2017 ۔ )منجانب : حکومت پنجاب، بہاول پور ڈویژن بہاول پور[7]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ روزنامہ نوائے وقت ملتان۔ 20اگست 2014ء
- ↑ روزنامہ جنگ ملتان۔ 12 جنوری 2018ء
- ↑ پندرہ روزہ حقیقت 16 تا 30 نومبر 2022ء بہاولپور پاکستان
- ↑ روزنامہ جنگ ملتان۔19 نومبر 2019ء
- ↑ روزنامہ خبریں بہاولپور۔16 دسمبر 2021ء
- ↑ روزنامہ نوائے وقت ملتان۔24 اکتوبر 2015ء
- ↑ حمدِ الہٰ ومدحِ محمد ﷺ۔خورشید ناظر، اردو مجلس بہاول پور
|belowclass = hlist
|below = |belowstyle = background:#f5f5f5; }}