حسنت جمیع خصالہ اردو زبان میں حضرت محمد ﷺ کے پاک ناموں کی منظوم شرح
حسنت جمیع خصالہ ایک سو پانچ مقدس ناموں کی منظوم شرح خورشید ناظر کا کلام ہے۔ شاعر کا اصل نام خورشید احمد ہے اور تخلص ’’ناظر‘‘ ہے۔ کتاب 2016ء میں اردو مجلس بہاولپور سے طبع ہوئی ہے۔ حسنت جمیع خصالہ تین ہزار تین سو تینتیس(3333) اشعار اور 575 صفحات پر مشتمل ہے۔[1]

حسنت جمیع خصالہ
مصنف خورشید ناظر
زبان اردو
اصل زبان اردو
ناشر اردو مجلس بہاولپور
تاریخ اشاعت 2016ء
پیش کش
صفحات 575

نمونہ کلام

ترمیم

حسنت جمیع خصالہ کے صفحہ 341 پر سیدنا حسیب ﷺ کے تحت لکھتے ہیں

حسیب آپ کا ایک ہے نام نامیبڑا ہی مقدس بڑا ہی گرامی
حسب اور نسب میں نہیں کوئی ثانیہے یہ بات وہ جو دنیا نے مانی

[2]

حسنت جمیع خصالہ میں شعر کہتے ہوئے ایک خاص ترتیب کو سامنے رکھا ہے۔ مثلاً سب سے پہلے ہر نام کے لیے اشعار کہے ہیں جن میں ہر پاک نام کی وضاحت کی ہے۔ وضاحت کے بعد ہراسم پاک کے لیے قرآن کریم سے حوالہ جات شامل کیے ہیں۔ قرآنی حوالہ جات کے بعد احادیث میں سے ہر پاک نام سے متعلق مذکور کچھ باتوں کو سامنے لایا گیا ہے۔ آپ ﷺ کی ذات مبارک پر ان گنت عالمی دانش وروں کی کتب منظر عام پر آچکی ہیں ان سے استفادہ کرتے ہوئے اُن دانش وروں کی آراء کو شامل شرح کیا ہے اور آخر میں ان لوگوں کے لیے جو آپﷺکے نام نامی کی برکات و فیوض سے کما حقہ فیض یاب ہونا چاہتے ہیں، مفصل طور پر ورد و وظائف کو شعر کے قالب میں ڈھالا گیا ہے۔ [3]

تصانیف

ترمیم

حسنت جمیع خصالہ کے علاوہ نعتیہ شاعری پر مشتمل اورتنقید پر کتابیں شائع ہو چکی ہیں

مزید دیکھیے

ترمیم

خورشید ناظر لائبریری

حوالہ جات

ترمیم