منظوم شرح اسماءالحسنی
منظوم شرح اسماءالحسنی اردو زبان میں اسماء الحسنی پر مشتمل حمدیہ شاعری کی کتاب ہے۔ [1]
منظوم شرح اسماءالحسنی | |
---|---|
مصنف | خورشید ناظر |
زبان | اردو |
اصل زبان | اردو |
ملک | پاکستان |
ناشر | اردو مجلس بہاولپور |
تاریخ اشاعت | 2013ء |
پیش کش | |
صفحات | 456 |
درستی - ترمیم |
تفصیل کتاب
ترمیممنظوم شرح اسماءالحسنی" 2100 اشعار پر مشتمل اللہ تعالی کے پاک ناموں کی کتاب ہے جس میں قرآن و حدیث کتب سیرت اور اسماء الحسنی کے متعلق کتابوں کو کھنگال کر ان میں سے اللہ کی حمد کے شایان شان اسماٰ کواشعار کی صورت میں ڈھالا اور حمد الہ کا حق ادا کیا بلکہ اشعار کہتے ہوئے بہت سے اسمائے پاک کی تشریح میں ایسے خیالات کو شعر کے قالب میں ڈھالا ہے جو اس سے پہلے شاید کسی کتاب میں منظر عام پر نہیں آ سکے۔ [2]
کتاب کا عمومی انداز
ترمیماسماء اللہ الحسنٰی کے سلسلے میں اشعار کا انداز کچھ اس طرح ہے کہ ہر اسم پاک کی ابتدا ایک ہی شعر سے ہے۔ اس شعر کے بعد اس اسم پاک کے معنی کی وضاحت کے لیے شعر موجود ہے اور پھر حسب ضرورت اس اسم پاک کی نسبت سے صفات کو اشعار کے قالب میں ڈھالا گیا ہے۔ ہر اسم پاک کے لیے شعر کہتے ہوئے یہ کوشش بھی کی ہے کہ آخری دو یا تین اشعار اس اسم پاک کے خواص و اسرار سے قاری کے ذہن کو منور کریں۔ اشعار کی زبان سادہ ہے اوراشعار میں ایسے الفاظ بھی شامل ہیں جو اس کتاب کے عمومی اسلوب سے مختلف دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کا استعمال موضوع کے تقاضے کے مطابق ہے اسماء اللہ الحسنی کے ذیل میں اس طرح کا کام پہلے نہیں ہوا اس کام کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اگر ان اسمائے پاک کے عنوانات مراتب کیے بغیر یہ سبھی اشعار ایک تسلسل کے ساتھ لکھ دیے جا ئیں تو یہ ایک طویل حمد کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور اگر انھیں عنوانات کے ساتھ جدا جدا کر کے لکھا جائے تو یہ ہر اسم پاک کی صفات کا بیان معلوم ہوتے ہیں۔ لیکن دونوں صورتوں میں یہ کتاب محامد کا مجموعہ دکھائی دیتی ہے۔ اس میں 154 اسماء الحسنی اشعار کے خوبصورت قالب میں ڈھالے ہوئے موجود ہیں جو نو(9) اشعار سے پچاس(50) اشعار پر مشتمل ہیں۔ [3] [4]
نمونہ کلام
ترمیمممیت نام کو منظوم صورت میں صفحہ 316 پر اس طرح بیان کیا
ممیت اک نام ہے تیرا کہ تو ہے مارنے والا | تری قدرت میں سب کی موت تو ہر وصف میں یکتا | |
تو مالک موت کا جو زندگی سے پہلے طاری تھی | تو مالک زندگی کا جو عطا تو نے ہے سب کو کی |
تصانیف
ترمیممنظوم شرح اسماءالحسنی، کے علاوہ نعتیہ شاعری پر مشتمل اورتنقید پر کتابیں شائع ہو چکی ہیں
- 1 کلام فرید اور مغرب کے تنقیدی رویے
- 2 خواجہ فرید کی کافیوں میں قوافی کافنی جائزہ
- 3۔ بلغ العلی بکمالہ (منظوم سیرت النبی مکمل)
- 4توشیح اسماء الحسنٰی
- 5۔ہرقدم روشنی (سفر نامہ حج )
- 6۔پانچ درسی کتب
- 7۔حسنت جمیع خصالہ (محمد ﷺ کے ناموں کی منظوم شرح)
- 8۔ملاک و محور عالم محمدﷺ(غیر منقوط نعتیہ کلام)
- 9۔ہرقدم روشنی
- 10۔کشف الدجی بجمالہ (آزاد ہیئت میں لکھی گئی اولین سیرت)
- 11۔توشیح اسمائےمحمدﷺ
- 12۔ حمد الٰہ و مدح محمدﷺ(غیر منقوط نعتیہ کلام)
- 13۔ وللہ الحمد۔
- 14۔مالک عالم سرور عالم غیر منقوط مجموعہ حمد و نعت
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم|belowclass = hlist
|below = |belowstyle = background:#f5f5f5; }}