توشیح اسماء الحسنٰی
توشیح اسماء الحسنٰی اردو زبان میں اسماء الحسنی پر مشتمل صنعت توشیح حمدیہ شاعری کی کتاب ہے۔ [1]
توشیح اسماء الحسنٰی | |
---|---|
مصنف | خورشید ناظر |
زبان | اردو |
اصل زبان | اردو |
ملک | پاکستان |
ناشر | اردو مجلس بہاولپور |
تاریخ اشاعت | 2018ء |
پیش کش | |
صفحات | 248 |
درستی - ترمیم |
تفصیل کتاب
ترمیمتوشیح اسماء الحسنٰی" دو ابواب پر مشتمل ہے پہلے باب میں اللہ تعالی کے 100 اسماء جبکہ دوسرے باب میں اللہ تعالٰی کے 54 اسماء کی تشریح وتوضیح کی گنی ہے، گویا اس کتاب میں میں کل 154 اسماء الحسنی کی تشریح کی گئی ہے، توشیح اسماء الحسنی کتاب کا ایک کمال یہ ہے کہ اس میں تمام اسماء الحسنی کی تشریح و توضیح اشعار کے پیرائے میں کی گئی ہے اور اس سے مزے کی بات یہ ہے کہ ہر اسم مبارک کے ہر ہر لفظ سے ایک ایک مصرع شروع کیا گیا ہے۔[2][3]
صنعت توشیح کا تقاضا
ترمیمصنعت توشیح کا تقاضا محض اتنا ہے جس اسم کو اس شعری صنعت کے آئینے میں واضح کیا جانا مطلوب ہو، اُس کے لیے ایسے مصرعے کہے جائیں جن میں شامل مصرعوں کے اولیں حروف وہ ہوں جنہیں مصرعوں کی ترتیب سے اگر ملایا جائے تو ممدوح کا اسم منظر عام پر آئے۔ توشیح اسماء الحسنٰی"میں صاحب کتابنے کوشش کی ہے کہ اس شعری صنعت کا صرف یہی تقاضا پورا نہ ہو بلکہ کہے ہوئے مصرعے اُس اسم پاک سے اول تو خصوصی تعلق رکھتے ہوں اور اُس کے مفہوم کو سمجھنے میں ممد ثابت ہوں اور اگر ایسا نہ ہو تو ان مصرعوں میں اللہ کریم کی صفات عظیم مذکور ہوں۔ اس طرح یہ کتاب حمدیہ موضوع پر کہی گئی شاعری کا ایک ایسا نمونہ بن گئی ہے جس میں اللہ پاک سے محبت اور اُس کی شان کا اظہار بنیادی خصوصیت کے طور پر نمایاں ہوتا ہے۔ [4] [5]
نمونہ کلام
ترمیمباقی نام کو صنعت توشیح میں صفحہ 140 پر اس طرح بیان کیا
ب۔ بر سے باری ہے اور بارہے تو | الف۔اک تری ذات کو بقا حاصل | |
ق۔ قائم و دائم و دوامی تو | ی۔ یاور و عدل اور تو کامل |
ب+الف+ق+ی =باقی [6]
تصانیف
ترمیمتوشیح اسمائے محمدﷺ، کے علاوہ نعتیہ شاعری پر مشتمل اورتنقید پر کتابیں شائع ہو چکی ہیں
- 1 کلام فرید اور مغرب کے تنقیدی رویے
- 2 خواجہ فرید کی کافیوں میں قوافی کافنی جائزہ
- 3۔بلغ العلی بکمالہ (منظوم سیرت النبی مکمل)
- 4منظوم شرح اسماءالحسنی
- 5۔ہرقدم روشنی (سفر نامہ حج )
- 6۔پانچ درسی کتب
- 7۔حسنت جمیع خصالہ (محمد ﷺ کے ناموں کی منظوم شرح)
- 8۔ملاک و محور عالم محمدﷺ(غیر منقوط نعتیہ کلام)
- 9۔ وللہ الحمد۔
- 10۔ہرقدم روشنی
- 11۔کشف الدجی بجمالہ (آزاد ہیئت میں لکھی گئی اولین سیرت)
- 12۔ توشیح اسمائےمحمدﷺ
- 13۔حمد الٰہ و مدح محمدﷺ(غیر منقوط نعتیہ کلام)
- 14۔مالک عالم سرور عالم غیر منقوط مجموعہ حمد و نعت
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ روزنامہ ایکسپریس سنڈے ایڈیشن 18 مارچ 2018ء
- ↑ روزنامہ آئین پشاور پاکستان 28 مارچ 2019ء
- ↑ روزنامہ نوائے وقت ملتان 17 جنوری 2018ء[مردہ ربط]
- ↑ توشیح اسماء الحسنی
- ↑ روزنامہ نوائے وقت لاہور 30 جنوری 2022ء
- ↑ توشیح اسماء الحسنی
|belowclass = hlist
|below = |belowstyle = background:#f5f5f5; }}