بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن، راولپنڈی

ثانوی و تعلیمی بورڈ ، راولپنڈی پاکستان میں ایک تعلیمی بورڈ ہے۔ اس کا مرکزی دفتر راولپنڈی میں ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی ایک سرکاری ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد SSC اور HSSC کے امتحانات کا انعقاد اور ان کے نتائج کا اعلان کرنا ہے۔ مرکزی فورم کو پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کہا جاتا ہے اور پنجاب کے تمام ثانوی و تعلیمی بورڈز حروف تہجی کی ترتیب میں ایک سال کے لیے چیئرمین شپ سنبھالتے ہیں۔ بورڈ کا قیام اکتوبر 1977ء میں عمل میں آیا۔ اس کے مرکزی دفتر پہلے سکستھ روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی میں واقع تھا۔ لیکن مارچ 2013ء میں اٹک ریفائنری راولپنڈی کے قریب مورگاہ میں ایک نئی تعمیر شدہ عمارت میں منتقل ہو گیا ہے۔

Board of Intermediate and Secondary Education, Rawalpindi
ثانوی و تعلیمی بورڈ، راولپنڈی
BISE Rawalpindi
Boards Campus.JPG
Logo of Board of Intermediate and Secondary Education,
Education board کا جائزہ
قیام1977ء (1977ء)
دائرہ کارراولپنڈی ڈویژن میں شامل اضلاع
صدر دفترنزد اٹک آئل ریفائنری مورگاہ راولپنڈی
33°38′31″N 73°04′32″E / 33.641876°N 73.075598°E / 33.641876; 73.075598
Education board افسرانِ‌اعلٰی
  • ڈاکٹر غلام دستگیر، چیرمین
  • ڈاکٹر محمد تنویر ظفر، سیکرٹری
ویب سائٹhttp://www.http://biserawalpindi.edu.pk//

دائرہ کار

ترمیم

راولپنڈی بورڈ کے دائرہ اختیار میں راولپنڈی ڈویژن شامل ہے جس میں درج ذیل اضلاع شامل ہیں:

  • راولپنڈی
  • جہلم
  • اٹک
  • چکوال
  • مری
  • تلہ گنگ

مزید دیکھیں

ترمیم