بھارت کا مرکزی بجٹ؟ (انگریزی: Union budget of India) کو آئین ہند[1] کی دفعہ 112 میں سالانہ معاشی بیان بھی کہا گیا ہے، بھارت کا سالانہ بجٹ ہے۔ حکومت ہر سال 1 فروری کو سالانہ بجٹ بھارتی پارلیمان میں پیش کرتی ہے تاکہ 1 اپریل کو نئے مالی سال کے آغاز سے ہی اس کو عمل میں لالا جا سکے۔ 2016ء تک یہ بجٹ فروری کے آخری کام کے دن میں پیش کیا جاتا تھا۔ بھارت کا بجٹ مالی بل اور دیگر کے تحت تیار کا جاتا ہے اور اسے 1 اپریل کو نافذ ہونے سے قبل لوک سبھا سے پاس ہونا ضروری ہے۔

ستمبر 2017ء تک مورار جی دیسائی نے سب سے زیادہ 10 مرتبہ بجٹ پیش کیا، ان کے بعد پی چدمبرم نے 9 مرتبہ، پرنب مکھرجی نے 8 مرتبہ، یشونت سنہا، یشونت راو چاون اور سی ڈی دیش مکھ نے 7 مرتبہ بجٹ پیش کیے ہیں۔ منموہن سنگھ اور ٹی ٹی کرشنم چاری کو 6 مرتبہ بجٹ یش کرنے کا موقع ملا ہے۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Procedure in Financial Matters" (PDF)۔ وزارت قانون و انصاف، حکومت ہند۔ صفحہ: 24۔ 24 اگست 2015 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2015 
  2. "Chidambaram is second only to Morarji Desai in presenting Budget"۔ www.businesstoday.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2017