یشونت سنہا
یشونت سنہا بھارتی سیاست دان اور سابق وزیر خزانہ ہیں۔ وہ 21 اپریل 2018ء کو جماعت چھوڑنے سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما تھے۔
یشونت سنہا | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(ہندی میں: यशवंत सिन्हा) | |||||||
مناصب | |||||||
وزیر خزانہ | |||||||
برسر عہدہ 10 نومبر 1990 – 21 جون 1991 |
|||||||
| |||||||
وزیر خزانہ | |||||||
برسر عہدہ 19 مارچ 1998 – 1 جولائی 2002 |
|||||||
| |||||||
وزیر خارجہ بھارت | |||||||
برسر عہدہ 1 جولائی 2002 – 22 مئی 2004 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 6 نومبر 1937ء (87 سال)[1] پٹنہ [2] |
||||||
شہریت | بھارت برطانوی ہند ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–) |
||||||
مذہب | ہندو مت | ||||||
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی | ||||||
اولاد | جینت سنہا | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ پٹنہ | ||||||
پیشہ | سیاست دان [3]، سرکاری ملازم | ||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیموہ 6 نومبر 1937ء کو بہار کے شہر بٹنہ میں کائستھ خاندان میں پیدا ہوئے[4]۔ انھوں نے 1958ء میں سیاسیات میں ماسٹر کی ڈگری لی[5]۔ وہ جامعہ پٹنہ میں 1960ء تک یہ درس و تدریس کرتے رہے۔
سیاسی کیریئر
ترمیمجنتا دل
ترمیماوہ 1984ء میں 24 سالہ ملازمت کے بعد جنتا پارٹی کے رکن بنے۔ 1988ء میں وہ راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ نومبر 1990ء سے جون 1991ء تک چندر شیکھر کے دور میں وہ وزیر خزانہ رہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی
ترمیمجون 1996ء میں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان بنے۔ مارچ 1998ء میں انھیں وزیر خزانہ بنا دیا گیا۔ 1 جولائِ 2002ء کو وہ وزیرِ خارجہ بنے۔ 2004ء کے لوک سبھا کے انتخابات میں انھیں شکست ہوئی۔ وہ 2005ء میں دوبارہ رکن پارلیمان منتخب ہوئے۔ 13 جون 2009ء کو انھوں نے جماعت کے نائب صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا[6] ۔
وزیر خزانہ
ترمیموہ 1 جولائی 2002ء تک وزیر خزانہ رہے اس کے بعد انھوں نے اُس وقت کے وزیرِ خارجہ جسونت سنگھ سے اپنی وزارت تبدیل کر لی اور وزیرِ خارجہ بن گئے۔ اپنے اِس دور میں انھیں حکومت کی پالیسی کے کچھ فیصلے واپس کیے جس کی وجہ سے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔وہ پہلے وزیرِ خزانہ بنے جنھوں نے برطانوی راج کے زمانے سے 53 سالہ پرانی روایت کی بجٹ کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے پیش کیا جائے، کو توڑا۔
ذاتی زندگی
ترمیمانھیں مطالعہ، باغبانی اور لوگوں سے ملنے کا شوق ہے۔ انھوں نے بہت سفر کیا اور بہت سے سیاسی اور سماجی وفود کی صدارت کی۔ انھوں نے بھارت کے بہیت سے مزاکرات میں کلیدی رول ادا کیا۔ اُن کی ہمشیرہ نیلما سنہا بھارت کی مشہور بچوں کے ادب کی مصنفہ ہیں۔ اُن کی بیتی شرمیلا بھی مصنفہ ہیں اور اُن کی شادی اشوک کنتھا سے ہوئی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Yashwant-Sinha — بنام: Yashwant Sinha — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/171866002 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/171866002 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ Ashwani Kumar۔ Community Warriors: State, Peasants and Caste Armies in Bihar۔ Books.google.co.in۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 جولائی 2013
- ↑
- ↑ "Yashwant Sinha quits as BJP vice president"۔ Ibnlive.in.com۔ 13 جون 2009۔ 16 جون 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 جولائی 2013