بیجنگ دار الحکومت بین الاقوامی ہوائی اڈا

بیجنگ دار الحکومت بین الاقوامی ہوائی اڈا یا بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ (انگریزی: Beijing Capital International Airport) (چینی: 北京首都国际机场) بیجنگ کا بنیادی بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ یہ بیجنگ کے شہر کے مرکز کے شمال مشرق میں 32 کلومیٹر (20 میل) کے فاصلے پر ضلع چیاویانگ کے ایک محصورہ میں واقع ہے۔ اس محصورہ علاقے کے ارد گرد ضلع شونیئی واقع ہے۔ [4] ہوائی اڈا ایک حکومتی کمپنی بیجنگ دار الحکومت بین الاقوامی ہوائی اڈا کمپنی لمیٹڈ کی ملکیت ہے اور اسی کے زیر انتظام بھی ہے۔ اس کا آیاٹا ایئرپورٹ کوڈ پی ای کے (PEK) ہے جو شہر کے سابقہ نام پیکنگ کے نام کی وجہ سے ہے۔

بیجنگ دار الحکومت بین الاقوامی ہوائی اڈا
Beijing Capital International Airport

北京首都国际机场
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسمعوامی
عاملبیجنگ دار الحکومت بین الاقوامی ہوائی اڈا کمپنی لمیٹڈ
خدمتبیجنگ
محل وقوعچیاویانگ ضلع، بیجنگشونیئی ضلع
مرکز برائے
فوکس شہر برائے
بلندی سطح سمندر سے116 فٹ / 35 میٹر
متناسقات40°04′21″N 116°35′51″E / 40.07250°N 116.59750°E / 40.07250; 116.59750
ویب سائٹen.bcia.com.cn
نقشہs
سی اے اے سی ایئرپورٹ چارٹ
سی اے اے سی ایئرپورٹ چارٹ
PEK is located in بیجنگ
PEK
PEK
PEK is located in چین
PEK
PEK
PEK is located in ایشیا
PEK
PEK
PEK is located in زمین
PEK
PEK
رن وے
سمت لمبائی سطح
میٹر فٹ
18L/36R 3,810 12,500 اسفالٹ
18R/36L 3,445 11,302 اسفالٹ
01/19 3,810 12,500 کنکریٹ[1]
اعداد و شمار (2018)
مسافر100,980,000
ہوائی جہاز نقل و حرکت606,086
کارگو کے ٹن1,831,167
اقتصادی اور سماجی اثر$6.5 بلین & 571.7 ہزار[2]

گذشتہ دہائی میں بیجنگ کیپٹل کا بطور مصروف ترین ہوائی اڈوں کی درجہ بندی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 2009ء میں مسافر نقل و حمل اور مجموعی ٹریفک نقل و حرکت کے لحاظ سے یہ ایشیا کا مصروف ترین ہوائی اڈا بن گیا تھا۔ 2010ء سے مسافر نقل و حمل کے لحاظ سے یہ دنیا کا دوسرا مصروف ترین ہوائی اڈا ہے۔

ہوائی اڈے پر 557،167 طیاروں کی نقل و حمل پر درج (اڑان اور لینڈنگ) کی گئی جس کے مطابق 2012ء میں یہ دنیا کا چھٹا مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔ [3] کارگو نقل و حمل کے لحاظ سے بھی بیجنگ ہوائی اڈے نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے۔ 2012ء میں کارگو نقل و حمل کے لحاظ سے ہوائی اڈا دنیا کا تیرھواں مصروف ترین ہوائی اڈا بنا گیا تھا جہاں 1،787،027 ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی۔ [3]

تاریخ

ترمیم

بیجنگ ہوائی اڈے کا افتتاح 2 مارچ 1958ء کو ہوا۔ ہوائی اڈے کی ایک چھوٹا سی ٹرمینل عمارت تھی جو آج بھی موجود ہے تاہم اب یہ وی آئی پی اور چارٹر پروازوں کے استعمال کی جاتی ہے۔ 1 جنوری 1980ء کو ایک نیا "ٹرمینل 1" کھولا گیا جس کا رنک رنگ سبز ہے۔ اس میں 10 سے 12 طیاروں کے لیے گودیاں موجود ہیں۔ یہ ٹرمینل 1950ء کے دہائی میں بننے والے ٹرمینل سے کافی بڑا تھا تاہم 1990ء کی دہائی کے وسط میں یہ ناکافی ہو گیا۔ 1999ء آخر میں عوامی جمہوریہ چین کے بانی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوائی اڈے نے توسیع کی گئی اور نئے "ٹرمینل 2" کا افتتاح کیا گیا۔ 2007ء میں توسیع کا ایک نیا دور شروع ہوا۔ 29 اکتوبر 2007ء کو پہلے سے موجود دو رن ویز کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے تیسرے رن وے کا افتتاح کیا گیا۔ [5] فروری 2008ء میں بیجنگ اولمپکس کے موقع ہر "ٹرمینل 3" مکمل کیا گیا۔

چین اور بیجنگ دار الحکومت بین الاقوامی ہوائی اڈے کی پہلی بین الاقوامی پرواز اسلام آباد سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی تھی۔

شماریات

ترمیم
نقل و حمل بلحاظ سال
مسافر گزشتی سال کے مقابلے میں بندیلی نقل و حرکت کارگو
(ٹن)
2007[6] 53,611,747 399,209 1,416,211.3
2008[6] 55,938,136  4.3% 429,646 1,367,710.3
2009[7] 65,375,095  16.9% 487,918 1,475,656.8
2010[8] 73,948,114  13.1% 517,585 1,551,471.6
2011[9] 78,674,513  6.4% 533,166 1,640,231.8
2012[3] 81,929,359  4.1% 557,167 1,787,027
2013[10] 83,712,355  2.2% 567,759 1,843,681
2014[11] 86,128,313  2.9% 581,952 1,848,251
2015 89,900,000  4.4% 594,785 1,843,543
2016 94,393,000  5.6% 606,086 1,831,167
2017 95,786,296  1.5% 597,259 2,029,583

تصاویر

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Boeing.com Beijing Capital International Airport آرکائیو شدہ 16 جنوری 2013 بذریعہ وے بیک مشین
  2. "Beijing Capital International airport – Economic and social impact"۔ Ecquants۔ 24 مئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 ستمبر 2013 
  3. ^ ا ب پ ت "31 مارچ 2014 Preliminary world airport traffic and rankings 2013"۔ 31 مارچ 2014۔ 12 جنوری 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2014 
  4. Map from Maptown.cn آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hytrip.net (Error: unknown archive URL). ()
  5. "Beijing Airport's third runway opens on Monday"۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2015 
  6. ^ ا ب 2008年全国机场吞吐量排名۔ Civil Aviation Administration of China۔ 12 March 2009۔ 24 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2011 
  7. 2009年全国机场吞吐量排名۔ Civil Aviation Administration of China۔ 5 February 2010۔ 18 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2011 
  8. 2010年全国机场吞吐量排名۔ Civil Aviation Administration of China۔ 15 March 2011۔ 23 ستمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2011 
  9. 2011年全国机场吞吐量排名 (بزبان چینی)۔ Civil Aviation Administration of China۔ 21 March 2012۔ 17 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2012 
  10. 2013年民航机场吞吐量排名 (بزبان چینی)۔ Civil Aviation Administration of China۔ 24 March 2013۔ 25 مارچ 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2013 
  11. 2014年民航机场吞吐量排名 (بزبان چینی)۔ Civil Aviation Administration of China۔ 3 April 2015۔ 19 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2015