بیرم خان
ترک نسل کا ایک سردار۔ بخارا کا باشندہ تھا۔ پہلے بابر اور پھر ہمایوں کا مصاحب اور سپہ سالار مقرر ہوا۔ ہمایوں کی جلاوطنی میں اس کے ساتھ ایران گیا۔ کابل فتح کے بعد اکبر کا اتالیق مقرر ہوا اور اکبر کو تخت نشین کرکے خود اس کا سرپرست بنا۔ اپنے چار سالہ دور حکومت میں پنجاب، اجمیر، گوالیار اور جون پور کے علاقے فتح کرکے سلطنت دہلی میں شامل کیے اور سرکش سرداروں کو مطیع کیا۔ 1560ء میں اٹھارہ برس کی عمر میں، اکبر نے عنان حکومت سنبھالی اور بیرم کو مکے چلے جانے کا مشورہ دیا۔ لیکن اس نے پنجاب میں بغاوت کردی اور شکست کھائی۔ اکبر نے اس کی پچھلی کارگزاریوں کا لحاظ کرتے ہوئے بیرم خان کو معاف کر دیا اور وہ مکہ کاسفر باندھا۔ لیکن گجرات میں پٹنہ کے مقام پر کسی پٹھان نے ذاتی دشمنی کی بنا پر اسے 1561ء قتل کر دیا۔
بیرم خان | |
---|---|
(فارسی میں: بيرام خان) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 جنوری 1501 بدخشاں |
وفات | 31 جنوری 1561 (60 سال) پٹن، گجرات |
وجہ وفات | لڑائی میں مارا گیا |
شہریت | ![]() |
زوجہ | سلیمہ سلطان |
اولاد | عبدالرحيم خان خاناں |
عملی زندگی | |
پیشہ | ریاست کار، فوجی افسر |
درستی - ترمیم ![]() |