سلیمہ ،مغل شہنشاہ اکبر اعظم کی بیوی،اور اکبر کے تین خاص بیگموں میں سے ایک ہے۔ ان کو تاریخ میں ان کی اخلاق کے بدولت جانا جاتاہے۔ ہر کسی کو سلیقے اور آدب و احترام سے پیش آتی تھی ،اور اکبر کے تین خاص بیگموں میں سے ہے جن سے اکبر کا ایک بہت ہی خاص رشتہ ہوتا تھا (باقی کے دو خاص بیگمیں ایک مریم الزمانی اور رقیہ سلطان ہیں)۔ آپ کی پہلی شادی بیرم خان سے ہوئی تھی لیکن اس کے قتل کے بعد سلیمہ بیگم اور ان کی بیٹے رحیم خان کو سہارا دینے کے لیے اکبر نے سلیمہ بیگم سے نکاح کیا تھا۔

سلیمہ سلطان بیگم
مغل بیگم
  • خیرالمشیرہ (اچھا مشورہ دینی والی)
معلومات شخصیت
پیدائش 23 فروری 1539ء
دہلی ،ہندوستان
وفات 1622ء
دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
شریک حیات بیرم خان (اول)
جلال الدین محمد اکبر (دوم)
اولاد عبد الرحیم خان خاناں
والد نور الدین محمد مرزا
والدہ گل رخ بیگم   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان مغل
دیگر معلومات
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اکبر اور دیگر اہل حرم کے ساتھ تعلقات

ترمیم

اکبر نے سلیمہ بیگم سے نکاح اس لیے کیا تھا کہ ان کی شوہر وفات ہو گئے تھے اور ان کا کوئی سہارا نہ بچا۔ تو اکبر نے ان کی ذمہ اپنے سر لیے اور سلیمہ سے نکاح کیا۔ اکبر کے ساتھ سلیمہ بیگم کی تعلقات بہت ہی اچھے تھے یہاں تک کہ سلیمہ کو اکبر نے اپنے تین خاص بیگمات میں شامل کیا۔ اکبر جب بھی کسی مشکل یا تنگ دستی میں ہوتے تو سلیمہ بیگم کے پاس آتے اور ان سے مشورہ لیتے اور اکبر کو ہمیشہ سلیمہ بیگم کی فیصلے پر فخر ہوتا اور چین و سکون پاتے اس لیے کبھی کبھی سلیمہ بیگم کو خیرالمشیرہ یعنی اچھا مشورہ دینی والی بھی کہا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ان کا حرم میں تمام لوگوں سے عمدہ تعلق قائم تھا۔ رقیہ سلطان بیگم ان کی پھوپھی زاد بہن تھی اس لیے وہ ان کا بھی خیال رکھتی تھی اس کے علاوہ مریم الزمانی (جنہیں ہندو جودھا بھی کہتے ہیں) کے ساتھ بھی اچھا سلوک تھا اور وہ ان کی ایک اچھی دوست تھی۔

حوالہ جات

ترمیم