بیگم مجیدہ وائیں
بیگم مجیدہ وائیں (انگریزی: Begum Majeeda Wyne) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 1997ء سے 1999ء تک اور دوبارہ جون 2013ء سے مئی 2018ء تک قومی اسمبلی پاکستان کی رکن تھیں۔
بیگم مجیدہ وائیں | |
---|---|
رکن قومی اسمبلی پاکستان | |
مدت منصب 1 جون 2013ء – 31 مئی 2018ء | |
معلومات شخصیت | |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیمبیگم مجیدہ سابق وزیر اعلی پنجاب غلام حیدر وائیں کی اہلیہ تھیں۔[1]
سیاسی زندگی
ترمیم1993ء کے عام انتخابات
ترمیمبیگم مجیدہ 1993ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 123 (خانیوال 3) سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑی لیکن وہ ناکام رہی۔ انھوں نے 50،454 ووٹ حاصل کیے اور وہ اسلم بودلہ سے ہار گئیں۔[2]
1997ء کے عام انتخابات
ترمیممجیدہ 1997ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ این اے 123 (خانیوال 3) سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔ انھوں نے 68،701 ووٹ حاصل کیے اور اسلم بودلہ کو شکست دی۔[2]
2013ء کے عام انتخابات
ترمیممجیدہ 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی میں دوبارہ منتخب ہوئیں۔[3][4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Khanewal: a show of traditional powerhouses". DAWN.COM (انگریزی میں). 16 اگست 2005. Archived from the original on 2017-08-15. Retrieved 2017-08-15.
- ^ ا ب "National Assembly election result" (PDF)۔ ECP۔ 2017-08-28 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-06
- ↑ "PML-N secures most reserved seats for women in NA - The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 28 مئی 2013۔ 2017-03-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-07
- ↑ "Women, minority seats allotted". DAWN.COM (انگریزی میں). 29 مئی 2013. Archived from the original on 2017-03-07. Retrieved 2017-03-07.