تبادلۂ خیال:احمدیہ مسلم جماعت
یہ تبادلۂ خیال احمدیہ مسلم جماعت میں مزید اصلاح وبہتری پر گفتگو کے لیے ہے مضمون کے موضوع پر عام بحث کے لئے یہ کوئی فورم نہیں ہے |
|||
|
|
|
یہ مضمون مبالغہ آرائی کی حدوں کو چھورہا ہے. صاحب مضمون نے عقیدت میں تمام حدیں پار کرلی ہیں. منتظمین اس طرف توجہ فرمائیں.--فوجدار 16:06, 5 مارچ 2010 (UTC)
- وقت ملا تو لکھوں گا یا کوئی اور صاحب حوالہ جات کے ساتھ تحریر فرما دیں؛ فی الحال اس مضمون کے عنوان کو رکھا جاسکتا ہے اس کے متن کو رکھے رہنے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ درست تحریر ہونے تک یہ روحانی و صوفیانی مضمون تاریخی واقعات کو چھپا کر گمراہی کا سبب بنتا رہے گا۔ --سمرقندی 01:40, 6 مارچ 2010 (UTC)
گرانقدر علمی اور تحقیقی مقالہ
ترمیممضمون میں بیان کردہ تمام حوالہ جات امت مسلمہ کی مستند کتب سے لئے کئے ہیں اور تمام واقعات تاریخی حقائق پر مبنی ہیں ۔ ہم مضمون نگار کے ایسا گرانقدر علمی اور تحقیقی مقالہ لکھنے پر مشکور ہیں۔ معترضین پر لازم ہے کہ وہ محض اعتراض کرنے کی بجائے معیّن طور پر واضح کریں کہ مضمون میں کس جگہ حقائق سے انحراف کیا گیا ہے۔
اعتراضات
ترمیمحضور، وکیپیڈیا کی زبان میں اسے sock puppetry کہا جاتا ہے۔ آپ خود ہی مضمون لکھ کر خود ہی اپنی اور مضمون کی تعریف کر رہے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ مندرجہ ذیل نکات پر غور کریں۔
- وکیپیڈیا کے اسلوب کو سیکھیں اور مضمون کو اس کے مطابق بنائیں۔ اس کے لیے آپ جماعت احمدیہ پر انگریزی مضمون کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔
- مضمون انتہائی طویل ہے، اسے کم کریں۔
- ایک دن میں اس قدر طویل مضمون لکھ ڈالنے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ آپ کی اپنی تحریر نہیں بلکہ آپ نے تمام مواد کہیں سے نقل کیا ہے۔ یہ حقوق نسخہ کی خلاف ورزی ہے اور وکیپیڈیا پر اس کی اجازت نہیں۔ آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ کی اپنی تحریر ہے۔
- جہاں کہیں مستند باتیں لکھی ہیں وہاں وکیپیڈیا کے طریقہ کار کے مطابق ان کے حوالہ جات درج کیجیے۔
- پورا مضمون جماعت احمدیہ کی تائید میں ہے۔ لیکن وکیپیڈیا پر موضوعات کے تنقیدی نقطہ نظر کا شامل کیا جانا بھی ضروری ہے۔
- تمام اقدامات کے بعد دیگر مدیران کی جانب سے کاٹ چھانٹ کے لیے تیار رہیں کیونکہ یہی وکیپیڈیا کا طریقہ کار ہے۔
مضمون کی موجودہ حالت اور طوالت میں میری رائے یہ ہے کہ تمام مواد حذف کر کے نئے سرے سے صرف ایک ابتدائیہ لکھ دیا جائے۔
--کاشف عقیل 15:32, 6 مارچ 2010 (UTC)
اگر کاشف عدیل صاحب کی رائے کو درست تسلیم کیا جائے تو پھر ویکیپیدیا پر کوئی بھی مثبت بات نہیں کی جاستکی۔ ویسے کاشف صاحب کا جماعت اسلامی کے بارے میں ویکیپیڈیا پر اردو مقالے کی بابت کیا خیال ہے۔یہودیت اور عیساؑیت کے حوالے سے کیا سارا مواد ویکیپیڈیا کے منصوبے کے جملہ قواعد و ضوابط پر پورا اترتا ھے۔میری رائے میں آپ خود متعصب ہیں اور جماعت احمدیہ کے بارے میں جو مضمون "قادیانیت" کے عنوان سے لکھا گیا ہے جو ویکیپیڈیا کی روح کے ہی خلاف ہے اس کے بارے میں تو آپ نے ایک لفظ بھی تحریر نہیں کیا۔کیا ویکیپیڈیا کے منتظمین کے علم میں یہ بات نہیں کہ احمدی قادیانی کہلانا پسند نہیں کرتے۔کیا یہantisemitism کی ہی شکل نہیں ۔ مظفر
- اس مضمون کو جلد ہی ایسی حالت میں پیش کرا جائے گا کہ خود احمدی بھی اس پر رشک کریں گے؛ باقی آپ حضرات کو ویکیپیڈیا کے جس مضمون پر جو بھی اعتراض ہے اس کو یہاں مبہم لکھنے کے بجائے واضح طور پر متعلقہ مضمون کے تبادلۂ خیال پر لکھیئے ، اگر برحق ہوا تو دور کر دیا جائے گا۔ --سمرقندی 05:26, 7 مارچ 2010 (UTC)
- ایک اعتراض کا جواب دوسرے اعتراض سے دینا ہمارے سیاستدانوں کا وصف ہے، اس سے ہم سب اعتراض کریں تو بہتر ہے۔ آپ کی دلچسپی چونکہ اس مضمون سے ہے اس لیے یہاں اسی پر تبادلہ خیال کیجیے۔ اگر آپ قادیانیت، عیسائیت اور یہودیت کے مضامین میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں، تو ان مضامین کے تبادلہ خیال پر اسی طرح اعتراضات پیش کیجیے جیسے کہ آپ نے اس مضمون کے لیے مطالبہ کیا تھا، آپ کے اعتراضات کو دور کرنے کو پوری کوشش کی جائے گی۔
- جہاں تک ہمارے متعصب ہونے کا تعلق ہے، تو آپ بصد شوق اہل سنت، اہل تشیع اور تصوف کے موضوعات پر تمام منتظمین کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو دیکھ سکتے ہیں ، آپ کا شک ضرور دور ہو جائے گا۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ منتظمین پر الزام تراشی کی بجائے مضمون کی بہتری کی جانب کام کیجیے تاکہ آپکا اور ہمارا وقت برباد نہ ہو۔
--کاشف عقیل 05:48, 7 مارچ 2010 (UTC)
جناب کاشف عقیل صاحب و سمرقندی صاحب
السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ
آپ کا ، سمرقندی صاحب اور ویکیپیڈیا کا بہت بہت شکریہ ،کہ آپ نے میرا مضمون براہ راست ویکیپیڈیا پر لگنے دیا۔ تاہم اس امر کا اظہار کہ میرا مضمون ویکیپیڈیا کے اسلوب سے ذرا سا ہٹ کر ہے اور زیادہ تر جماعت احمدیہ کی تائید میں ہے تو ایک ایسا مضمون جو ایک احمدی نے لکھا ہو وہ ایسا ہی ہونا تھا نیز مضمون پڑھنے والوں کو یہ نظر نہیں آیا کہ سر عنوان لکھا یےجماعت احمدیہ مسلم ـــــــــ ایک تعارف ـــــــاحمدیہ نقطہء نظر
لیکن یہ ایک عمل طبعی رد عمل تھا جب میں نے ویکیپیڈیا پر احمدیہ کا لفظ لکھا تو آپ کے لنک مجھے قادیانیت کے مضمون پر لے گئے جس کا پہلا فقرہ ہی ایک محقق کی طبع پر گراں گزرے گا کہ” قادیانیت ایک مسیحی تحریک ہے۔“ یہ جملہ جماعت احمدیہ مسلمہ کے مسلّمہ عقائد کے خلاف ہے۔ ایک تحقیقی مضمون وہ ہوتا ہے جس میں تمام ترباتوں کو صحیح تناظر میں اور صحیح طور پر پیش کیا جائے لیکن قادیانیت کے مضمون نگار کو تو جماعت احمدیہ کی الف بے سے بھی آشنائی نہیں لگتی اگر اس مضمون کے لکھنے والے جماعت احمدیہ کی ویب سائٹ alislam.orgسے ہی مواد ڈاؤن لوڈ کر کے لکھ لیتے تو یہ کیفیت نہ ہوتی۔ جہاں تک میری تحریر کا تعلق ہے وہ تمام مستند حوالوں سے مزین ہے اور اس میں وہ تمام باتیں موجود ہیں جو ایک تحقیقی مضمون سے وابستہ ہیں۔ جہاں تک مضمون پر اس اعتراض کا تعلق ہے کہ یہ مضمون عقیدت کی حدیں چھو رہا ہے تو پھر ہمیں ویکیپیڈیا کے کئی مضامین پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔ پھر آپ نے یہ بھی لکھاھے کہ ( ایک دن میں اس قدر طویل مضمون لکھ ڈالنے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ آپ کی اپنی تحریر نہیں بلکہ آپ نے تمام مواد کہیں سے نقل کیا ہے۔ یہ حقوق نسخہ کی خلاف ورزی ہے اور وکیپیڈیا پر اس کی اجازت نہیں۔ آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ کی اپنی تحریر ہے۔) اس پر میں آپ سے کیا کہوں؟؟؟؟؟؟ ایک مضمون جو میرا ذاتی ھے اورخود لکھا ھے اس پر ایک ایسے شخص کا یہ کہنا اس پر سوایے اس کے میں انا للہ انا الیہ راجعون کہوں اور کیاکہہ سکتا ھوں فوجدار صاحب نے جو مبالغہ آرائی کا ذکر کیا ھے تو کاش اس کانمونہ بھی دے دیتے تو بھت اچھاھوتا کیا اپنےعقائد کا درست اظھارمبالغی آرائی ھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ عقیل صاحب آپ نے ایک شخص کی تائید کو Sock puppetry قرار دے کر گویا یہ تاثر دیا ہے کہ یہ فقرات میرے ہیں اور میں نے ہی لکھے ہیں یہ بدظنی بھی آپ کے کھاتے میں ہے۔اور یہ آپ کی زیادتی ھے جہاں تک اس مضمون میں تنقیدی پہلووں کے شامل کرنے کا تعلق ہے تو میں اس کا دوسرا حصہ لکھ رہا ہوں جس میں جماعت احمدیہ پر لگنے والے الزامات کا تفصیلی ذکر ہو گا اور آ پ کے مدیران کو اعتراض نہیں رہے گا کہ یہ مضمون تنقید سے خالی ھے ۔یہ سوال کہ یہ مضمون ضرورت سے زیادہ لمبا ہے تو ویکیپیڈیا پر اس سے طویل تر مضامین موجود ہیں میں کوشش کرتا ہوں کہ اس کو مختصر کر دوں۔ میرے اگلی کاوش تک جو شاید اس ماہ کے آخر تک آپ تک پہنچ جائے اس مضمون کو ویکیپیڈیا پر موجود رہنے دیا جائے۔ کاشف صاحب نے جو یہ کسی تبادلہٴ خیال کرنے والے کے جواب میں کہا کہ اعتراض کا جواب اعتراض سے دینا پاکستانی سیاستدانوں کا کام ہے ہمیں اس سے اعراض کرنا چاہئے لیکن میں اس پر صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ اعراض تو ضرور کرنا چاہیے لیکن یہ نہیں کرنا چاہئے تنقید پر سیخ پا ہو جائیں ۔ محققین کا یہ شیوہ نہیں ہوتا۔ آپ کو اس مضمون کے اسلوب پر اعتراض ہے میں اسے کافی حد تک تبدیل کر دوں گا۔ لیکن کیا یہ ممکن ہے کہ میں وہ عقائدبھی احمدیت کی طرف منسوب کردوں جو دوسرے لوگ احمدیوں کے بارے میں کہتے ہیں۔ عقیدہ تو وہی لکھا جائے گا جو جماعت احمدیہ کے بانی نے اپنی تحریرات میں لکھا ہے نہ کہ جو مخالفین احمدیت اس کی طرف منسوب کرتے ہیں۔
ختم نبوت اور حیات و وفات مسیح دو ایسے عقائد ہیں جس میں احمدی مسلمانوں سے مختلف فیہ ہیں جہاں تک اس پر دوسروں کی تنقید کا تعلق ہے تو وہ لکھی جا سکتی ہے۔اور میں سمجھتا ہوں مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔اور یہ حصہ مجھے شامل کرنا چاہئے تھااور میں بہت جلد اس مضمون میں اسے شامل کر دوں گا
جواب
ترمیموعلیکم اسلام،
آپ کو میرے اعتراضات گراں گزرے تو معذرت، لیکن ہمیں وکیپیڈیا پر رات دن اسی طرح کی حرکتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگ کسی کتاب یا ویب سائٹ سے پورا مضمون نقل کر جاتے ہیں اور ذمہ داری ہم پر آن پڑتی ہے کہ میاں اب تلاش کیجیے اور یقینی بنائیے کہ حقوق نسخہ کی خلاف ورزی تو نہیں ہو رہی۔ آپ نے بتایا ہے کہ مضمون آپ کا اپنا ہے، تاہم صرف بتانا کافی نہیں۔ آپکا یہ مضمون کس نام سے کہاں شائع ہوا؟ میرے لیے بلا دلیل یہ ماننا قدرے مشکل ہے کہ آپ نے یہ طویل مضمون صرف وکیپیڈیا کے لیے ایک یا دو دن میں لکھ ڈالا ہے۔
Sock puppetry بھی یہاں روز کا معمول ہے جناب۔ اس سے بچنے کا ایک آسان نسخہ ہے، آپ اپنا کھاتہ بنا لیجیے اور اس کے ذریعے ترامیم کیجیے۔ اس صورت میں آپ پر یہ الزام IP پر پوری تحقیق کے بغیر نہیں لگایا جائے گا۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہوگا کہ مضمون پر بحث بڑھنے کی صورت میں اگر اسے گمنام صارفین کے لیے مقفل کرنا پڑا تو آپ اس کی ادارت میں حصہ لے سکیں گے۔
چونکہ تمام منتظمین کا مضمون کو موجودہ حالت میں نہ رکھنے پر اتفاق پایا جاتا ہے اسلیے میں آپ سے گذارش کروں گا کہ جلد از جلد مضموں کو مختصر کریں اور وکیپیڈیا کے اسلوب کے مطابق بنائیں۔ اس کے لیے آپ انگریزی والے مضمون کا ترجمہ کر سکتے ہیں۔ مذید دو تین دن مضمون اسی حالت میں رہا تو منتظمین اسے تبدیل کرنا شروع کر دیں گے۔
مخلص --کاشف عقیل 15:29, 7 مارچ 2010 (UTC)
جناب کاشف عقیل صاحب کی رائےسے خاکسار اتفاق کرتا ہے کہ اس مضمون میں مزید بہتری ہونی چاہیے ۔اسکے لئے میری تجویز ہے کہ اسے کچھ مختصر کر دیا جائے یا ضمنی عناوین کے ساتھ مختلف حصوں میں بانٹ دیا جائے ۔اور جماعت احمدیہ پر جو عموما اعتراضات کئے جاتے ہیں اس کا بھی ذکر آجائے۔لیکن میں اس بات کی پوری تائید کرتا ہوں اور جملہ انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کی طرف سے بھی انکے بارے میں مضمون آنا چاہیے تاکہ ایک عام آدمی انکے نقطہ نظر سے بھی جماعت کا مطالعہ کرنے والا ہو۔ یہ بات تو کسی سے پوشیدہ نہیں کہ جماعت احمدیہ جسے ہم عموما قادیانیت کہتے ہیں پر بہت سے ایسے الزامات لگائے جاتے ہیں جو احمدیوں کے قریب رہنے والا ہر شخص جانتا ہے کہ وہ سراسر غلط فہمیوں کا نتیجہ ہے۔یا جان بوجھ کر غلط فہمیاں پیدا کی جاتی ہیں۔اس لئے وکی پیڈیا میں کوئی ایسا بھی مضمون ہونا چاہیے جو جماعت احمدیہ کی طرف سے تیار کیا گیا ہو۔تاہم ہم کاشف صاحب کی اس رائے سے بالکل متفق ہیں کہ جو بھی اس مضمون میں باتیں پیش کی جائیں وہ سب ٹھوس حوالہ جات سے مزین ہوں محض عقیدت کی بنا پر کوئی بات نہ ہو ورنہ درست ہے کہ یہ مضمون اپنی افادیت کھو دے گا۔ ایک بار پھر میری جملہ انتظامیہ وکی پیڈیا سے گذارش ہے کہ مقالہ نگار کو موقعہ دیا جائے کہ وہ اس مضمون کو جدید طور پر پیش کرے اور خود اس میں ضروری ترمیمات کر لے ۔شکریہ احمد سلیمان 07٫03٫10
- حضور میرے پاس فی الحال یہاں کسی بحث کا وقت بھی نہیں اور خواہش بھی نہیں، نا میں نے مذکورہ بالا تمام تحریر پڑھی ہے؛ آپ کا ایک ابتدائی جملہ پڑھا کہ آپ کو قادیانیت کو ------ مسیحی تحریک ------ لکھنے پر اعتراض ہوا۔ یہ اعتراض آپ کی لاعلمی (یا کم علمی) کے سبب ہے، مسیحی تحریک سے مراد ان تحاریک کی ہوتی ہے جن میں کسی مسیحا کے انتطار کو بنیاد بنایا گیا ہو اور مسیح موعود کے تصور کو استعمال کیا جاتا ہو ، انگریزی میں ان تحاریک کو missianic movements کہا جاتا ہے اور اس کا بنیادی طور پر عیسائیت سے کوئی تعلق نہیں یہ ابراھیمی مذاہب میں ملنے والی ایک اصطلاح ہے اور خود احمدیہ مواقع پر بھی دیکھنے میں آتی ہے؛ بہرحال یہ اصطلاح ویکیپیڈیا کی تخلیق نہیں ، ملاحظہ فرمایئے یہاں اور یہاں۔ --سمرقندی 00:45, 8 مارچ 2010 (UTC)
جناب سمرقندی صاحب السلام علیکم آپ کا جواب میں نے دیکھ لیا ھے انگریزی اصطلاح کا اردو ترجمہ کرتے وقت اردو میں اس کے متبادر الی الذھن معانی ھمیشہ پیش نظر رھنے چاہییں بہر حال لکل ان یصطلح آپ اپنی رائے میں آزاد ھیں مضمون کی ایڈئٹنگ شروع کر دی ھے
- صاحب یہ مضمون ابھی تک انتہائی ناقص اور قابل الحذف حالت میں ہے۔ سوائے لفاظی کے اور ہے کیا اس میں؟؟ --سمرقندی 08:44, 24 مارچ 2010 (UTC)
حذف شدگی
ترمیمصاحب مضمون اور ان کے احباب نے مضمون کا اسلوب درست کرنے اور اسے بہتر بنانے کے لیے کچھ وقت طلب کیا تھا۔ انہیں دو ہفتے سے زائد وقت دیا جاچکا ہے۔ تاہم ان دو ہفتوں میں ان کی جانب سے بہتری کی کوئی بھی کوشش سامنے نہیں آئی ہے۔ چونکہ عنوان ایسا ہے جس پر وکیپیڈیا پر مضمون ہونا چاہیے لیکن تمام مواد قابل حذف شدگی ہے اسلیے میں مضمون مقفل کر کے تمام مواد حذف کر رہا ہوں۔ سمرقندی بھائی چونکہ اس عنوان پر بہتر معلومات رکھتے ہیں اسلیے ان سے گزارش ہے کہ ایک چھوٹا سا ابتدائیہ لکھ دیں۔
اگر صاحب مضمون یا ان کے احباب اس مضمون میں بعد ازاں کسی اضافے کے خواہاں ہوں تو اپنا کھاتہ بنا کر لکھ سکتے ہیں۔ بلا حوالہ کسی اندراج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سمرقندی بھائی احمدیہ کے عنوان سے ایک مفصل مقالہ پہلے ہی لکھ چکے ہیں جو احمدی جماعت کے دونوں گروہوں کا احاطہ کرتا ہے۔ کوئی اعتراض کرنے سے پہلے برائے مہربانی اس مضمون کا مطالعہ ضرور کر لیں۔
صاحب مضمون اور ان کے احباب سے یہ بھی گزارش ہے کہ تبادلہ خیال پر ایک دوسرے کی تائید کرتے ہوئے وکیپیڈیا ساک پپٹری اور میٹ پپٹری پالیسی کا خیال رکھیں۔
--کاشف عقیل 16:41, 24 مارچ 2010 (UTC)