تبادلۂ خیال:حمیدہ بانو بیگم


تصویر میں تضاد بیانی ترمیم

ملکہ کی تصویر میں یہ لکھا ہوا ملتا ہے کہ "حمیدہ بانو بیگم زوجۂ شاہجہاں بادشاہ"۔ جبکہ اصلاً وہ ہمایوں کی بیوی ہے۔ فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:10, 24 اپریل 2016 (م ع و)

جی درست کہہ رہے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:15, 24 اپریل 2016 (م ع و)
یہ بھی ممکن ہے کہ ہمایوں کی بیوی کا بھی نام حمیدہ بانو ہو او شاہجہاں کی بھی کوئی بیوی ہو جن کا نام حمیدہ بانو ہو۔ایسے مثالیں پرانے شاہی خاندانوں میں بہت عام ہیں کہ ایک ہی خاندان میں کئی افراد کے ایک جیسے نام ہوتے ہیں۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 14:14, 24 اپریل 2016 (م ع و)
میں نے بھی پہلے یہی سوچا تھا لیکن تاریخ میں شاہجہان کی بیویوں کے نام یہ ہیں۔ شاید اس کے علاوہ بھی ہوں لیکن تاریخ میں تصاویر اکثر خاص افراد کی ہی ملتی ہیں۔
* قندھاری محل (پیدائش 1594ء، شادی 1609ء)
* ممتاز محل (پیدائش 1593ء، شادی 1612ء، وفات 1631ء)
* حسینہ بیگم صاحبہ (شادی 1617ء)
* موتی بیگم صاحبہ
* قدسیہ بیگم صاحبہ
* فتحپوری محل صاحبہ
* سرہندی بیگم صاحبہ (وفات 1650ء کے بعد)
* شریمتی منبھَوَتی بائیجی لال صاحبہ
* دیکھیے بیگم حمیدہ بانو۔ مجھے لگتا ہے کسی نے نام تحریر کرنے میں غلطی کی ہے۔ وللہ اعلم۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:08, 25 اپریل 2016 (م ع و)
یہاں اس کے بارے میں کچھ وضاحت کی گئی ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:15, 25 اپریل 2016 (م ع و)
بہت خوب طاہر بھائی۔ آپ کی تحقیق کی داد دینی پڑے گی۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:13, 25 اپریل 2016 (م ع و)

پیدائش ترمیم

انگریزی وکیپیڈیا کے مطابق حمیدہ بانو بیگم کی پیدائش 21 اپریل 1524ء میں ہوئی اور مقامِ پیدائش عمرکوٹ ہے۔ لیکن اردو وکیپیڈیا کے مطابق ان کی تاریخِ پیدائش 1527 ہے اور مقامِ پیدائش پاٹ ہے۔ ایسا کیوں؟ اصل کیا ہے؟ فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:16, 24 اپریل 2016 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا والے مقام پیدائش کی صحت درست ہے۔ (حوالے کے لئے :اھے ڈیھن اھے شینھن (سندھی)، پیر علی محمد راشدی، مطبع سندھی ادبی بورڈ جامشورو، پاکستان اور Paat – A remote village of Dadu District of Sindh by Dr. Yasmeen Kazi ملاحظہ کریں)--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:35, 25 اپریل 2016 (م ع و)
اور تاریخِ پیدائش۔۔۔۔؟فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:42, 25 اپریل 2016 (م ع و)
مذکورہ بالا کتاب اور آرٹیکل دونوں میں تاریخ پیدائش کا تذکرہ نہیں ہے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:20, 25 اپریل 2016 (م ع و)
واپس "حمیدہ بانو بیگم" پر