(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید عزیزالدین

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 215,114 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں

محترم عزیزالدین! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔



-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 06:34, 4 اکتوبر 2014 (م ع و)


عزیزالدین صاحب

ترمیم

عزیزالدین صاحب اسلام و علیکم، بہت خوب کہ آپ اردو ویکی میں دلچسپی رکھتے ہیں، آپ کی اردو بہت خوب ہے۔ آپ اردو ویکیپیڈیا کی خدمت خوب انجام دے سکتے ہیں۔ تکنیکی چیزوں میں آپ کو دخت پیش ہوگی، لیکن اردو منتظمین حضرات اور دیگر صارف حضرات آپ کی مدد بخوبی کریں گے۔ دوسری بات یہ کہ، آپ اپنے پیج پر [زمرہ بھارتی صارفین] اور سانچہ {صارف بھارت} درج کرلیں۔ بنگلور ویکی میٹ کیسا رہا؟ کافی اچھا رہا۔ کاش بھارت کے دیگر صارفین حضرات بھی اس میں شرکت کرتے، خیر۔ فیس بک میں، اردو ویکیپیڈیا انڈیا کے نام سے ایک کمیونٹی پیج شروع ھوا ہے۔ آپ ضرور رجوع کریں۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:01, 8 اکتوبر 2014 (م ع و)

آپ کا خط

ترمیم

جناب عالی آپ کا مراسلہ نظر نواز ہوا۔ شکریہ۔ بنگلور کے اجتماع ِ ویکیپیڈیا میں شرکت کرکے بہت خوشی ہوئی۔ کاش کہ اِس کے جملہ پروگراموں میں شرکت کا موقع ملتا۔ مجھے اُمید ہے کہ میں بشرطِ رہنمائی ویکیپیڈیا میں تسلی بخش خدمات انجام دے پاؤں گا۔ آ پ کے تعاون کا متمنی عزیزالدین

السلام علیکم عزیز الدین صاحب، یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کا تعلق بھی بھارت سے ہے، میں بھی بھارت سے ہوں۔ آپ کسی بھی قسم کے تعاون کے لیے مجھ سے بلا تکلف رجوع کرسکتے ہیں۔ :)  —خادم—  12:35, 8 اکتوبر 2014 (م ع و)

ویکی دستخط

ترمیم

ماشاء اللہ آپ اردو ویکیپیڈیا میں تحریر کرنا صرف 15 منٹ میں سیکھ گئے! ماشاء اللہ، بنگلور میں انعقاد انڈیا کمیونٹی کنسلٹیشن 2014 کا پروگرام اور “مِنی ورکشاپ“ کار آمد ثابط ہُوا۔ عزیز صاحب آپ کسی بھی تبادلئہ خیال پیج میں کچھ لکھتے ہیں، تو اپنا ویکی دستخط کرنا نہ بھولیے۔ تحریر کے آخر میں چار ٹلڈیس ~ درج کرنا نہ بھولیے۔ دوسری بات یہ کہ اگر آپ کو کسی مدد کی درکار ہے تو کسی بھی صارف صاحبان سے رجوع ہوسکتے ہیں مثلا جناب محمد شعیب صاحب۔ اسی طرح مدد کی درخواست کی اطلاع “دیوانِ عام“ میں بھی کرسکتے ہیں۔

جناب شعیب صاحب

ترمیم

جناب شعیب صاحب کی خدمت میں، عالی جناب عزیزالدین عزیز بلگامی ہی ایک ایسی واحد شخصیت ہیں، جن کے پہلے “ایڈٹ“ ہی کو ویکی ٹی-شرٹ تحفہ میں ملا۔ یہ انعام اُنھہں مبارک ھو۔ اور عزیز صاحب ہمارے اردو ویکیپیڈیا انڈیا کے رکن بھی اور صارف بھی ہیں۔ یہ اردو ویکی کے لیے نئے ہیں لیکن اردو کے لیے نہیں۔ امید کہ آپ موصوف کی رہنمائی کریں گے۔ అహ్మద్ నిసార్ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:51, 8 اکتوبر 2014 (م ع و)

جزاک اللہ تعارف کے لیے، مجھے مدد کرکے انتہائی خوشی ہوگی۔ :)  —خادم—  15:03, 8 اکتوبر 2014 (م ع و)

تصویر کا ادخال اور دستخظ

ترمیم

برادرِ گرامی قدر عالی مرتبت شعیب صاحب سلام و رحمت لاکھ کوشش کے باوصف میں تصویر کے ادخال سے قاصررہا ہوں۔دہلی کے ایک مشہور شاعر کا صفحہ تخلیق کرنے کی جدو جہد کے دوران میں اُن کی تصویر کو اپ لوڈ نہیں کر پایا ہوں۔ گزارش ہے کہ آپ اِس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں اور شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ نیزدستخط کا طریقہ بھی بتائیں تاکہ میری سرگرمیاں ویکیپیڈیا کے قوانین کے مطابق جاری رہ سکیں۔ آپ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے بے حد ممنون و مشکور ہوں۔ دُعا ہے کہ رب تعالٰے آپ کو خوش رکھے اور ہم سب کو اِنسانیت کی خدمت میں سرگرمِ عمل رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ والسلام خاکسار عزیزالدین

وعلیکم السلام عزیز الدین صاحب، انتہائی معذرت کہ بعض مصروفیات کی وجہ سے جواب میں انتہائی تاخیر ہوگئی۔ فی الحال آپ ذیل کے دونوں روابط ملاحظہ فرمالیں، امید ہے تفصیلات میسر ہوجائیں گی:

خیریت مطلوب

ترمیم

السلام علیکم جناب عزیز الدین صاحب، آپ دو ہفتہ سے ویکیپیڈیا پر کوئی ترمیم نہیں کیے، خیریت تو ہے کیسے مزاج ہیں؟ خدا نخواستہ کوئی ناراضگی تو نہیں ہم سے؟ اردو دنیا کے اس عظیم منصوبہ دائرۃ المعارف کو آپ جیسی ادبی اور علمی شخصیت کی انتہائی ضرورت ہے۔ امید ہے ویکیپیڈیا کو اپنا قیمتی وقت عنایت فرماتے رہیں گے۔ :)  —خادم—  22:16, 24 اکتوبر 2014 (م ع و)