السلام علیکم علی! آپ جیسے نئے افراد کو کام کرتے دیکھ کر ہمیشہ بہت مسرت ہوتی ہے اور آپ نے جس پیشہ ورانہ انداز میں یہاں کام کا آغاز کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ کھیل کے شعبے میں آپ کو جو بھی معلومات حاصل ہیں وہ آپ ہم تک پہنچائیں گے۔ میرا تعلق شعبۂ صحافت سے ہے اور میں تقریباً ڈھائی سال کھیلوں کی خبروں سے وابستہ رہا ہوں۔ اس لیے مجھے امید ہے کہ میں آپ کے کام آ سکتا ہوں۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو یاد کر لیجیے گا۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

  • جواب میں تاخیر کی معذرت ، آج کئی روز بعد ویکی پر آیا تو آپ کا سوال نظر سے گذرا ۔۔۔۔
  • Fielder = میداندار

اگر آپ کو کھیلوں پر مضامین کے سلسلے میں مزید الفاظ کی اردو درکار ہو تو وہ بھی دستیاب کی جاسکتی ہے۔ سمرقندی

  • علی صاحب، یہ تازہ سانچے غالباً آپ نے بنائے ہیں (بغیر وکیپیڈیا پر داخل ہوئے)۔ اگر کوئی سانچہ مطلوبہ کام نہ کرے اور اسے حذف کرنا مقصود ہو ، تو اس پر delete کا سانچہ لگا دیں، تاکہ کوئی انھیں حذف کر دے۔

--Urdutext 02:44, 21 دسمبر 2007 (UTC)

  • سلام علیکم علی صاحب۔ اگر آپ اپنے مضامین میں دیگر زبانوں کے ویکیوں کا interwiki link بھی دے دیا کریں تو اس سے مزید مطالعے میں دلچسپی رکھنے والوں آسانی رہے گی۔ سمرقندی
  • علی بھائی! پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست خوب ہے، آپ کا کام مجھے بہت پسند ہے۔ البتہ پیغام کا مقصد یہ تھا کہ اس فہرست میں چند ناموں کو درست کرنے کی ضرورت ہے، مجھے عبد الحفیظ کردار نظر آیا ہے میرے خیال میں ان کا حقیقی نام عبد الحفیظ کاردار تھا۔ اس طرح دیگر کچھ نام بھی ہیں جو دیگر شخصیات کے بھی ہیں مثل فضل الرحمان صرف ایک کرکٹر کا نام نہیں اس لیے آپ اس کو اس طرح کر دیں فضل الرحمان (کرکٹر)۔ اس سلسلے میں اگر مزید کچھ پوچھنا ہو تو بلا جھجک پوچھیے میں آپ کی مدد کی پوری کوشش کروں گا۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

کرکٹ ٹورنامنٹس

ترمیم

منتظر

ترمیم

علی بھائی! السلام علیکم! وکیپیڈیا پر کھیلوں کے شعبے میں رونق آپ کے دم سے ہی ہے، چند روز آپ غیر حاضر رہے ہیں اور آپ کی عدم حاضری کا احساس بڑھتا جا رہا ہے، سنائیے مزاج کیسا ہے؟ کرکٹ کے مضمون میں بہتری کے لیے چند تجاویز اُس کے تبادلۂ خیال کے صفحے پر دی ہیں، میرے خیال میں اس مضمون کو منتخب مقالہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ


جھنڈا

ترمیم

فہد بھائی سے معزرت کے ساتھ کیونکہ سوال آپ نے ان سے پوچھا تھا۔ مجھے پہلے نظر آگیا اس لئے جواب دے رہا ہوں۔ دو سانچے استعمال ہو سکتے ہیں اس کام کے لئے

  1. سانچہ: {{پرچم|پاکستان}} نتیجہ:   پاکستان
  2. سانچہ: {{پرچم تصویر|پاکستان}} نتیجہ:  

کھلاڑی

ترمیم

السلام علیکم علی صاحب! آپ نے کرکٹرز کے جو حالیہ مضامین شروع کیے ہیں ان میں نام کے ساتھ قوسین میں (کرکٹر) لکھا گیا ہے کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ نام کے بعد space دیا جائے اور پھر (کرکٹر) لکھا جائے میرے خیال میں ‘‘محمد یوسف(کرکٹر)‘‘ کے بجائے ‘‘مجمد یوسف (کرکٹر)‘‘ لکھنا زیادہ مناسب ہوگا۔ علاوہ ازیں دو نام بھی درست کر دیں آصم کمال اور آصم اقبال نہیں بلکہ عاصم کمال اور عاصم اقبال۔ شکریہ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

برقی فہرست

ترمیم

بہت مدت کے بعد آپ وکیپیڈیا پر نظر آئے ہیں۔ اگر آپ نے اردو وکیپیڈیا کی برقی فہرست کی رکنیت حاصل نہیں کی، تو براہ کرم کریں۔ --Urdutext 23:02, 23 اگست 2009 (UTC)

منتخب مقالہ

ترمیم

مقالہ کرکٹ کو منتخب مقالہ بنانے کے لیے آپ کے خیال میں جو بہتری کی ضرورت ہے، اس پر توجہ دیں، تاکہ اسے ایک ماہ بعد منتخب مقالہ کے طور پر صفحہ اول پر پیش کیا جا سکے۔--Urdutext 23:02, 23 اگست 2009 (UTC)


  • علی بھائی، اردو وکیپیڈیا پر آپ کی اشد ضرورت ہے، کھیلوں کی سرگرمیوں پر مضامین آپ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 12:45, 30 ستمبر 2012 (UTC)

لاپتہ وکیپیڈین

ترمیم

آپ نے کافی عرصہ سے اردو وکیپیڈیا میں کوئی ترمیم نہیں کی اس لئے آپ کو لاپتہ وکیپیڈین کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے- --شہزادہ محمّد سمیع اللہ 23:05, 1 نومبر 2012 (UTC)


آپ کی فوری توجہ مطلوب ہے

ترمیم
 مکرمی علی صاحب  تسلیمات!
   اردو ویکی پیڈیا  کے ایک لاکھ مضامین  کا ہدف 30  دسمبر 2015  تک مکمل کرنا ہے!   موجودہ رفتار ہی قائم رہی تو ہمارا  ہدف کو پانا غیر ممکن ہوتا جا رہا ہے ۔ آئیے ، توجہ دیں ! ابھی اور آج ہی! ہدف  کو مل کر پائیں۔   وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل جدول پیش ہے۔

۔

جدول برائےمضمون شماری
دن تاریخ تعداد مضامین فی صد آج کا اضافہ مزید درکار مضامین
1 1 اکتوبر 81641 81.64% 025 18334
2 2 اکتوبر 81666 % 81.66 027 18307
3 3 اکتوبر 81693 % 81.69 025 18282
4 4 اکتوبر 81718 % 81.71 029 18253
5 5 اکتوبر 81747 % 81.74 034 18219
6 6 اکتوبر 81781 % 81.78 013 18206
7 7 اکتوبر 81794 % 81.79 065 18141
8 8 اکتوبر 81859 جاری جاری جاری
9 9 اکتوبر
100 30 دسمبر 100000 % 100 ۔ ۔
نوٹ:   یومییہ 216 مضامین  کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:47, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا پر 500 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں

ترمیم
  500 ترامیم
اردو ویکیپیڈیا پر 500 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:25, 20 نومبر 2016 (م ع و)