Hakemabdulsattar
(?_?)
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں
|
---|
محترم Hakemabdulsattar! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔
|
-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 17:13, 20 ستمبر 2015 (م ع و)
گزارش
ترمیمبھائی حکیم عبدالستار، آپ سے گزارش ہے کہ ایک لفظ یا ایک نام والے مضامین مت لکھیے۔ آپ ہمارے یہاں کے کچھ مضامین پڑھ کر عام لکھنے اور ترامیم کی نوعیتوں کو سمجھ لیجیے۔ اگر کچھ سمجھ میں نہ آئے تو راقم الحروف سے رجوع کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:06, 20 اکتوبر 2015 (م ع و)
بھائی حکیم عبدالستار، آپ سے گزارش کی گئی تھی کہ ایک لفظ یا ایک نام والے مضامین مت لکھیے۔ مگر آج آپ نے یہی قدم اٹھایا۔ اس کے علاوہ آپ اپنے اہل خانہ پر مضامین لکھ رہے ہیں جو کہ بالکل ہی غلط ہے۔ آپ کسی بھی معروف شخصیت، جگہ، نظریہ وغیرہ پر ہمارے یہاں مضمون نہ ہونے کی ۔صورت میں نیا مضمون لکھ سکتے ہیں اور ہونے کی صورت میں اصلاح کرسکتے ہیں۔ مگر براہ کرم اپنے اور اپنے اہل خانہ پر مضمون مت لکھیے۔ معروفیت کی صورت میں یہ کار خیر کوئی اور کر سکتا ہے۔ اگر آپ ہی یہ عمل جاری رکھیں تو آپ پر پابندی لگادی جا سکتی ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:20, 21 اکتوبر 2015 (م ع و)