خوش آمدید!

ترمیم
ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
 

جناب Ibadur rahman husaini کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 215,859 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

بخاری سعید تبادلہ خیال 05:20، 9 فروری 2019ء (م ع و)

 

مضمون ڈاکٹر علی ملپا کو حذف شدگی کے لیے نامزد کیا گیا ہے، کیونکہ اس میں کوئی قابل اعتماد حوالہ نظر نہیں آیا۔ ویکیپیڈیا کی حکمت عملی کے تحت اگر بقید حیات شخصیات کی سوانح عمری میں قابل اعتماد مآخذ کا کم از کم ایک حوالہ موجود نہ ہو تو اسے حذف کر دیا جاتا ہے۔

اگر آپ نے یہ مضمون تحریر کیا ہے تو براہ کرم ناراض نہ ہوں اور کسی منفی ردعمل کی بجائے مضمون کی مذکورہ بالا خامی کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ مضمون میں حوالہ جات درج کرنے کے لیے حوالہ جات کا اندراج برائے مبتدی صارفین ملاحظہ فرمائیں یا ویکیپیڈیا کی معاونت میز پر تشریف لائیں۔ جب مضمون میں کم از کم ایک قابل اعتماد حوالہ درج کر دیا جائے تو آپ {{بحش محش/مورخہ}} کے ٹیگ کو ہٹا سکتے ہیں، لیکن براہ کرم یہ ٹیگ اس وقت تک نہ ہٹائیں جب تک مضمون بلا حوالہ ہے۔ اگر آپ اگلے دس دنوں میں ایسا کوئی حوالہ فراہم نہ کر سکیں تو ممکن ہے یہ مضمون حذف کر دیا جائے۔ تاہم جب حوالہ میسر ہو تو آپ اس حذف شدہ مضمون کو کسی منتظم سے رابطہ کر کے واپس بحال کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:29، 14 فروری 2019ء (م ع و)

عبد القادر جیلانی میں سلسلہ قادریہ کا اندراج

ترمیم

السلام علیکم!

آپ بلا ضرورت کیوں قادریہ کا زمرہ شامل کر رہے ہیں؟ حیرت کی بات ہے عبد القادر جیلانی تو حنبلی فقیہ تھے اور سلسلہ قادریہ حنفی ہے۔ یہ سلسلہ ان سے منسوب ہے۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 10:34، 13 جون 2019ء (م ع و)

وعلیکم السلام
شاید آپ کو معلوم نہیں کہ سلسلہ قادریہ کے بانی شیخ عبد القادر جيلانی ہیں، شیخ عبد القادر جيلانی صفحہ کی شروع کی چار سطروں کا مطالعہ کیجے یا اور کسی تصوف کی کتاب کا مطالعہ کر سکتے ہیں، امام احمد رضا خان بھی سلسلہ قادریہ میں بیعت تھے۔ سلسلہ تصوف علوم باطنی ہوتا ہے، جبکہ حنبلی یا حنفی علوم ظاہری ہوتا ہے،

Ibadur rahman husaini (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:54، 13 جون 2019ء (م ع و)

عبد القادر جیلانی کی کسی ذاتی تصنیف میں ایسا کوئی ذکر نہیں۔ نہ مجھے بزرگوں کے کشفوں پر یقین ہے۔ کوئی منطقی بات بتائیں۔ رہی بات بانی کی تو یہ بھی غیر منطقی ہے۔ حنبلی المذہب شخص ایک حنفی المذہب صوفی سلسلے کی بنیاد رکھے گا؟— بخاری سعید تبادلہ خیال 11:04، 13 جون 2019ء (م ع و)

جو علوم ظاہری یعنی مسلہ مسائل کی تعلیم حاصلی کرتے تھے جسے مسلکی تعلیم کہ سکتے ہیں، علوم ظاہری میں مہارت حاصل کرنے والے کو محدث یا مفسر وغیرہ کہا جا سکتا ہے، علوم ظاہری کے بعد کسی عابد یا دیندار تقوی والے بزرگ کے پاس جا کر علوم باطنی حاصل کرتے تھے جسمیں وہ نماز، دعا، وضائف کو سیکھتے اور عمل کرتے تھے جنہیں عابد کہا جا سکتا ہے، سلسلہ تصوف میں دعا و عبادات پر ہی زیادہ دھیان دیا جاتا ہے۔

Ibadur rahman husaini (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:35، 13 جون 2019ء (م ع و)

آپ مجھے غلط سمجھ رہے ہیں۔ میں تصوف کو بہت اچھا مانتا ہوں۔ عبد القادر جیلانی حنبلی صوفی تھے۔ حنفی صوفی نہیں۔ یہ کہہ رہا ہوں۔ اس لیے سلسلہ قادریہ کا زمرہ شامل نہ کیا جائے۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 11:41، 13 جون 2019ء (م ع و)

مولانا عبدالشکور لکھنوی سے متعلق

ترمیم

تاریخ پیدائش

ترمیم

تاریخ پیدائش کے اندراج میں تضاد ہےـ حوالہ جات کی بنیاد پر صحیح تاریخ پیدائش درج کریں، ۱۸۷۴ ہے یا ۱۸۷۷ .... AaqibAnjum (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:53، 13 جولائی 2019ء (م ع و)