ویکیپیڈیا:بقید حیات شخصیات کی سوانح عمری کی مجوزہ حذف شدگی

(ویکیپیڈیا:بحش محش سے رجوع مکرر)

باحیات لوگوں کی غیر منبع شدہ سوانح عمریاں (بحش) حذف کرنے کے خصوصی عمل، بحش محذ کے لیے اہل ہیں۔ بحش محذ ٹیگ کے اہل ہونے کے لیے، متعلقہ مضمون کسی باحیات شخص کے بارے میں ہونا چاہیے اور اس میں کسی بھی شکل میں مآخذ (حوالے، خارجی روابط، وغیرہ، معتبر یا غیر معتبر) مضمون کے کسی بھی بیان کی حمایت میں موجود نہیں ہونے چاہیے۔ معیاری مجوزہ حذف شدگی کے برعکس،بحش محذ کے سانچے کو اس صورت میں ہٹایا جا سکتا ہے جب سوانح حیات میں ایک قابل اعتماد ماخذ شامل ہوجائے جو مضمون میں اس شخص کے بارے میں کم از کم ایک بیان کی حمایت کرتا ہو۔ اگر سوانح عمری سات دن کے بعد غیر منبع رہتی ہے تو سوانح کو حذف کیا جاسکتا ہے۔ حذف کرنے کے اس مجوزہ طریقہ کار کا مقصد ویکیپیڈیا پر حذف کرنے کے دیگر طریقوں یا مواد کی حکمت عملیوں کی جگہ لینے کے بجائے ان کو بہتر کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں ترمیم