خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
 

جناب MD Samiuddin Qazi کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 215,862 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:17، 10 جنوری 2019ء (م ع و)

گزارش

ترمیم

ٓآداب!

اردو ویکی پیڈیا پر آپ کے گراں قدر تعاون اور دل چسپی کا خیر مقدم ہے۔ تاہم گزارش ہے کہ مشینی ترجمے سے بچیے اور مختصر مفید جو بھی معلوماتی مضامین ویکی اسلوب میں بنا چاہیں بنایئے۔ ورنہ مشینی ترجمہ میں گرینڈ چوری آٹو: وائس سٹی میں Rockstar North کا ترجمہ بھی Rockstar شمالی ہو چکا ہے اور اس طرح کئی عجیب و غریب باتیں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:53، 15 جنوری 2019ء (م ع و)

مشینی ترجمہ

ترمیم
  مشینی ترجمہ
براہ مہربانی مشینی ترجمے سے اجتناب کیجیے اگر آپ کو ٹائپنگ نہیں آتی تو یہاں جائیں۔ اگر مشینی ترجمے کا سلسلہ جاری رہا تو مجبوراً ہمیں آپ پر روک لگانی ہوگی۔ پیشگی شکریہ — بخاری سعید تبادلہ خیال 01:47، 19 جنوری 2019ء (م ع و)

ایک دیوانہ تھا

ترمیم

محترم قاضی صاحب!

آپ کو مشینی ترجمہ (گوگل ترجمہ) کرنے کی کی وجہ سے دیگر صارفین مشورے دے چکے ہیں، امید کرتا ہوں کہ آپ خامیوں و کمزوریوں پر قابو پائیں گے اور اردو میں لکھنے کی کوشش جاری رکھیں گے، اگر آپ ساتھ ساتھ اپنے مضامین میں کی جانے والی دیگر صارفین کی ترامیم پر نظر ڈالیں تو اس طرح کئی غلطیاں جو املا، انشا اور روزمرہ محاوروں میں ہو رہی ہیں، وہ ساتھ ساتھ آپ سیکھتے رئیے۔ تاکہ آپ پہلے سے بہتر لکھ سکیں، ایک دیوانہ تھا اچھی شروعات ہیں، میں نے ایک دو جملوں کا اضافہ کیا ہے، آپ بھی اس طرح کی معلومات کو شامل کر کے مضامین میں اضافہ کر سکتے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:34، 21 جنوری 2019ء (م ع و)

یک سطری مضامین

ترمیم

یک سطری مضامین سے پرہیز کریں، ایک تو ترجمہ میں غلطیاں ہوتی ہیں اوپر سے آپ ایک ساتھ کئی یک سطری مضامین بنا دیتے ہیں۔ جو بنائے ہیں، اب ان میں اضافہ کریں ورنہ یہ سارے حذف کیے جا سکتے ہیں، آخر کون ان میں اضافہ کرے گا؟ ہمارا کام لوگوں کو یہ بتانا نہیں کہ یہ ایک ٹی وی چینل ہے یہ ایک ہندی فلم ہے، یہ ایک کتاب، ہے، لوگوں کو اتنا تو علم ہوتا ہے تب ہی وہ مضمون تلاش کرتے ہیں، اوپر سے ہم بھی ان کو یہ ہی بتا کے بس کر دیں کہ یہ ایک بولی وڈ کی فلم ہے! عجبیب بات ہو گی۔ امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی محنت کو بچانے میں تعاون کریں گے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:30، 24 جنوری 2019ء (م ع و)