تبادلۂ خیال صارف:Minhajian/ماقبل 14 مارچ 2015ء

نگارخانہ
سرورق شراکتیں اہم مضامین تصاویر اعزازات تبادلۂ خیال ذاتی پیغام

السلام علیکم!
خوش آمدید! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوگے۔
کسی بھی قسم کی مدد کے لیے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • جب آپ کسی سے تبادلہٴ خیال کر رہے ہو تو آخر میں~~~~ لکھ کر اپنے دستخط ضرور کریں۔
  • کسی بھی صفحہ میں ترمیم کرنے کے لیے آپ ترمیم کریں پر کلک کریں۔ترمیم کرنے کے بعد صفحہ محفوظ کریں پر کلک کریں تو آپ کی صفحہ میں ترمیم محفوظ ہو جائے گی۔
  • نیا مضمون بنانے کے لیے نیچے دیے گیے خانے میں مضمون کا نام لکھیں اور نیا مضمون پر کلک کریں۔
  • مزید معاونت کے لیے ادھر کلک کریں۔



Wisesabre 06:54, 15 اگست 2005 (UTC)

ترجمہ

اسلام علیکم، اگر آپ کا ارادہ پورے قران کریم کا ترجمہ لکھنے کا ہے تو اس کی موزوں جگہ wikisource ہے۔ اس کا پتہ [1] یہ ہے۔ اردو کا زمرہ بنا ہؤا ہے۔ اس میں ایک مثال موجود ہے۔

نامناسب ری ڈائریکشن

  • السلام علیکم۔ redirect ایسے عنوانات پر بنایا جاتا ہے کہ جو متبادل ہوں۔ آپ نے انتہاء پسند جماعتیں کا redirect پاکستان کی انتہاء پسند جماعتیں کی جانب بنا دیا جو کہ کسی بھی طور ایک دوسرے کے متبادل عنوانات نہیں تسلیم کیۓ جاسکتے۔ والسلام۔ --سمرقندی 02:05, 16 مارچ 2009 (UTC)
  • شکریہ بھائی جان، امید ہے آپ اسی طرح رہنمائی جاری رکھیں گے۔ صارف:Minhajian 16 مارچ 2009

ذیلی صفحات

اپنے ذاتی استعمال کے سانچے بنانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ انھیں صارف کے ذیلی صفحہ کے طور پر بنایا جائے۔ دیکھیں http://en.wikipedia.org/wiki/Personal_Subpage

--Urdutext 01:04, 17 مارچ 2009 (UTC)

شکریہ

محترم عبدالستار منہاجیئن صاحب۔ السلام علیکم۔ وضاحت کرنے کا شکریہ، میں نے دونوں باتوں کا اعتراف کیا تھا اول نیا صارف ہونے کے ناتے تیکنیکی کم علمی کا اور دوم اپنی رائے میں غلطی کے احتمال کا۔ بہرحال مقصد وکیپیڈیا اردو کے کام کو آگے بڑھاتے ہوئے معیار کا خیال رکھنا تھا۔ امید ہے کہ ہم سب مل کر اردو کے فروغ کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ والسلام۔ --Ubaidmughal 01:19, 19 مارچ 2009 (UTC)

  • السلام علیکم۔ مضامین کچھ بھی شکل اختیار کرلیں لیکن تبادلۂ خیال ، ویکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہوتا ہے اس کو تبدیل یا حذف نہیں کیا جاسکتا۔ اگر کوئی نازیبہ بات تبادلۂ خیال پر ہے تو بھی ایسے ہی رکھا جاتا ہے۔ --سمرقندی 02:29, 19 مارچ 2009 (UTC)

خاور

قبله منہاجین یا جو بھی اپ کا نام ہے آپ کے مضامین بڑے هی متنازع هیں آپ ایک هی زاویے سے معاملات کو دیکھ کر ان پر بات کر رهے هیں جہان سے آپ بات شروع کرتے هیں وه ضروری نهیں هے که سب لوگ پاکستان میں چندوں اور غیر ملکی امداد سے لوکوں کو گمراھ کرنے والے مولویوں سے هی تعلیم یافته هوں اس یے کچھ لوگوں کو سمجھ نهیں آتی ہے اور اس بات کا تو اپ کو علم هی هوگا که وکی پیڈیا ایک انسائیکلو پیڈیا ہے اور انسائیکلو پیڈیا میں معلومات هو تی هیں ناں که وعظ سمجھ رهے هیں ناں جی میں نے آپ کی پروفائیل میں لکھا دیکھا ہے که آپ اپ جہاد کو جن معنوں میں لے رهے هیں یه نظریه برطانوی دور میں جناب مرزا غلام احمد قادیانی نے پیش کیا تھا تاکه برطانوی حکومت کے خلاف مضاحمت کو مذہبی بنیادوں پر ختم کیا جاسکے اور ان صاحب کو اس کے لیے حکومت کو طرف سے کافی انعامات دئے گئے تھے یا پھر اس کے بعد یه نظریه مولوی طاهر صاحب نے پيش کیا ہے اس دور ميں تاکه امریکی مظالم کے خلاف اور پاکستان میں حکومتی مظالم کے خلاف اواز اٹھانے والوں کو برا کہا جاسکے مولوی طاهر صاحب هوں یا مرزا صاحب ان دونوں لوگوں کے مسلک بہت ملتے جلتے هیں اور اور ان میں اختلاف صرف اس بات میں ہے که مولوی طاهر صاحب چشت کے کسی خاندان کے بنائے اسلام کے پیرو هیں اس لیے قادیان والے خاندان کو برا کہتے هیں جیسا که هر مذهب میں هوتا ایا هے که نئے مذہب کو برا کہاجاتا ہے جیسا که یہودیوں نے عسائیت کو برا کہا عسائوں نے اسلام کو برا کها هندؤں نے بدھ کو برا کہا اور اسلام اور هندو دونوں نے سکھ دھرم کو برا کہا ہے اسی طرح مولوی طاهر (ان کے القابات بڑے لمبے هیں اور وقت کے ساتھ بدلتے بھی رهتے هیں ) صاحب بھی اپنے چشت والے چشتی مذهب کے مقابلے میں نئے قادیانی مذہب کو برا کہتے هیں لیکن ان میں فرق کوئی نهیں هے آپ اپ ان میں سو کسی سے متاثر هةیں یا دونوں سے ؟ معلوم نهیں لیکن اپ اپنے مضامین کو مضامین بنائیں اگرآپ واعظ هی لکھنا چاهتے هیں تو بلاگ بنالیں مذہب خاطور پر اسلام کے بارے میں بہت مواد مل جاتا ہے انٹرنیٹ پر اگر آپ کسی اور کسی کی معلومات مثلاً جغرافیه سائینس یا تاریخ پر لکھیں تو کیسا ہے یا س طرح کریں که اپنے مضامین کو هی تاریخ کے مضامین جیسا بنا دیں که عقل سلیم والوں کو بھی ہضم هو جائیں 01:15, 22 مارچ 2009 (UTC)خاورkhawar

  • شکریہ خاور بھائی، اللہ آپ کو جزا دے۔

--منہاجین 01:51, 22 مارچ 2009 (UTC)

تبادلۂ خیال | شراکت اردو | شراکت انگریزی

قادیانی لعین ہیں اور قادیانیت ان کا مذہب ہے، جو کہ اسلام کا حرغہ‎ (Islam allised)‎ہیں.اور ان کا حقیقی مذہب اسلام سے کسی لحاظ سے بھی تعلق نہیں بلکہ یہ مرتد گروہ ہے اور ان کی سزا ان کو واصل جہنم کر دینا ہے. حضرت محمد بن عبداللہ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں. اور اس عقیدہ میں رتی برابر شک بھی کفر کے مترادف ہے کہ یہ ناشکری ہے اور حضرت محمد بن عبداللہ کے احسانات سے انکار ہے، قادیانی اپنے عقیدے کو‎ئ سا بھی نام دے دیں وہ کافر ہیں. ‏MUHAMMADSAAD8828@YAHOO.COM‏

مبارکباد

 
--سید سلمان رضوی 18:06, 29 مارچ 2009 (UTC)

  • ماشاء اللہ جی اصل مبارک تو آپ جیسے مستعد احباب کے لئے ہے، جن کی محنت سے آج اردووکیپیڈیا اس مقام تک پہنچا۔

جماعت اسلامی بارے

منہاجین بھائی سلام۔ یار لگتا ہے مجھے کوئی چڑ سی ہی جماعت اسلامی سے۔۔۔۔۔ جیسا کہ دیگر بے شمار لوگوں کو بھی ہے۔۔۔۔ اسی لئے میں جمعیت کو اس سے منسلک نہیں کرنا چاہ رہا تھا۔ چلئے ایسا کرتے ہیں کہ "جماعت اسلامی اور برادر تنظیمیں" نام کا ایک سانچہ بنالیتے ہیں جس میں جماعت اسلامی کی برادر تنظمیں شامل ہو جائیں گی۔ کیا خیال ہے آپ کا؟ --Ubaidmughal 16:13, 30 مارچ 2009 (UTC)

فیصل آباد بارے

  • السلام علیکم ، پیغام کا شکریہ۔ اردو ویکیپیڈیا گو کہنے کو تو 10000 ہزار کی منزل تک آگیا ہے لیکن اگر واقعی کسی ترقی یافتہ زبان سے اسکا موازنہ کیا جاۓ تو شرم کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ انتہائی ناقص اور گھٹیا مضامین سے بھرے ہوۓ اس اردو ویکیپیڈیا پر آپ کا مکمل کیا ہوا مضمون فیصل آباد ، ناصرف باعثِ مسرت ہے بلکہ باعثِ تقویت بھی۔ ناچیز کے خیال سے تو یہ منتخب مضمون کا حقدار ہے، مضمون میں لگا امیدوار کا نشان تمام ساتھیوں نے دیکھ ہی لیا ہوگا اور اگر چند روز تک کوئی بہتری کا مشورہ نا آیا تو مضمون کو صفحۂ اول پر رکھا جاسکتا ہے۔ ویسے فی الحال دو الفاظ ؛ کالج اور ہسپتال ذہن میں آرہے ہیں فائل:Smile.PNG۔ --سمرقندی 02:22, 7 اپريل 2009 (UTC)

تصوف بارے

  • ایک سوال: آج آپ کے صفحے پر آیا تو آپ کا وہی بیان جو آپ نے تصوف کے مضمون میں درج کیا تھا آپ کے عارضی صفحے پر دیکھا؛ ذہن میں خدشہ ہے کہ تصوف کے مضمون میں کہیں ذاتی پسند نا پسند شامل نا ہوجاۓ اس لیۓ آپ کی بیان کردہ آیت اور حدیث کو بار بار پڑھا اور بغور پڑھا ، لیکن کہیں ان میں تصوف نظر نہیں آیا۔ آپ نے اپنے صفحے صارف پر بھی لکھا ہوا ہے کہ آپ تصوف میں غیر شرعی رسومات کو پسند نہیں کرتے تو جب تصوف میں سے غیر شرعی حصہ نکال دیا جاۓ گا تو باقی کیا بچے گا؟ شریعت ہی باقی بچے گی نا! پھر اس کو تصوف کیوں کہا جاۓ؟ آپ کی درج کردہ تمام کی تمام حدیث صرف نیک نیتی سے اسلام پر عمل کرنے سے متعلق ہے پھر اس میں آخری جملے کو بنیاد بنا کر باطن میں جھانکنے سے ہی تو تصوف کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے؛ قرآن اور حدیث پر حرف بہ حرف عمل کرنا بہتر ہے یا ان میں اپنے دماغ کا فلسفہ استعمال کرتے ہوۓ باطنی معنوں کو اخذ کر کہ ان پر عمل کرنا بہتر ہے؟ باطنی معنی کون تلاش کرے گا؟ انسان یا فرشتے؟ اور انسان تو ظاہر ہے کہ فطری طور پر ذہنی آزادی کی جانب راغب ہے ، یہی آزادی اس کو فلسفے کی جانب لے کر جاتی ہے اور یہی آزادی ہے جو قرآن اور حدیث سے منحرف ہونے کے لیۓ قرآن اور حدیث ہی کا سہارا لیتی ہے! میرا مطلب ہے کہ باطنی معنی تلاش کرنا۔ جب فلسفہ اور باطنی معنوں کی تلاش کا سلسلہ خود مسلم علماء اکرام ہی شروع کر دیں گے تو پھر تو ظاہر ہے کہ وہاں مذہبی اور غیرمذہبی ہی نہیں بلکہ غیر مسلم فلسفی بھی ایسے منڈلانے لگیں گے کہ جیسے مکھیاں شہد پر منڈلاتی ہیں۔ اب اگر یہاں یہ کہا جاۓ کہ بہت سی باتیں قرآن میں نہیں ملتیں اور ان کے لیۓ حدیث اور اگر حدیث میں بھی نا ملیں تو علماء کا سہارا لینا پڑتا ہے، تو جناب وہ علماء اصل میں احادیث یا صحابہ کے طرز عمل ہی کو بنیاد بنا کر فیصلہ دیتے ہیں اور فقہ میں اس طرح اسلام میں غیر اسلامی نظریات شامل ہونے کی گنجائش نہیں ہے کہ جیسی تصوف میں ہے؛ تو ایسی چیز کو ترک ہی کیوں نا کر دیا جاۓ جو عام مسلمانوں کو دھوکا دینے کا باعث بن رہی ہے؟ برا نہیں مانیے گا میرا مقصد بحث یا اعتراض ہرگز نہیں بلکہ تعمیری پہلو سے پوچھ رہا ہوں کہ اگر تصوف تزکیۂ نفس اور احسان ہی کا نام ہے تو پھر یہ تو اسلام ہی ہوا نا ! یا نہیں ؟ پھر اس کو تصوف کا نام کیوں دیا جاتا ہے؟ آپ کے خیال میں تصوف کس چیز کا نام ہے؟ اور تصوف اور شریعت میں فرق کیا ہے؟ طویل تحریر کی معذرت چاہتا ہوں، اگر میری بات سے الجھن ہوئی ہو تو اس کو نظر انداز کر دیجیۓ گا۔ --سمرقندی 06:45, 7 اپريل 2009 (UTC)
  • السلام علیکم ؛ آپ کا اردو وکیپیڈیا : جائزہ اور تجاویز والا تجزیہ نظرانداز کی جانے والی چیز نہیں اور میں نے ابتداء میں ہی بغور پڑھ لیا تھا ، آج دوبارہ پڑھا۔ مجھے اگر یہ بتا دیا جاۓ کہ کرنا کیا ہے تو میرے بس میں ہوا تو ضرور کردوں گا ، اگر آپ کے ذہن میں اس تجزیۓ کے بعد کچھ تجاویز ہوں تو بلا تکلف سامنے لے آیۓ۔ میں اس بات کو بھی تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے کبھی ایک منتظم کی حیثیت سے درست کردار ادا نہیں کیا بلکہ ہمیشہ منتظم میں نام درج ہونے کی بات کو بھول کر کام کرتا رہا ہوں۔ منتظم تو مجھے اللہ بھلا کرے کہ مجھ سے پوچھے بغیر ہی ہمارے ثاقب بھائی نے بنا دیا تھا ورنہ میرے تو وہم و گمان میں بھی نا تھا کہ مجھے منتظم بنا دیا جاۓ گا، کہنے کا مقصد یہ کہ میں منتظم کی حیثیت سے اپنی ناکامی کو مانتا ہوں اور بہتر یہی ہے کہ مجھے منتظم نا سمجھا جاۓ فائل:Smile.PNG میں تو خود رضاکارانہ طور پر اس منتظمی سے اپنا نام نکالنے کے لیۓ بھی تیار ہوں۔ بس جب وقت ہاتھ آتا ہے سائنسی موضوعات پر چند سطور ویکیپیڈیا پر ڈالنے کی کوشش کرتا ہوں۔ تصوف کے بارے میں آپ کے جواب کا شکریہ ، ناچیز کو اپنی حیثیت یاد آگئی؛ کہاں تصوف پر گفتگو اور کہاں یہ عام دنیا دار انسان۔ ایک بار پھر عرض ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی نئی حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیۓ تو براہ کرم اس کے نکات بیان کر دیجیۓ۔ اگر میرے کرنے کے قابل کوئی کام ہے تو ضرور کہیۓ گا۔ --سمرقندی 01:29, 9 اپريل 2009 (UTC)
  • السلام علیکم جناب۔ کئی روز بعد نظر آۓ ، بہت خوشی ہوئی۔ ایک تشویش تو یہ تھی کہ کہیں آپ اس عہدِ کہن کی بحث پر ناراض تو نہیں ہو گۓ۔ پھر ایک خیال یہ بھی آتا تھا کہ آپ جیسا شخص ناراض بھی ہو جاۓ تب بھی ویکیپیڈیا چھوڑ کر نہیں جاۓ گا۔ اب یہ تو آپ ہی بتا سکتے ہیں کہ دونوں گمانوں میں سے کونسا درست ہے؟ فائل:Smile.PNG --سمرقندی 11:13, 1 مئی 2009 (UTC)

حال احوال

عبدالستار بھائی، جہاں تک مجھے علم ہے آپ کا تعلق بھی میری طرح شاید فیصل آباد سے ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے شاید ہماری ایک ملاقات بھی ہو چکی ہے۔ بہرحال، اپنے حال احوال سے مطلع فرمائیے؛ جب سے میں وکیپیڈیا پر فعال ہوں آپ کی طرف سے کوئی خیر خبر نہیں؛ امید ہے آپ تھوڑا سا وقت نکال کر اپنی خیریت کا ایک پیغام ضرور لکھیں گے۔ جزاک اللہ۔۔--ساجد امجد ساجد 07:26, 26 فروری 2011 (UTC)

اعزاز آپ کے لیے!

  عمومی اعزاز
اردو ویکیپیڈیا انتظامیہ،لمبے عرصہ بعد واپسی پر آپ کو خوش آمدید کہتی ہے، امید ہے آپ اب تسلسل کے ساتھ کام کریں گے، ماضی کی انتظامیہ و لوگ جتنا ان سے ہو سکا کام کر کے اب آرام کی زندگی گزار رئے ہیں، اس لیے ماضی کی تلخ یادوں کو بھول جائیں۔ Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:30, 11 فروری 2015 (م ع و)

خوشگوار حیرت

عبید بھائی، آپ کا پیغام دیکھ کر انتہائی خوشگوار حیرت ہوئی، آپ کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ۔ اگرچہ ماضی کی تلخ یادیں منتظمین کی ’موجودہ‘ فہرست دیکھ کر پھر تازہ ہوگئیں تاہم امید کروں گا کہ گاہے گاہے اردو وکیپیڈیا کو وقت دیتا رہوں۔ اللہ رب العزت آپ سب کو خوش و خرم رکھے، آمین۔عبدالستارمنہاجین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:17, 12 فروری 2015 (م ع و)

حیرت کس بات کی! خوش آمدید کہنے پر؟ یا کوئی وجہ حیرت ہے؟

جو لوگ ایک بار منتظم بن گئے، ان کو باقی رکھا جا رہا ہے، حالانکہ ویکی اصول کے مطابق لمبے عرصہ تک غیر حاضر کو اس وقت تک غیر فعال کر دیا جاتا ہے اور جانا چائیے جب تک وہ دوبارہ کام پر نا لگ جائے، اس لیے کچھ تلخ (لیکن اردو سے شدید محبت رکھنے والے) لوگ اب تک آپ کو (صرف) فہرست منتظمین میں نظر آجائیں گے۔ ہاں فیس با پر آپ اس ربط پر جا کر اردو ویکی کا گروپ ہے، اس میں شمولیت اختیار کر لیں--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:22, 13 فروری 2015 (م ع و)

ایک سوال

راقم نے 23 مارچ 2009ء کو اردو وکیپیڈیا : جائزہ اور تجاویز کے نام سے ایک تحریر لکھی تھی، جب مضامین کی تعداد ابھی 10,000 بھی نہ ہوئی تھی۔ اس تحریر میں اردو وکیپیڈیا کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کے ذکر کے ساتھ کچھ تجاویز بھی دی تھی، ان میں سے بعض رکاوٹیں یقیناً وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوگئی ہوں گی، مگر کچھ پہلو ہنوز توجہ مانگتے ہیں۔

سردست مجھے مشکل اردو الفاظ کے ضمن میں یہ جاننا ہے کہ کیا اردو وکیپیڈیا پہ ایسے الفاظ کے استعمال کی اجازت ہے جنہیں اردو میں وارد ہوئے 100 سال سے طویل عرصہ بیت چکا ہو؟ مثلا: ڈیسک، سکول، کالج، یونیورسٹی، ہسپتال وغیرہ عبدالستارمنہاجین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:54, 13 فروری 2015 (م ع و)
سر دست یہ منصوبہ شروع کیا ہے، اس میں آپ بھی اپنی رائے اور حصہ شامل کریں، ویکیپیڈیا:نا مناسب اردو سازی کے معروف اردو متبادلات و دیگر مسائل کا حل، دیگر کچھ الفاظ انگریزی کے ایسے ہیں جن کا اردو متبادل موجود ہوتا ہے مگر اکثر عام عوام اسے استعمال کرتے ہیں، وہ تو ہم بدلنے کے قائل نہيں، جیسے جامعہ = یونیورسٹی، کیونکہ جامعہ پنجاب، جامعہ کراچی یہ عام ہیں تو یونی ورسٹی کیوں؟ مگر پھر بھی کچھ جامعات کے نام میں جامعہ کی جگہ یونیورسٹی لکھا ہوا ملے گا، کیونکہ کے یہ اتنا اہم بھی نہیں ہے، اسی طرح کالج ہی استعمال کریں، موبائل ہی کہا جائے گا، اور شمارندہ کی جگہ کمپیوٹر لکھیں، مصنع کثیف اور مصنع لطیف کی جگہ سوفٹویئر، اور پرزہ، آلہ وغیرہ بہتر ہے۔ابطن معیل، اطلاقیہ، اوقیہ جیسے الفاظ کی جگہ انگریوی اصطلاحات ہی استعمال کر سکتے ہیں، ہاں، ویب سائٹ لکھیں، موقع جال، کی جگہ انٹرنیٹ لکھیں وغیرہ۔ باقی ہماری ساری توجہ اس سال اور پچھلے سال کے آخری کچھ ماہ یہ ہی رہی ہے کے ہم پرانے لوگوں گھر واپس لائیں، اس طرح کئی لوگ اب مستقل کام کرتے ہوئے ملیں گے، میں، امین اکبر، مزمل، ستدیپ گل، طاہر، شعیب، احمد نثار، عثمان۔ ابن ضیاء، مجیب، عرفان ارشد، قیصرانی، شہاب، معین انصاری، عبدالصمد، چترالی اور اب آپ اور افضل صاحب بھی واپس آئے ہیں، ہم معاونتی صفحات پر توجہ دے رئے ہیں، باب بنا رئے ہیں، روبہ کے ذریعے شہروں کے مضامین لکھے جا رئے ہیں، تبادلہ خیال میں تنقید کی جگہ تعریف و رہنمائی کی جاتی ہے، فیس بک، ٹوئٹر پر بنے گروپ، اور صفحات کو فعال کیا گیا ہے، اخبارات و رسائل میں تعارف کے لیے کوشش کی جا رہی ہے، دسمبر 2014 کے کمپوٹنگ میں ویکیپیڈیا اردو کا تعارف اور ترمیم کرنے کا طریقہ شائع ہوا ہے، بچوں کے رسالے پھول کے لیے میں تحریر بھیجنے والا ہوں، ہم یہ چائتے ہیں کہ جب لوگ یہاں پر اتنی محنت کرتے ہیں تو پڑھنے والے بھی تو آئیں، لوگوں کو پتہ تو کے اردو میں بھی ویکیپیڈیا ہے اس پر کام کی ضرورت ہے، اس کی اہمیت کیا ہے؟ یہ سال اردو ویکیپیڈا کے لیے سب سے اہم ثابت ہو ہم یہ بھی چائتے ہیں، آپ بھی اپنے حلقہ احباب میں اس کا تعارف اور اہمیت بیان کریں، دیا سے دیا جلتا ہے، کام آگے بڑھتا ہے،

ہم آج ہیں یہاں، کل نا ہوں کے

مگر یہ محفل جمی رئے گی --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:51, 13 فروری 2015 (م ع و)

آسان اردو کے حوالے سے موجودہ انتظامیہ کے خیالات جان کر دلی خوشی ہوئی، اب اردو وکیپیڈیا کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ راقم کی بھی کوشش ہوگی کہ حسب توفیق اس کی تعمیر اور ترویج میں حصہ لیتا رہے۔ بہت شکریہ --عبدالستارمنہاجین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:23, 14 فروری 2015 (م ع و)

منہاج القرآن سے متعلق موضوعات

محترم!
سانچہ:منہاج القرآن پر ایک نظر ڈال لیں، میں نے ابھی ابھی بنایا ہے، اسی طرز پر دعوت اسلامی کا اردو و انگریزی میں موجود ہے، سردست جو جو عنوانات میری نظر میں تھے ان کو شامل کر دیا، باقی آپ کر دیں، ممکن ہو تو انقلاب مارچ، اور دیگر مضامین کو بہتر کریں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کچھ مواد اب زائد ہوتا جا رہا ہے۔منہاج القرآن تعلیمی منصوبہ، عالمی میلاد کانفرنس، برطانیہ میں ہونے والی بین المذہبی کانفرنس (اس پر انگریزی ویکی پر مضمون موجود ہے)، دہشت گردی پر فتویٰ (کتاب)، پچھلی حکومت کے دوران ہونے والا دھرنا (اس پر بھی انگریزی ویکی پر مضمون موجود ہے)۔ جیسے موضوعات پر مضامین کی حاجت ہے، اس سانچہ میں انگریزی کا ایک زمرہ ہے جو آپ ویکی کامن پر جا کر بنا دیں، اور ویکی کامن پر موجود منہاج القرآن سے متعلق تمام تصاویر اس میں شامل کر دیں۔ بس انداز تحریکی نا ہو اس بات کا خیال رکھیں، غیرجانبداری پہلی اور آخری شرط ہوتی ہے کسی بھی دائرۃ المعارف کی ۔ ۔ ۔ ۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:17, 13 فروری 2015 (م ع و)

توجہ دلانے کا شکریہ، آپ کے اٹھائے گئے نکات زیرنظر رکھے جائیں گے اور تمام متعلقہ صفحات کو انسائیکلوپیڈیا طرز پر غیرجانبدار انداز میں بہتر کر دیا جائے گا۔ کوشش کروں گا کہ اردو سے شغف رکھنے والے دوستوں کو اردو انسائیکلوپیڈیا کی ترغیب دلا سکوں۔ عبدالستارمنہاجین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:17, 14 فروری 2015 (م ع و)

فیصل آباد سے

کیا آپ اٹک سے ہیں؟ میں پنڈی گھیب سے ہوں۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:23, 15 فروری 2015 (م ع و)

راقم کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ عبدالستارمنہاجین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:33, 16 فروری 2015 (م ع و)

انگریزی ویکیپیڈیا پر منہاج القرآن

منہاج القرآن یو کے، لندن عالمی امن اجلاس، الہدایہ تنظیم، لانگ مارچ 2012 ان مضامین کو بھی اردو میں ترجمہ کرنے کی کوشش کریں۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:49, 16 فروری 2015 (م ع و)

عبید بھائی! توجہ دلانے کا شکریہ، ان مضامین کی طرف آنے سے پہلے میری پہلی ترجیح یہ ہے کہ پہلے سے شائع شدہ مضامین کا معیار بہتر بنایا جائے، اس کے بعد آپ کے تجویز کردہ مضامین پہ کام کیا جائے گا

صارف کے اعداد و شمار

عبدالستارمنہاجین صاحب، دیکھیے:

اردو - بین الویکی --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:37, 18 فروری 2015 (م ع و)

طاہربھائی آپ کا بہت بہت شکریہ، آپ کا فراہم کردہ سانچہ ہمیں گلوبل شراکتوں پہ لے جاتا ہے، جبکہ میری مراد صارف کے ’’تخلیق کردہ صفحات کی تعداد‘‘ اور صارف کی ’’ترامیم کی تعداد‘‘ سے ہے۔ کیا ایسا کوئی سانچہ ہے کہ اسے صفحہ صارف میں شامل کیا جائے تو جدول کی صورت میں ایسی معلومات فراہم کرے جیسے منتظم کے صفحہ میں شامل سانچہ ’’انتظامی شماریات‘‘ کرتا ہے؟--عبدالستارمنہاجین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:06, 18 فروری 2015 (م ع و)
صارف:Minhajian آپ اس کوڈ کو اپنی کامن جے ایس میں محفوظ کر دیں، یہ ہر وقت آپ کو ہر زبان کے تمام ویکی پیڈیاز کے تمام منصوبوں پر صفحہ کے اوپر نظر آئے گا، اس سے آپ صارف، مضمون، سانچہ اور دیگر معلومات حاصل کر سکتے ہیں، آپ جو چائتے ہیں یہ اس سے زیادہ کارآمد ہے۔

mw.loader.load('//meta.wikimedia.org/w/index.php?title=User:Hedonil/XTools/XTools.js&action=raw&ctype=text/javascript'); --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:11, 18 فروری 2015 (م ع و)

عبدالستارمنہاجین صاحب، ویکیپیڈیا پر جرابی کٹھ پتلی کھاتا استعمال کرنا منع ہے جس سے آپ بخوبی واقف ہیں۔ آپ اردو میں صارف:Minhajian استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اردو ویکیپیڈیا پر صارف:Minhajian کا استعمال کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھیں گے اور کوئی ناخوشگوار صورت حال سامنے نہیں آِئے گی۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:05, 19 فروری 2015 (م ع و)

راقم نے چند سطریں اوپر عبید بھائی کے توجہ دلانے پر اپنے چند دوستوں کو اردو وکیپیڈیا کا تعارف دیا، دو چار نے اکاؤنٹ بنا کر تھوڑا بہت کام بھی شروع کیا۔ ان میں سب سے بہتر ثناءاللہ طاہری ہیں، جو میرے آفس میں ہوتے ہیں اور جب کبھی انہیں کام میں دشواری پیش آتی ہے تو بالمشافہ پوچھ لیتے ہیں۔ آپ نے مجھے جو وارننگ دی ہے وہ انہیں بھی دی ہے اور نووارد ہوانے کی وجہ سے وہ زیادہ فکرمند ہیں۔ جب یہاں مضامین کسی کی ملکیت نہیں تو ہمیں دوسروں کے مضامین کی نوک پلک سنوارنے پہ پابندی نہیں لگانی چاہیئے۔ باقی آپ بہتر سمجھا سکتے ہیں کہ یہ وارننگ کیوں؟ --عبدالستار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:50, 20 فروری 2015 (م ع و)
جی مضامین کسی کی ملکیت نہیں اور نہ ہی اس سے منع کیا گیا ہے۔ ایک سے زیادہ کھاتوں کا استعمال ویکیپیڈیا پالیسی کے تحت منع ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:04, 20 فروری 2015 (م ع و)
طاہر بھائی! اتنی مبہم بات تو نہ کریں، دو سطریں مزید لکھ دیں تاکہ آپ کی بات کو مکمل طور پر سمجھ تو سکوں۔ کیا میری وضاحت کے بعد بھی آپ یہ سمجھتے ہیں کہ میں ایک سے زیادہ کھاتے استعمال کر رہا ہوں؟ --عبدالستار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:29, 21 فروری 2015 (م ع و)
جی --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:10, 23 فروری 2015 (م ع و)
میں اپنے نیٹ ورک پہ موجود تمام دوستوں کو منع کرنے لگا ہوں کہ وہ میرے مضامین میں کسی قسم کا ردوبدل نہ کریں، یونہی میں بھی ان کے مضامین میں کوئی بہتری نہیں لاؤں گا، بھلے اس سے نوواردوں کو سکھانے کا عمل رک جائے۔ اس کے علاوہ کوئی اور حل ممکن ہو تو ضرور بتایئے گا۔--عبدالستار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:02, 24 فروری 2015 (م ع و)

تخلیقی صلاحیت کا اعتراف

  فلاحی اداروں، لاہور، اور منہاج القرآن سے متعلقہ موضوعات پر، مضامین اور تصاویر شامل کرنے پر
اردو ویکیپیڈیا انتظامیہ کی طرف سے،منہاج القرآن اور فلاحی اداروں کے مضامین پر کام کرنے پر یہ ایک اعزاز پیش خدمت ہے، اسے قبول فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں!

امید ہے ان میں سے مختصر مضامین کو مکل کرنے اور بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:41, 12 مارچ 2015 (م ع و)

وثق کا طریقہ

محترم!
آپ نے وثق بنانے کا ایک غلط طریقہ اختیار کیا جس پر ترامیم کو واپس پھیرا گیا ہے، وثق بنانے کے لیے آپ کو مواد کاپی کر کے پیسٹ کرنے کیجازت نہیں ہوتی کیوں کہ اس طرح وہ سارا تبادلہ خیال صرف آپ کے نا م سے تاریخچہ میں محفوظ ہوتا ہے۔ آپ وثق بنانے کے لیے اس پورے صفحہ کو ہی منتقل کر سکتے ہیں۔ منتقل پر کلک کریں، جو نام رکھنا چائیں، وہ لکھیں، اور رجوع مکر بنانے کے خانہ کو ان چیک کر کے منتقل کر دیں، اس طرح تاریخچہ بھی مکمن طور پر منتقل ہو جائے کا، ہاں آپ جو چائتے تھے کہ 2015 سے پہلے کا ہی منتقل ہو تو وہ میرے خیال میں ممکن نہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:53, 14 مارچ 2015 (م ع و)

رہنمائی کیلئے شکریہ، اگر ایسا ہے تو اب تک کا سارا مواد منتقل کر لیتا ہوں تاکہ صفحہ تو ہلکا پھلکا ہوجائے۔ --عبدالستار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:59, 14 مارچ 2015 (م ع و)
«Minhajian/ماقبل 14 مارچ 2015ء» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔