خوش آمدید!

ترمیم
ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)


 
بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید Mutahir husain rizvi

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 216,369 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔

 


بہتر ہوگا کہ آپ آغاز ہی میں درج ذیل صفحات پر نظر ڈال لیں:

 


 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 12:59, 28 نومبر 2016 (م ع و)

گزارش

ترمیم

آداب!

اچھی بات ہے کہ آپ ذیشان حیدر جوادی صاحب پر کام کر رہے ہیں۔ گزارش صرف اتنی ہے کہ براہ کرم مضمون کا نام القاب سے پاک یعنی ذیشان حیدر جوادی ہی رہنے دیں۔ جیساکہ ہمارے پاس اصل مضمون محمد اقبال ہے اور علامہ اقبال صرف ایک رجوع مکرر ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:13, 1 جنوری 2017 (م ع و)

دہرا کھاتہ

ترمیم

آپ اردو ویکیپیڈیا پر دو کھاتے استعمال کر رہے ہیں جو کہ ویکیپیڈیا کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اگر آپ پرانا کھاتہ جو کہ Syed mutahir husain rizvi کے نام سے ہے استعمال نہیں کرنا چاہتے تو آگاہ کر دیں تاکہ اسے مسدود کر دیا جائے۔ علاوہ ازیں مضامین کے عنوانات میں القاب کے استعمال کی ممانعت ہے جیسا کہ مزمل بھائی آپ کو آگاہ کر چکے ہیں۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:02, 4 جنوری 2017 (م ع و)

برائے مہربانی آپ جو کھاتہ استعمال کرنا چاہتے ہیں بتا دیں تا کہ دوسرا کھاتا بند کر دیا جائے۔ دو کھاتے استعمال کرنا ویکیپیڈیا کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:57, 6 جنوری 2017 (م ع و)

سلام علیکم براہ کرم آپ میرا پرانا کھاتا بند کر دیجئےـ مطاہر حسین رضوی قم ایران Mutahir husain rizvi (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اردو ویکیپیڈیا پر 500 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں

ترمیم
  500 ترامیم
اردو ویکیپیڈیا پر 500 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:15, 5 مارچ 2017 (م ع و)

سلام علیکم ۔

میں حسب فرصت بعد میں لکھوں گا ۔ ابھی مواد جمع کررہا ہوں ۔ فی الحال میں نے مضمون کا چوکٹہ تیار کر دیا ہے ۔ براہ مہربانی اسے حذف مت کیجئے گا ۔ شکریہ ۔ سید مطہر حسین رضوی

آپ سے مضمون کی جلد تکمیل کی درخواست ہے۔ بہ صورت دیگر مضمون کو حذف کیا جا سکتا ہے۔مزید یہ کہ مضامین اس طرح کی اپیلوں کے بجائے آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ دائرۃ المعارف کا کام ہے۔ بار بار بے سود اپیلوں کے بجائے مضمون ہی میں کچھ کام کیجیے۔ میں حسب فرصت بعد میں لکھوں گا ایک منفی طرز عمل ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:43, 22 مارچ 2017 (م ع و)

سید کا سابقہ

ترمیم

مضمون کے اصل عنوان کو سید کے سابقے سے شروع کرنے سے گریز فرمائیں۔ جب تک کوئی شخصیت اپنے و پرائے دونوں میں سید کے سابقے کے ساتھ ہی معروف نہ ہو ہوں تب تک اصل عنوان ذاتی نام تک محدود رکھیں۔ جیسے سر سید احمد خان ہے ان کو وہ بھی سر سید کہتے اور لکھتے ہیں جو ان کو کافر و گمراہ قرار دیتے ہیں۔ کیونکہ اگر احمد خان کا عنوان رکھا جائے تو کسی کی سمجھ میں نہیں آئے گا کہ اس سے مراد کون سے احمد حان ہیں۔ امید ہے اس پر عمل فرمائیں گے۔06:09, 27 اپریل 2017 (م ع و)

شکریہ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Mutahir husain rizvi (تبادلۂ خیالشراکتیں)

سلام ، شکریہ ـMutahir husain rizvi (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:35, 27 اپریل 2017 (م ع و)

عنوان کی منتقلی

ترمیم

مضمون کا عنوان منتقل کیا گیا ہے، اس میں ترمیم کریں، اور تصویر اپلوڈ کرنے کا طریقہ معاونت:تصویروں کا استعمال میں دیکھیے۔Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:47, 8 مئی 2017 (م ع و)

ابھی اگر آپ نے پھر عنوان کو منتقل کیا تو آپ پر پابندی لگ سکتی ہے۔ پہلے ہی بتایا جا چکا ہے کہ سید کا سابقہ، دعائیہ کلمات و القاب کی عنوان میں گنجائش نہیں ہے۔16:59, 8 مئی 2017 (م ع و)
اسلام علیکم
ان شاء اللہ تعالی Mutahir husain rizvi (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:42, 9 مئی 2017 (م ع و)

اطاعت کروں گا ـ لیکن غفرانمآب ان کا مشہور لقب ہے ، دعائیہ لفظ نہیں ہے ـ ویسے میں آپ کی بات سے پوری طرح متفق ہوں ـ— سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Mutahir husain rizvi (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آپ نے تقریباً پورا مضمون ویکی شیعہ نامی ویب سائٹ سے لیا ہے، کیا وہاں سے معلوم کر کے بتا سکتے ہیں کہ، اس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ اگر ویب سائٹ یوں مواد کو کاپی پیسٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے تو وہاں سے باقی مضامین بھی کیا یہاں منتقل کیے جا سکتے ہیں، (اردو ویکی کے مطابق ان کا عنوان اور انداز تحریر و غیر جانبداری، مزید ترمیم کے لیے ہر وقت دستیاب) ہونا لازم ہو گا، اور کیا آپ نے پہلے مضامین بھی سارے وہاں سے لیے ہیں، اگر یہ غیر قانونی ہے اور وہ اس کی اجازت نہیں دیتے تو ہم کو ان کی ویب سے سائٹ سے لیا گیا وہ مواد جو من و عن موجود ہے وہ حذف کرنا ہو گا، اور آپ کو آئندہ احتیاط کرنی چاہیے۔Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:15, 9 مئی 2017 (م ع و)

سلام علیکم


آپ کی بات صحیح ہے ـ مجھے معلوم ہے ـ

اس پورے مقالے کی جلدی ہی مجھے اصلاح کرنی ہے ـ اور بہت کچھ حذف و اضافہ کرنا ہے ـ آپ مطمئن رہیں ـ

مقالہ ان شاء اللہ ویکیپیڈیا کے تمام شرائط کے مطابق ہو جائے گا ـ صرف مہلت درکار ہے ـ ابھی حذف نہ کریں ـ شکریہ ـ

Mutahir husain rizvi (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:01, 10 مئی 2017 (م ع و)

 

مضمون فائل:رئیس الواعظین کو ویکیپیڈیا سے فوری طور پر حذف کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور ذیل میں اس کی وجہ درج ہے:

{{{2}}}

فوری حذف شدگی کے معیارات کے تحت، مضمون ویکیپیڈیا کے بنیادی معیار پر پورا نہیں اترتا اسی لیے اس مضمون کو کسی بھی وقت حذف کر دیا جائے گا۔

اگر آپ اس مضمون کو حذف ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو مضمون میں موجود خامیوں اور غیر معیاری اسلوب کو حذف کریں اور ویکیپیڈیا کے معیاری اسلوب و انداز کو سامنے رکھ کر مضمون میں اصلاح کریں، ان اصلاحات کے بعد اگر حذف شدگی کی وجہ باقی نہ رہے نیز مضمون کو معیاری اسلوب میں تحریر کر دیا گیا ہو تو آپ نامزد کنندہ صارف یا کسی منتظم سے درخواست کرکے اس نامزدگی کو ختم کرسکتے ہیں۔ بصورت دیگر مذکورہ مضمون کو فیصلے کے بعد منتظمین کی جانب سے حذف کردیا جائے گا۔

اطلاع:اس بات کا خیال رہے کہ مضمون میں موجود {{Db-reason-notice}} کو ہٹانے سے سریع حذف شدگی کی کارروائی تو رک سکتی ہے، لیکن حذف شدگی کی دیگر کارروائیاں جاری رہے گی۔ نیز اگر یہ مضمون بغیر کسی پیشگی اطلاع اور گفتگو کے مضمون کو حذف کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اگر مضامین برائے حذف پر گفتگو کے نتیجے میں مضمون کی حذف شدگی پر اتفاق ہو جائے تو بہرصورت مضمون کو حذف کر دیا جائے گا۔ بخاری سعید  تبادلہ خیال   14:53, 8 جون 2017 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا پر 1،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں

ترمیم
  1،000 ترامیم
اردو ویکیپیڈیا پر 1،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:23, 6 اگست 2017 (م ع و)