مولانا توقیر رضا خان ایک سنی مسلمان عالم دیں اور بھارتی ریاست اتر پردیش کے سیاست دان ہیں۔ احمد رضا خان کے پرپوتے کے پوتے ہیں، حنفی فقیہ اور محمد اختر رضا خان قادری کے بھانجے ہیں۔[1][2] یہ اتحاد ملت کونسل سیاسی جماعت کے بانی اور صدر ہیں [3][4] مئی 2013ء میں، انھیں سماج وادی پارٹی حکومت کی جانب سے وائس چیئرمین کے عہدے کے ساتھ اترپردیش ریاست ہتکرگھا کارپوریشن کے نائب صدر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ انھوں نے اس شرط کے ساتھ عہدہ قبول کیا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے ایک تحقیقاتی کمیٹی جائے جو ہندو اور مسلمانوں کے درمیان میں ہونے والے فسادات کی تفتیش کرے، یہ فسادات اکلیش یادو کے دور وزارت میں ہوئی۔[5]

توقیر رضا خان
توقیر رضا خان (بائیں)
پیدائشبریلی، اتر پردیش، بھارت
قومیتبھارتی
شعبۂ زندگیبھارت
مذہباسلام
فرقہاہل سنت
فقہحنفی
تحریکبریلوی مکتب فکر
سلسلۂ تصوفقادریہ
ویب سائٹباضابطہ ویب گاہ

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم