سبحان رضا خان
مولانا سبحان رضا خان آقا سبحانی میاں مشہور و مقبول صوفی درگاہ اعلیٰ حضرت کے سابق نگران ہیں، یہ درگاہ ان کے جد اعلیٰ امام احمد رضا خان کی ہے جو[1] بریلی شہر بھارت میں ہے۔[2] جبکہ یہ اہل سنت کے اہم مدرسے جامعہ رضویہ منظر اسلام کے سربراہ ہیں۔[3] مزید ایک اسلامی ماہنامہ اعلیٰ حضرت کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں جو بریلی درگاہ اعلیٰ حضرت سے اردو زبان میں شائع ہوتا ہے۔[4][5] ان کے بیٹے مولانا احسن رضا خان قادری کو درگاہ اعلیٰ حضرت کا موجودہ سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔[6]
سبحان رضا خان | |
---|---|
پیدائش | بریلی، اتر پردیش، بھارت |
قومیت | بھارتی |
شعبۂ زندگی | بھارت |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہ | حنفی |
سلسلۂ تصوف | برکاتی قادری |
مؤثر |
نظریات
ترمیمامام اہل سنت احمد رضا خان کے سالانہ عرس 2014ء کے موقع پر انھوں نے لاکھوں عوام کے سامنے درگاہ اعلیٰ حضرت سے بیان کرتے ہوئے تحریک اسلامی طالبان کی دہشت گردی کی مذہت کی اور وہابی نظریات سے بیزاری کا اظہار کیا۔ انھوں نے علما پر زور دیا کہ وہ معصوم لوگوں کو اسلام کے نام پر قتل کرنے والوں کے خلاف متحد ہو جانے کا کہا۔ اور علما کو وہابی و طالبانی نظریات کے خلاف مہم چلانے کا کہا۔[7]
- 2015ء میں انھوں نے اسلامی علما کا ایک اہم اجلاس درگاہ اعلیٰ حضرت پر منعقد کیا اور اہل سنت بریلوی مکتب فکر کی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنی والی وقف املاک کی غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔[8]
- 2015 میں وقف املاک پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف احتجاج کے دوران، سماج وادی پارٹی کے ملائم سنگھ یادو کو " راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا عظیم کارندے کا نام دیا"۔[9]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ http://sunnirazvi.net/library/research.htm "Maulana Subhan Raza Khan ("Subhani Miyan")، great-grandson of Imam Ahmad Raza (through descent from Hamid Raza Khan [d.1943]، Imam Ahmad Raza's eldest son."
- ↑ "Cleric objects to Taslima Nasreen's tweets, files FIR"۔ ndtv.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2015
- ↑ Malik, J.، Malik, P.C.R.S.I.S.J. (2007)۔ Madrasas in South Asia: Teaching Terror?۔ Taylor & Francis۔ صفحہ: 31۔ ISBN 978-1-134-10763-6۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2015
- ↑ "Fatawa Manzar E Islam No 2 Ed Subhan Raza Khan Texts"۔ librarianz.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2015
- ↑ "The Madrasa Manzar-i Islam, Bareilly, and Jamia Ashrafiyya, Mubarakpur | Usha Sanyal – Academia.edu"۔ academia.edu۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2015
- ↑ Clerics oppose the appointment of son as new Sajjadanasheen of Dargah Ala Hazrat timesofindia.com | Priyangi Agarwal | Nov 25, 2014
- ↑ "Clerics campaign against Wahabis, Taliban at Ala Hazrat – The Times of India"۔ timesofindia.indiatimes.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2015
- ↑ "Clerics decide to take steps against illegal occupancy of Waqf land – The Times of India"۔ timesofindia.indiatimes.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2015
- ↑ "Mulayam Singh an 'RSS agent'، Muslim cleric says – The Times of India"۔ timesofindia.indiatimes.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2015