تولو رسم خط کا نمونہ

تولو
Tulu
ತುಳು
مقامی بھارت
علاقہتولو ناڈو: کرناٹک اور کیرلا کے خطے [1]
مہاراشٹر[2]
خلیجی ممالک[3][4]
نسلیتتولو
مقامی متکلمین
1.7 ملین (2001 مردم شماری)e18
دراوڑی
کنڑا رسم خط (دورِ حاضر)[5]
تولو رسم خط (تاریخی-کم مستعمل)
زبان رموز
آیزو 639-3tcy
گلوٹولاگtulu1258[6]
تولو بولنے والا خطہ (تولو ناڈو)
Image
The word Tulu Basay meaning Tulu language written in Tulu script

تولو (Tulu) (<Image: “Tuḷu bāse” in Tulu script> یا ತುಳು ಬಾಸೆ، تولو باسے) ایک دراویڈی زبان ہے جس کے بولنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے کم ہے۔[7] تولو بولنے والے لوگوں کو تولوا کہلاتے ہیں۔ زیادہ تر تولو بولنے والے جنوب مغربی کرناٹک اور شمالی کیرالا کے سرحدی علاقوں میں رہتے ہیں۔ ان علاقوں کو اکثر تولوناڈو کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تاریخ ترمیم

تولو زبان میں لکھے گئے پتھروں پر کندہ جو کتبے پائے گئے وہ سب 15-16 ویں صدی کے ہیں۔ چند ماہرین لسانیات کے مطابق تولو 2000 سال قبل ہی پروٹو دراوڑی زبان کی صورت میں آزادانہ طور پر پلی بڑھی زبان ہے۔ سنہ 200ء کے تمل سنگھ شاعر کی شاعری میں تولو ناڈو کی رقاصاؤں کے بارے میں ذکر ملتا ہے۔

اہلِ زبان ترمیم

تولو زبان بولنے والی قوم کو تولوا کہا جاتا ہے۔ ریاست کرناٹک کے جنوبی اضلاع اوڈوپی، جنوبی کنڑا میں تولو بولنے والے بڑے پیمانے پر آباد ہیں۔ اس کے علاوہ کیرلا کے کاسرگوڈ ضلع کے جنوبی علاقے میں بھی تولو کے اہلِ زبان آباد ہیں۔ 2001ء کے مردم شماری کے مطابق اس کے بولنے والوں کی تعداد 1.7 ملین ہے۔[8]

جغرافیائی حدود ترمیم

 
قدیم تولو مملکت آلوا کھیڈا کا نقشہ

ملیالم زبان کے تاریخی ادب کیرلول پتی اور تمل زبان کے سنگم ادب میں جو معلومات فراہم دی ہیں ان کے مطابق تولوناڈو کیرلا کے کاسرگوڈ ضلع کے دریائے چندراگیری سے لے کر شمال میں کرناٹک کے شمالی کنڑا ضلع کے گوکرنا تک پھیلا ہوا علاقہ ہے۔ یہاں آلوپا یا آلوا کھیڈا حکمرانوں کی سلطنت رہی ہے۔ منگلاپورم، اوڈوپی، کاسرگوڈ اور پوتور وغیرہ شہر تولو زبان و ادب کے مرکز رہے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

ٰٰ

  1. http://www.ciil-ebooks.net/html/piil/acharya1b.html
  2. "Language in India"۔ Language in India۔ 2003-05-05۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2012 
  3. "Serving Mangaloreans Around The World!"۔ Mangalorean.Com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2012 
  4. "Dr Veerendra Heggade in Dubai to Unite Tuluvas for Tulu Sammelan"۔ Daijiworld۔ Daijiworld Media۔ August 9, 2009۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2015 
  5. "Indian Multilingualism, Language Policy" (PDF)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2012 
  6. ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Tulu"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری 
  7. Lewis, M. Paul, ed. (2009), "Tulu", Ethnologue: Languages of the World (16th ed.), SIL International, retrieved 2009-11-12.
  8. "Census of India - Statement 1"۔ Registrar General & Census Commissioner, India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2009 

بیرونی روابط ترمیم