تھری اڈييٹس (انگریزی: 3 Idiots ہندی معنی: تین بے وقوف) 2009ء کی ایک ہندی ایک مضحکہ خیز فلم ہے۔ جس کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی ہیں، جس کے مکالمے ابھیجیت جوشی نے لکھے ہیں اور یہ ونود چوپڑا پروڈکشن کی پیشکش ہے۔ اس فلم کی کہانی انگریزی ناول نگار چیتن بھگت کے مشہور انگریزی ناول فائیو پوائنٹس سم ون (انگریزی: Five Points Someone) کی بنیاد پر ہے۔[1] فلم کے اہم اداکار عامر خان، کرینہ کپور، بومن ایرانی، آر مادھون، اومی ویدیا، شرمن جوشی اور جاوید جعفری شامل ہیں۔

تھری ایڈیٹس
فلم کا اشتہار
ہدایت کارراجکمار ہیرانی
پروڈیوسروندھو ونود چوپڑا
تحریرابھیجیت جوشی اور راجکمار ہیرانی
منظر نویسابھیجیت جوشی]
راجکمار ہیرانی
وندھو ونود چوپڑا
کہانیابھیجیت جوشی]
راجکمار ہیرانی
ستارےعامر خان
شرمن جوشی
کرینہ کپور
آر مادھون
راویآر مادھون
موسیقیشانتنو ​​موئترا
سنیماگرافیسی کے مرلی دھرن
ایڈیٹررنجیت بہادر
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارریلائنس انٹرٹینمنٹ
تاریخ نمائش
25 دسمبر، 2009ء
دورانیہ
164 دقیقہ
ملکبھارت
زباناُردو/ہندی
بجٹ45 کڑور روپے (تقریباًً)
باکس آفس395 کڑور روپے (تقریباًً)

فلم تھری ایڈیٹس نے صرف 4 دنوں میں 100 کروڑ روپے کی کمائی کرکے باکس آفس پر ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا۔ اس فلم کو عالمی سطح پر 2126 اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا تھا جن میں 326 سكرينے غیر ملکی مارکیٹ کی تھیں۔ اس فلم نے اس سال ساری بالی وڈ فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کی۔ 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی یہ پہلی ہے۔ فلم نے 202 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ فلم کا ٹوٹل بزنس 395 کروڑ بتایا جاتا ہے۔ فی الحال عالمی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔[2][3] یہ فلم بعد میں وجے اور الیانا ڈی کروز کے ساتھ تمل میں ننبان (دوست) کے عنوان سے ریمیک کی گئی۔

کہانی ترمیم

تھری ایڈیٹس فلم کی کہانی تین بے وقوفوں کے گرد گھومتی ہے جن میں رانچو (عامر خان)، فرحان قریشی (آر مادھون) اور راجو رستوگی (شرمن جوشی) شامل ہیں۔ کہانی میں ہیرو کا کردار رانچو یعنی عامر خان نے نبھایا ہے جو دنیا کی نظر میں بے وقوف جبکہ درحقیقت انتہائی ذہین انسان ہیں۔ رانچو، فرحان قریشی اور راجو رستوگی کے انجینئری کالج میں داخلہ لیتا ہے جہاں سینئر طلبہ نئے طلبہ سے مذاق کرتے ہوئے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں لیکن رانچو ان کے مذاق سے لطف اندوز ہوتا ہے بلکہ ایک موقع پر انھیں ان کی بد تمیزی کا مزہ بھی چکھا دیتا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "NL interviews (Part 2): Chetan Bhagat"۔ News Laundry / You tube channel۔ 15 October 2016۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2016 
  2. "You are here:Global Home> Explore Records> Highest box office film gross for a Bollywood film"۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز۔ 4 October 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2012 
  3. "You are here:Home>News>2012>8>Happy Independence Day: Our Top 10 records from India"۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز۔ 4 October 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2012 

بیرونی روابط ترمیم