الیانا ڈی کروز
الیانا ڈی کروز (ولادت:01 نو1986ء) ایک بھارتی فلم اداکارہ ہیں جو بنیادی طور پر تیلگو فلموں میں اداکاری کرتی ہیں۔ انھوں نے اپنا کیریئر ایک ماڈل کے طور پر شروع کیا اور 2006ء میں وايوسس چودھری کی تیلگو فلم دیوداسوُ سے آپ فلمی کیریئر کی شروعات کی، جس پر انھیں بہترین نئی اداکارہ کا فلم فئیر ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے بعد انھوں نے تجارتی طور پر کامیاب فلم پوككری (2006ء)، جلسہ (2008ء) اور کک میں اداکاری کی[3] اور اپنے آپ کو تیلگو سنیما کی معروف اداکاراؤں میں شامل کیا۔ انھوں نے تامل فلموں میں بھی کام کیا ہے جن میں کیڈی(2006) اور ننبان (2012) شامل ہیں۔ [4] الیانا نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ نو جوان اور با صلاحیت اداکارہ نے بے شمار بالی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کی اور اپنے چاہنے والوں سے خوب داد وصول کی۔ ان کی مشہور ہندی فلموں میں برفی، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، میں تیرا ہیرو اور ہیپی اینڈنگ وغیرہ شامل ہیں۔[5][6]
الیانا ڈی کروز | |
---|---|
(انگریزی میں: Ileana D'Cruz) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 نومبر 1986ء (38 سال) ممبئی |
شہریت | بھارت (1 نومبر 1987–2014) پرتگال (2014–)[1] |
آنکھوں کا رنگ | گہرا بھورا |
بالوں کا رنگ | سیاہ |
قد | 1.65 میٹر |
وزن | 55 کلو گرام [2] |
مذہب | کیتھولک ازم [2] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ممبئی یونیورسٹی |
پیشہ | ماڈل ، فلم اداکارہ |
مادری زبان | کونکنی زبان |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، کونکنی زبان ، انگریزی |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ (برائے:برفی! ) (2013) سٹار سکرین اعزاز برائے بہترین ہونہار نووارد خاتون اداکارہ (برائے:برفی! ) (2013) اپسرا اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ (برائے:برفی! ) (2013) |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیماليانا کی پیدائش 01 نومب1986ء کو ممبئی، مہاراشٹر میں ہوئی، وہ اپنے والدین کی دوسری اولاد ہیں۔ ان کے والد رونالڈلیوگوا کے ایک کیتھولک ہیں اور پیشہ کے حساب سے وکیل ہیں۔[7] [8][9] جبکہ ان کی والدہ سمیرا مسلمان ہیں۔[10][11] ان کے تین بھائی بہن ہیں، سب سے بڑی بہن کا نام فرح ہے، ایک چھوٹا بھائی رئیس اور ایک چھوٹی بہن ہے جس کا نام ایلین ہے۔ الیانا کا پہلا نام قدیم یونانی نام ہیلن پر رکھا گیا ہے۔ دس سال کی عمر میں اس کے والدین گوا منتقل ہو گئے اور الیانا نے بچپن کے کئی سالوں گوا میں گزارے۔ الیانا کی ماں سمیرا جو گوا کے ایک ہوٹل میں منیجر تھی نے الیانا کی خوبصورت چہرے اور دلکش مسکراہٹ کی وجہ سے اسے ماڈلنگ میں جانے کی تجویز دی۔ چنانچہ الیانا نے اداکار و ماڈل مارک رابنسن کے ساتھ ملاقات کی، الیانا کی پہلی پورٹ فولیو جنوری 2003ء میں تخلیق ہوئی۔ اس کے اگلے سال ہی نطور ماڈل وہ کئی اشتہارات میں آنے لگی جن میں الیکٹرولکس، امامی ٹالک اور فئیر اینڈ لولی کے اشتہارات قابل ذکر ہیں۔ خاص طور پر موخر الذکر دو اشتہارات جنہیں ہدایت کار راکیش روشن نے بنایا تھا، بہت مشہور ہوئے اور یوں الیانا کا بڑے پردے پر کام کرنے کی آفرآنے لگیں۔[12][13]
کیریئر
ترمیمابتدائی سفر
ترمیمالیانا ڈی كروز نے 2006ء میں تیلگو زبان کی رومانٹک فلم دیوداسوُ سے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز جس ڈائریکٹر وائے وی ایس چودھری تھے، انھوں نے الیانا کو راکیش روشن کی طرف سے ہدایت کردہ فئیر اینڈ لولی کے اشتہارات میں دیکھا تھا۔ ناقدین نے ان کی کافی تعریف کی تھی، خاص طور پر ان کی جسمانی ساخت کے اور چہرے کی؛ دے وداس کے اہم اداکار رام نے بھی اپنی ایکٹنگ کیریئر کا آغاز اسی سے کیا تھا، جو سال کی پہلی اہم تجارتی ہٹ بنی اور جس نے بالآخر 14 کروڑ بھارتی روپے کی کمائی کی، اگرچہ الیانا کو اس فلم کے لیے فلم فیئر ایوارڈ فار سب سے بہتر فی میل ڈیبیو دیا گیا۔
ان کی اگلی ایکشن فلم پوككری تھی جس اہم اداکار مہیش بابو تھے، اس فلم میں الیانا نے ایک ایروبک ٹیچر کا رول کیا تھا جو ایک بدعنوان پولیس کی طرف سے ستائی جاتی ہے۔ اس فلم کو مالی بنیاد پر کافی کامیابی حاصل ہوئی اور اس وقت تک کہ وہ سب سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے والی تیلگو فلم بنی، ساتھ ساتھ یہ الیانا کے لیے اب تک کی سب سے بڑی کمرشل ہٹ فلم رہی۔ اس فلم کا کئی زبانوں میں ری میک بنایا گیا جن میں سلمان خان کی ہندی فلم وانٹیڈ بھی شامل ہے۔
بعد میں اسی سال انھوں نے تمل فلم انڈسٹری میں فلم کیڈی (2006ء) سے شروعات کی۔ اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر اتنی اچھی نہیں رہی،[14] پھر بھی الیانا ڈی كروز اتنی مصروف تھیں کہ انھیں کئی فلموں کی پیشکش کو مسترد کرنا پڑ رہا تھا۔[15] ان کی تیلگو فلم خطرناک (2006ء) جس میں انھوں نے روی تیجا کے ساتھ اداکاری کی، یہ فلم اتنی اچھی نہیں رہی جتنی کہ امید کی جا رہی تھی، پھر بھی ان گلیمر بھرے کارکردگی کے لیے انھیں سراہا گیا اور ان کی شناخت سامعین میں بنی رہی۔[16] بعد میں ان کے کیریئر میں ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ان کی فلم راکھی (2006ء) اور منا (2007ء) سنگین اور اقتصادی طور پر ناکام ثابت ہوئی۔[17]
2007ء تا 2011ء
ترمیمالیانا ڈی كروز کا کیریئر ایک بار پھر اچھے موڑ پر تب آیا جب 2007ء میں ان کی فلم آتا کو سراہا گیا، [18]اس میں انھوں نے سدھارتھ کے ساتھ اداکاری کی۔ اس فلم میں ستیا کے کردار میں الیانا کی اداکاری کے لیے انھیں کافی سراہا گیا، جو ایک کالج اسٹوڈنٹ ہے اور وزیر داخلہ کے ٹیڑھی بیٹے سے بھاگتی پھرتی ہے۔[19]
2008ء میں انھوں نے فلم جلسہ میں پون کلیان کے ساتھ اہم کردار ادا کیا۔ اس وقت وہ جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ مہنگی اداکارہ مانی جانے لگیں، جنہیں سال 2008ء میں فی فلم 1.75 کروڑ روپے معاوضہ دیا جاتا تھا۔ ان کی روی تیجا کے ساتھ 2009ء کی فلم کک تھی، کو باکس آفس پر ہٹ قرار دیا گیا، اس فلم کا ہندی ری میک بھی سلمان خان کی فلم کک تھی۔[20][21]
اس کے بعد 2009ء میں انھوں نے وشنو منچو کے ساتھ رے چپو اور وائے وی ایس چودھری کی سلیم میں اداکاری، دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہی۔ انھوں نے كناڈا فلم ہُڈگا ہُڈگی کے لیے ایک آئٹم گیت بھی کیا ہے جس کے بول ہیں "الیانا الیانا"۔
الیانا کی اگلی فلم شکتی تھی جس میں انھوں نے این ٹی آر جونیئر کے ساتھ کام کیا ہے، اس سے پہلے وہ راکھی میں ان کے ساتھ کام کر چکی ہے۔ یہ ایک بڑے بجٹ کی فلم تھی اور اسے بنانے میں تقریباً 25 کروڑ روپے خرچ آئے تھے۔ لیکن یہ اپنا بجٹ پورا نہ کرسکی اور فلاپ ہو گئی۔
اس کے بعد انھوں نے پوری جگن ناتھ کی فلم نینو نہ راكشسی میں کام کیاہے۔ سال 2006ء میں پوككری کی بھاری کامیابی کے بعد پعی جگن ناتھ کے ساتھ الیانا کی یہ دوسری فلم تھی۔ اس فلم میں الیانا کے مدمقابل رانا دگوبتی تھے، یہ فلم بھی فلاپ رہی مگر الیانا کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ فلموں کی ناکامی کے بعد بھی الیانا کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا ریکارڈ برقرار رہا۔
2012ء تا حال
ترمیم2012ء کے اوائل میں، الیانا نے ہدایت کار ایس شنکر کی تامل فلم نان بان میں اداکاری کی جو 2009ء ہندی فلم 3تھری ایڈیٹس کا ری میک تھی جس میں ان کے مدمقابل اداکار وجے تھے۔ اس فلم میں انھوں نے کرینہ کپور کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم ناقدین میں بہت پسند کی گئی اور ایک اہم مالیاتی کامیاب رہی۔ اس کے بعد تیلگو فلم جولائے تھی، جس میں الیانا نے اللو ارجن کے مدمقابل اداکار ی کی۔ یہ فلم بھی تیلگو میں تیسری سب سے بڑی ہٹ اور 2012ء میں سب سے بڑی ہٹ بن گئی۔ اس کے بعد پوری جگن ناتھ کی کامیڈی فلم دیوُڈو چیسنا مانوشلو میں ایک بار پھر روی تیجا کے ساتھ اداکاری۔ اس فلم میں انھوں نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کا کردار ادا کیا۔ اور فلمنے باکس آفس میں کم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
الیانا ڈی کروز کی پہلی ہندی فلم انوراگ باسو کی رنبیر کپور کے ساتھ فلم برفیتھی۔ اس فلم میں راوی کا کردار ادا کرنے کے علاوہ میں، وہ شروتی گھوش کے کردار میں نظرآئیں، آرام دہ زندگی کی خاطر سچے پیار چھوڑ دیتی ہے۔ یہ فلم ہٹ رہی اور دنیا بھر میں 1.75 ارب روپے (امریکی $ 26 ملین ڈالر) کمائے۔ اس فلم میں الیانا ڈی کروز کی کارکردگی کو سراہا گیا اور انھیں فلم فیئر بہترین ڈیبیو ایوارڈ ملا اس کے علاوہ فلم فیئر ایوارڈ بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزدگی بھی حاصل ہوئی۔ یہ فلم بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ماراکیچ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول می پیش کی گئی اور سرکاری طور پر 85th اکیڈمی ایوارڈ میں آسکر کے لیے بھیجی جانے والی فلم تھی۔
2013ء میں وہ راجکمار سنتوشی کی ایکشن کامیڈی فلم میں شاہد کپور کے مدمقابل پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو میں آئیں۔ فلم باکس آفس پر اوسط درجے کی رہی۔
2014ء کی پہلی فلم بالاجی موشن پکچرز کی طرف سے تیار کردہ ورون دھون اورنرگس فخری کے ساتھ میں تیرا ہیرو، تھی۔ فلم ایک نیم ہٹ تھی۔ نومبر 2014ء میں سیف علی خان، گووندا اور کالکی کوشین کے ساتھ فلم ہیپی اینڈنگ میں کام کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر فلاپ ہو گئی۔
فی الحال الیانا شاہ رخ خان کے ساتھ ہندی فلم فین اور روی تیجا کے ساتھ تلیگو کک 2 میں کام کر رہی ہیں۔
فلموں کی فہرست
ترمیم† | فلم ابھی زیر تکمیل ہے |
سال (ء) | فلم | کردار | زبان | ساتھی فنکار | ری میک/ڈب | نوٹس |
---|---|---|---|---|---|---|
2006 | دیوداسوُ | بھانومتی كٹم راجو | تیلگو | رام پوتھینینی، شریا سرن | ہندی ڈب: سب سے بڑا دلوالا | فاتح 'فلم فیئر بہترین فی میل ڈیبیو(جنوبی) |
پوككری | شروتی | تیلگو | مہیش بابو، پرکاش راج، نصر | ہندی ڈب: پوکری وانٹیڈ
ری میک : وانٹیڈ ۔(سلمان خان) |
||
کیڈی | آرتی | تمل | روی کرشنا، تمنا بھاٹیہ | |||
خطرناک | نکشتر | تیلگو | روی تیجا، پرکاش راج | ہندی ڈب: میں ہوں خطرناک
ماخوذ از : میں ہوں نا (شاہ رخ خان) ماخوذ از ؒ مسٹر سوکریٹ (کوریائی فلم) |
||
راکھی | تری پورہ | تیلگو | این ٹی آر جونئیر، چارمی کور | ہندی ڈب: ریٹرن آف کالیہ | ||
2007 | منا | نِدھی | تیلگو | پربھاس، پرکاش راج | ہندی ڈب: بغاوت ایک جنگ | |
اٹا | ستیا | تیلگو | سدھارتھ | ہندی ڈب: آج کا گریٹ گیمبلر | ||
2008 | جلسہ | بھاگیہ ماتی | تیلگو | پون کلیان، مکیش رشی، پرکاش راج | ہندی ڈب: یہ ہے جلسہ | فاتح 'سنتوشم بہترین اداکارہ ایوارڈ نامزد، تیلگو فلم فیئر بہترین اداکارہ ایوارڈ |
بھلے دونگالو | جیوتی | تیلگو | ترُن، جگپتی بابو | |||
2009 | کک | نینا | تیلگو | روی تیجا، شام، برہمانندم | ری میک : کک ۔(سلمان خان) | نامزد، تیلگو فلم فیئر بہترین اداکارہ ایوارڈ |
رے چپو | کرشن وینی | تیلگو | نتن | ہندی ڈب: آج کا نیا کھلاڑی | ||
سلیم | ستیوتی | تیلگو | وشنو منچو، وردھان بابو | ہندی ڈب: فائٹر مین سلیم | ||
2010 | هڈگا هڈگی | خود | کنڑ | سمیر دتانی، لیکھا واشنگٹں | خصوصی ظہور | |
2011 | نینو نہ راكشاسی | میناکشی
شراویہ |
تیلگو | رانا دگوبتی، ممیت خان، ابھیمنیو سنکھ | ||
شکتی | ایشوریہ | تیلگو | این ٹی آر جونئیر ،جیکی شروف | ہندی ڈب: ایک تھا سولجر | ||
2012 | نان بان | ریا سنتھنم | تمل | وجے، | ماخوذ از: تھری ایڈیٹس | |
جولائے | مدھو | تیلگو | اللو ارجن | ہندی ڈب: ڈینجرس کھلاڑی | ||
دیوڑو چیسنا منشلو | الیانا | تیلگو | روی تیجا | |||
برفی! | شروتی گھوش/سین گپتا | ہندی | رنبیر کپور، پریانکا چوپڑا | |||
2013 | پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو | کاجل | ہندی | شاہد کپور، پدمنی کولہا پوری | ہندی ڈب: داداگیری | |
میں تیرا ہیرو | سُنینا | ہندی | ورون دھون، نرگس فخری، انوپم کھیر | ماخوذ از تمل فم : کاندی ریگا | ||
2014 | ہیپی اینڈنگ | آنچل | ہندی | سیف علی خان، گووندا، کالکی کوچین | ||
2015 | کک2 | نینا | تیلگو | روی تیجا، راکول پریت سنگھ، | یندی ڈب: جگروالا نمبر1 | |
2016ء | رستم | سنتھیا پاورے | ہندی زبان | اکشے کمار، ایشا گپتا | یندی ڈب: جگروالا نمبر1 | |
† | بادشاہو | ۔۔ | ہندی زبان | اجے دیوگن، عمران ہاشمی، ایشا گپتا | زیرِ تکمیل | |
† | مبارکاں | ہندی | زیرِ تکمیل |
مزید دیکھیے
ترمیمفہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں
|
|
حوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر الیانا ڈی کروز سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ تاریخ اشاعت: 9 مئی 2014 — Speeches - Embassy of India, Lisbon, Portugal
- ^ ا ب Ileana D'Cruz — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جون 2023
- ↑ rediff.com: 'Acting was never my dream' آرکائیو شدہ 4 مارچ 2016 بذریعہ وے بیک مشین. Specials.rediff.com. Retrieved on 28 May 2011.
- ↑ "Will Vijay's Nanban touch the Rs. 100 Crore mark?"۔ Sify۔ 21 January 2012۔ 08 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2012
- ↑ "Ileana D'Cruz: The idea of dropping the jacket in Baadshaho was mine"۔ Coleman & Co. Ltd.۔ 27 September 2013۔ 21 جون 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جون 2014
- ↑ "How Ileana D'Cruz has made her mark in Bollywood with Barfi! - Entertainment News, Firstpost"۔ Firstpost (بزبان انگریزی)۔ 19 September 2012۔ 15 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اپریل 2020
- ↑ "Bollywood Calling Ileana D'Cruz!"۔ 17 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 دسمبر 2013
- ↑ "Ileana D'Cruz turns 30: Let the birthday girl and her beau Andrew Kneebone give you relationship goals"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ 12 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2020
- ↑ Priya Gupta (27 September 2013)۔ "No one can contain me: Ileana D'Cruz"۔ The Times of India۔ Bennett,Coleman & Co. Ltd.۔ 21 جون 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جون 2014
- ↑ "Goan diaspora makes a mark worldwide", Indo-Asian News Service via دی ٹائمز آف انڈیا (14 January 2007). Retrieved 18 November 2010.
- ↑ rediff.com: The hottest heroine of Telugu cinema آرکائیو شدہ 2 جون 2011 بذریعہ وے بیک مشین. Specials.rediff.com (23 August 2006). Retrieved on 28 May 2011.
- ↑ rediff.com: The hottest heroine of Telugu cinema آرکائیو شدہ 2 جون 2011 بذریعہ وے بیک مشین. Specials.rediff.com (23 August 2006). Retrieved on 28 May 2011.
- ↑ PIX: Know more about Barfi!'s GORGEOUS Ileana!, Slide 3
- ↑ Raymond Ronamai (1 June 2007)۔ "Ileana turns hot again"۔ One India۔ 18 فروری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "Asin's no to Surya"۔ sify.com۔ 30 ستمبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2006
- ↑ Raymond Ronamai (1 June 2007)۔ "Ileana turns hot again"۔ One India۔ 18 فروری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ Raymond Ronamai (1 June 2007)۔ "Ileana turns hot again"۔ One India۔ 18 فروری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ Raymond Ronamai (1 June 2007)۔ "Ileana turns hot again"۔ One India۔ 18 فروری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ Movie Review:Aata آرکائیو شدہ 5 اکتوبر 2012 بذریعہ وے بیک مشین. Sify.com. Retrieved on 28 May 2011.
- ↑ Kick takes bumper openings آرکائیو شدہ 19 نومبر 2010 بذریعہ وے بیک مشین. Sify.com (11 May 2009). Retrieved on 28 May 2011.
- ↑ ‘Kick’ rocks the box office آرکائیو شدہ 25 جون 2012 بذریعہ وے بیک مشین. IndiaGlitz. Retrieved on 28 May 2011.