جئی
(جئي سے رجوع مکرر)
جئی یا جؤی، گھاس کی ایک قسم ہے اور اس کا استعمال اناج، جانوروں کے دانے اور تازہ چارے کے طور پر کیا جاتا ہے۔ جئی کی فصل کے لیے جلد پكنے والی خریف کی فصل کاٹنے کے بعد چار - پانچ بار ہل چلا کر، 150-125 من گوبر کی کھاد فی ایکڑ دینی چاہیے۔ اکتوبر - نومبر میں 40 کلو فی ایکڑ کی شرح سے بیج بونا چاہیے۔ اس فصل کی دو بار آبپاشی کی جاتی ہے۔ سبز چارے کے لیے دو بار کٹائی، جنوری کے آغاز اور فروری میں کی جاتی ہے۔ دوسری آبپاشی اسے چارے کی کٹائی کے بعد کرنی چاہیے۔ سبز چارے کی پیداوار 200-250 من اور دانے کی 15-20 من فی ایکڑ ہوتی ہے۔
کاشت
ترمیمچوٹی کے دس جئی پیدا کار—2013 (ہزار میٹرک ٹن) | |
---|---|
یورپی اتحاد | 7,581 |
روس | 4,027 |
کینیڈا | 2,680 |
آسٹریلیا | 1,050 |
امریکا | 929 |
یوکرین | 630 |
بیلاروس | 600 |
چین | 580 |
چلی | 560 |
ارجنٹائن | 400 |
کل دنیا | 20,732 |
ماخذ:[1] |
ویکی ذخائر پر جئی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "World oats production, consumption, and stocks"۔ United States Department of Agriculture۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2013