مرکزی مینیو کھولیں
اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، فصل (ضدابہام)
کاشت یافتہ پودے

فصل ایسی غیر -جانور نوع یا جنس کو کہتے ہیں جس کو بطور خوراک، چارے یا ایندھن استعمال کی غرض سے قطف (کاٹنے) کے لیے اگایا جائے۔ بڑی عالمی فصلوں میں گنا، کدو، مکئ، گندم، چاول، کسابی، سویا پھلی، گھاس، آلو اور کپاس شامل ہیں۔

مقامی فصلیں۔گندم،کپاس،باجرہ،جوار،مکئی،جو،کماد،،دھان،سرسوں،شتالع،سواک،بریسم،

فصلو ں کو موسم کے لحا ظ سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔(1)فصل ربیع (2)فصل خریف۔

فصل ربیع۔

اس سے مراد موسم سرما کی فصلیں ہیں یہ فصلیں موسم سرما کےآغاز میں کا شت کی جاتی ہیں اور موسم گرما میں کاٹی جاتی ہیں گندم چنا ،برسیم ،سرسوں ،توریا،رائی ،جئی ،اور لو سرن ربیع کی چند فصلیں ہیں۔

فصل خریف ۔

اس سےمراد موسم گرما کی فصلیں ہیں یہ فصلیں مو سم برسات کے شروع میں یا اس کے دوران کاشت کی جاتی ہیں اور موسم گرما کے آخر یا خزاں میں کاٹی جاتی ہیں  ۔ کپاس ،جوار،دھان،باجرہ،مکئ ،مونگ ،گوارا ،کماداور سورج مکھی  خریف کی چند فصلیں ہیں۔

گندم۔
www.infectioncontrolsciety.org
گندم کی کاشت ہمارےعلاقے میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔گندم کے لیے پہلے بیج بویا جاتا ہےپھر اسے پانی لگاکر اسے سیراب کیا جاتا ہےکھاد اورسپرے وغیرہ کرکےاسے نقصان دہ کیڑوں سے بچایا جاتا ہے۔جب یہ پک کر تیار ہو جاتی ہے تواسکی کٹائی مرد اور عورتیں مل کر کرتی ہیں پھر تھریشر لگائی جاتی ہےجس سے ہمیں دانے حاصل ہوتے ہیں جو ہم خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں،اور لوگ اس سے زر مبادلہ بھی کماتے ہیں۔
کپاس۔
urduwaqt.com  
کپاس ہمارے علاقے میں زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اس کی کاشت ایک مخصوص طریقے سے کی جاتی ہےجس سے اس کی پیدا وار میں اور اضافہ ہو جا تا ہیں جب کپاس تیار ہو جا تی ہے تو ہمارے علاقے کی خواتین کپاس کی چنائی کرتی ہیں اور کسان شہروں میں جا کر کپاس بیچ کر کافی زر مبادلہ کماتے ہیں جس  سےان کی آمدن میں اضافہ ہو تا ہیں اور ہمارے علاقے کے کسا ن خوش حا ل  ہو جا تے ہیں۔
باجرہ۔
pak.net          
ہمارےعلاقے میں باجرہ کافی زیادہ مقدار میں کاشت کیا جاتا  ہیں اس کی کاشت بھی ایک مخصو ص طریقے سے کی جاتی ہیں۔ جب یہ پک کر تیار ہو جا تی ہیں تو یہ کھڑے پودوں سے کاٹ لی جاتی ہے ہم اس کو استعمال میں لانےکے لیے اس کو پیس کر اس کا آٹا بنا کر روٹی بنا ئی جاتی ہے جو بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ اور مر غوب غذا ہے یہ روٹی لسی اور ساگ کےساتھ بڑے شوق سے کھائی جاتی ہے۔
 
مکئ۔
www.infectioncontrolsociety.org
مکئ بھی ہمارے علاقے میں پائی جانے والی ایک اہم فصل ہےیہ فصل جون کے آخری مہینے میں اٗگائی جاتی ہیں               زمین کو گلہ کر کےمکئ کا بیج اس میں ڈالا  جاتاہیں   دوسرے یا تیسرے دن اس کا     (والہ)نکل آتا ہیں   مکئ بہترین انسانی غذا ہو نے کے علاوہ مویشیوں کےلئے سبز چارہ اور خوراک کے کام آتی ہیں۔        
کماد۔
thearynews.com
گنےکی فصل ہمارے علاقے کی اہم اور نقد آور فصل ہےٍہمارے میں گنے کی کاشت سب سے موزوں وقت فروری سے مارچ ہے۔ہمارے علاقے کے کسان کھیلیوں میں کاشت سے فصل میں گوڈی اور مٹی چڑھانے کا عمل ٹریکٹر سے کرتے ہیں۔مٹی چڑھانے سے نہ صرف گنے کو مناسب خوراک مہیا ہو تی ہے،بلکہ جڑی بوٹیوں کا بھٰی کافی حد تک خاتمہ ہو جاتاہے۔گنا بیچ کر ہمارے علاقے کے کسان زرمبادلہ کماتے ہیں۔
دھان۔
    www.aajtv.com      
دھان کی فصل ہمارے علاقے میں تقریباً ہر قسم کی زمیں میں کاشت کی جاسکتی ہے۔ہمارے علاقے میں مئ سےجون تک کاشت کی جاتی ہے۔جب یہ پک کر تیار ہو جاتی ہے تو ہمارے گاؤں کے مرد عورتیں مل کر اس کوچھانٹ کر اس سے چاول نکا لتے ہیں حسب ضرورت گھر میں استعمال کےلئے رکھ لیتے ہیں اور باقی ہمارے گاؤں کے بیو پاریوں کو بیچ دی جاتی ہےجس سے کافی زرمبادلہ کماتے ہے۔