جامعہ احمدیہ سنیہ کامل مدرسہ

بنگلہ دیش کا ایک مدرسہ

جامعہ احمدیہ سنیہ کامل مدرسہ ((بنگالی: জামেয়া আহমদিয়া সুন্নিয়া কামিল মাদরাসা))‏)، جامعہ احمدیہ کے نام سے مشہور شولا شہر، چاند گاؤں، پانچلایش، چٹاگانگ، بنگلہ دیش کا ایک اعلی تعلیمی ادارہ ہے۔ جو 1954ء میں قائم کیا گیا ، یہ بنگلہ دیش کا سب سے بڑا اور قدیم سنی بریلوی مدرسوں میں سے ایک ہے۔ معروف اسلامی اسکالر ، سید احمد شاہ سری کوٹی اس کے بانی تھے۔ یہ امام اہل سنت امام احمد رضا خان بریلوی کے نظریہ کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا۔ سید محمد طیب شاہ اس ادارہ کے سرپرست تھے۔ اب سید محمد طاہر شاہ اور پیر صابر شاہ ادارہ کے سرپرست ہیں۔[1][2]

جامعہ احمدیہ سنیہ کامل مدرسہ
قسمجامعہ اسلامیہ
قیام1954 (70 برس قبل) (1954)
بانیسید احمد شاہ سری کوٹی
چیئرمینپروفیسر محمد دیدار الاسلام
پرنسپلسید محمد وصی الرحمن
طلبہ6000
پوسٹ گریجویٹ4000 (2012)
مقامشولا شہر، چاند گاؤں، پانچلایش، چٹاگانگ، بنگلہ دیش
کیمپسشہری
ویب سائٹjasa.edu.bd//

ڈگری و نصاب

ترمیم

مندرجہ ذیل نصاب پڑھایا جاتا ہے۔[3][4] پرائمری سطح - اردو؛ فارسی؛ عربی؛ صرف و نحو؛ سیرت نبوی؛ فقہ کے ساتھ ساتھ ریاضی تاریخ؛ بنگالی؛ انگریزی اور جغرافیہ بھی پڑھائے جاتے ہیں۔

انتظامیہ

ترمیم

یہ انجمن رحمانیہ احمدیہ سنیہ ٹرسٹ کے تحت ہے، جو بنگلہ دیش کے سنی بریلوی نظریہ کے کم از کم سو مدرسے چلا رہا ہے۔[5][6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Jamea Ahmadia Sunnia Alia Kamil Madrasha, Panchlaish, Chittagong"۔ Welcome To Anjuman-E- Rahmania Ahmadia Sunnia Trust (بزبان انگریزی)۔ 2017-10-04۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2021 
  2. "List of Madrasha" (PDF)۔ banbeis.portal.gov.bd۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2021 
  3. "জামেয়া আহমদিয়া সুন্নিয়া কামিল মাদরাসা"۔ jasa.edu.bd۔ 23 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2021 
  4. "Info" (PDF)۔ www.iu.ac.bd۔ 23 مئی 2021 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2021 
  5. "Our Madrasha"۔ Welcome To Anjuman-E- Rahmania Ahmadia Sunnia Trust (بزبان انگریزی)۔ 2014-12-23۔ 04 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2021 
  6. "Survey of Independent Ebtedayee Madrasah" (PDF)۔ lib.banbeis.gov.bd۔ 2004۔ 23 مئی 2021 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2021