جامعہ فاروقیہ
(جامعہ فاروقیہ کراچی سے رجوع مکرر)
جامعہ فاروقیہ پاکستان میں ایک دینی مدرسہ ہے، جس کی دو شاخیں ہیں؛ ایک شاہ فیصل کالونی کراچی میں اور دوسری حب چوکی میں۔
قسم | جامعہ اسلامیہ |
---|---|
قیام | 1967 |
بانی | شیخ الحدیث سلیم اللہ خان |
ریکٹر | محمد عادل خان (وفات: 10 اکتوبر 2020ء) |
طلبہ | 2300[1] |
پتہ | |
ویب سائٹ | farooqia.com |
دار العلوم دیوبند کے مایا ناز فاضل و عالم شیخ الحدیث سلیم اللہ خان رحمہ اللہ تعالی المتوفی 15 جنوری 2017کے ذریعہ 1967ء میں قائم کیا گیا۔ اس مدرسہ میں 2300 سے زائد طلبہ ہیں۔
تاریخ
ترمیمجامعہ فاروقیہ کی بنیاد 1967ء میں شیخ الحدیث سلیم اللہ خان المتوفی 15 جنوری 2017 نے رکھی تھی۔[2][1] مدرسہ کی دو شاخیں ہیں، ایک شاہ فیصل کالونی میں اور دوسری حب چوکی میں۔[3] مدرسہ 15 جنوری 2017 تک مفتی سلیم اللہ خان کی وفات تک ان کی سربراہی میں تھا۔ ان کے بعد ان کے بیٹے محمد عادل خان نے جانشینی کی۔[3]
نظام الدین شامزئی جنھوں نے بیس سال تک اس مدرسہ میں پڑھایا، 30 مئی 2004ء کو انھیں شہید کر دیا گیا۔[4][5]
فضلا
ترمیمفضلا میں یہ بھی شامل ہیں:
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب علی ریاض (2008)۔ Faithful Education: Madrassahs in South Asia [وفادار تعلیم: جنوبی ایشیا میں مدارس]۔ نیو برنسوک، نیو جرسی و لندن: رٹگرز یونیورسٹی پریس۔ ص 85۔ ISBN:9780813543451۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-15
- ↑ "Founder of Jamia Farooqia passes away" [جامعہ فاروقیہ کے بانی انتقال کر گئے]۔ دی نیشن۔ 16 جنوری 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-15[مردہ ربط]
- ^ ا ب افضل ندیم ڈوگر۔ "کراچی میں شہید کیے گئے مولانا عادل خان کون تھے؟"۔ روزنامہ جنگ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-15
- ↑ "Religious scholar Shamzai shot dead"۔ ڈان۔ 31 مئی 2004۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-15
- ↑ "Life-sketch of Shamzai"۔ ڈان۔ 31 مئی 2004۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-15