جانہوی کپور

بھارتی اداکارہ

جانہوی کپور (انگریزی: Janhvi Kapoor ، ہندی: जाह्नवी कपूर - پیدائش: 7 مارچ 1997ء) ایک بھارتی اداکارہ ہے جو ہندی فلموں میں اداکاری کرتی ہے۔ ماضی کی سپر اسٹار سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جانہوی کپور نے اپنی فنی زندگی کا آغاز رومانی ڈراما فلم “دھڑک” سے سال 2018 میں کیا۔ اس فلم نے بہت بڑی تجارتی کامیابی حاصل کی اور جانہوی کو اس فلم کے لیے زی سینے ایوارڈ (Zee Cine Award )میں بہترین اداکارہ کا اعزاز دیا گیا۔

جانہوی کپور
2018ء میں

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Janhvi Boney Kapoor ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش (1997-03-07) 7 مارچ 1997 (عمر 27 برس)
ممبئی, مہاراشٹر, India
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ گہرا بھورا   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ سیاہ   ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 1.63 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدین سری دیوی
بونی کپور
والد بونی کپور   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ سری دیوی   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی دھیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول
لی اسٹریسبرگ ٹھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ
دور فعالیت 2018–موجود
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

جانہوی کپور 7 مارچ 1997 کو اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کے ہاں پیدا ہوئی۔[1][2]اس کی ایک چھوٹی بہن خوشی ہے اور دو سوتیلے بہن بھائی اداکار ارجن کپور اور انشولا کپور ہیں۔ [3]جانہوی کپور اداکار انیل کپور اور سنجے کپور کی بھتیجی ہے۔ جانہوی نے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول ممبئی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے جانہوی نے امریکا کے شہر کیلیفورنیا کے لی سٹراسبرگ تھیٹر اینڈ فلم انسٹی ٹیوٹ سے اداکاری کی تربیت حاصل کی۔[4]

فنی زندگی

ترمیم

جانہوی نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 2018 میں ہدایتکار ششنک کھیتن کی زیر ہدایت بننے والی ہندی رومانی فلم دھڑک میں ایشان کھٹر کے مقابل اداکاری سے کیا۔ دھڑک 2016 میں بننے والی مراٹھی فلم سائرت کی ہندی زبان میں تخلیق ثانی تھی۔دحڑک میں جانہوی کا کردار اعلیٰ طبقے کی ایک ایسی لڑکی کا تھا جو پست طبقے کے ایک لڑکے (یہ کردار کھٹر نے ادا کیا تھا) کے ساتھ بھاگ جاتی ہے۔ اس فلم پر اچھی خاصی تنقید ہوئی اور اس پر منفی تبصرے آئے۔[5] لیکن دنیا بھر سے 1.1 بلین روپے کما کر اس فلم نے یہ ضرور ثابت کر دیا کہ وہ ایک کامیاب تجارتی فلم تھی۔[6][7]

جانہوی مستقبل میں پانچ فلمی منصوبوں میں کام کریگی۔ وہ ایک مزاحیہ خوفناک فلم روحی افزا میں راجکمار رات کے مقابل دہرا کردار ادا کریگی۔ اور فلم دی کارگل گرل میں گنجنا سکسینا کا کردار کرے گی۔ وہ زویا اختر کی گھوسٹ سٹوریز میں بھی کام کرے گی۔اس کے علاوہ جانہوی کپور کرن جوہر کہ فلم تخت میں ایک باندی یا لونڈی کا کردار بھی نبھائے گی۔ مزید یہ کہ 2008 میں بننے والی مزاحیہ رومانی فلم کے تسلسل کے طور پرلکش للوانی میں اور کارتک آریان میں بھی جلوہ گر ہوگی۔

فلمو گرافی

ترمیم
وہ فلمیں اور شو جو ابھی نمائش کے لیے پیش نہیں کیے گئے
Year فلم کردار کیفیت
2018 دھڑک پرتھوی سنگھ راٹھور زی سینے ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ
2020 گنجن سکسینا گنجن سکسینا زیر تکمیل[8]
2020 روہی افزا روہی ارورا/ افسانہ بیدی زیر تکمیل[9]
2020 گھوسٹ سٹوریز TBA نیٹ فلیکش's[10]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Janhvi Kapoor". Times of India. Retrieved 29 July 2019.
  2. "Janhvi Kapoor shares a throwback picture of Boney Kapoor and late Sridevi". Business Standard. June 2, 2019.
  3. "Arjun Kapoor, Khushi, Anshula come together for father Boney Kapoor at Maidaan mahurat ceremony. See pics". Hindustan Times. August 22, 2019.
  4. "Janhvi Kapoor". Times of India. Retrieved 29 July 2019
  5. "Dhadak: Critics give film thumbs down". Gulf News. 21 July 2018. Retrieved 17 November 2018.
  6. "The Real Winner With Dhadak". Box Office India. 25 July 2018. Archived from the original on 25 July 2018. Retrieved 27 July 2018
  7. "Box Office: Worldwide Collections and Day wise breakup of Dhadak". Bollywood Hungama. Archived from the original on 2 August 2018. Retrieved 5 September 2018
  8. "Janhvi Kapoor to gain weight for Kargil Girl after losing 10kg for RoohiAfza"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 29 جولائی 2019