جزری زبان
جزری زبان یا جزیری زبان بھارت کی متحدہ عملداری لکشادیپ میں مستعمل ایک زبان ہے۔[1][2] یہ دراصل ملیالم زبان کی ایک بولی ہے۔[3] یہ لکشادیپ کے چیتلات، بیترا، کلتان، کڈامت، امینی، کواراتی، آندروت،اگاتی اور کلپینی وغیرہ جزائر میں بولی جاتی ہے۔
جزری بولی | |
---|---|
ജസരി jasari | |
فائل:Jeseri in Malayalam & Urdu.jpg ملیالم اور اردو رسمِ خط میں جزری | |
مقامی | بھارت |
علاقہ | لکشادیپ |
نسلیت | لکشادیپی |
ملیالم رسمِ خط، عربی رسم الخط | |
رسمی حیثیت | |
دفتری زبان | لکشادیپ بصورتِ ملیالم |
منظم از | حکومت لکشادیپ |
زبان رموز | |
آیزو 639-1 | ml |
آیزو 639-2 | mal |
آیزو 639-3 | mal |
جزری بولنے والا علاقہ |
صوتیات
ترمیمجزری بولی کی صوتیات ملیالم زبان کی ہی ہے۔ لیکن کچھ قابلِ توجہ فرق ہیں۔ مختصر مصوتہ سے شروع ہونے والے بعض الفاظ میں ' اُ ' محذوف ہوتا ہے۔ مثلاً: 1) رنگی (ملیالم:اُرَنگی)= سویا 2) لَکا (ملیالم:اُلَکا)=موسل۔
بعض مصمتوں میں بھی فرق نمایاں ہیں۔
- 'چ' سے شروع ہونے والے ملیالم الفاظ کی 'چ' کے بدلے ٰش ٰ مستعمل ہے۔ مثلاً:ملیالم میں چولّی (Cholli)، جزری میں شولّی (Sholli) بمعنی بولا۔
- شروع کی 'پ'، 'ف' میں تبدیل ہوتی ہے۔ مثلاً:ملیالم پونڈے (Ponde)، جزری فونڈے (Fonde) بمنی جائے۔
- شروع کی 'و' کا تلفظ 'ب' میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ مثلاً:ملیالم میں وِلی(Vili)، جزری میں بِلی(Bili) بمعنی پکار، بلانا۔
- ملیالم کی 'ژ' (zh) کی آواز ' ل' یا 'ی' کی آوازوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ مثلاً:ملیالم میں مژا (Mazha)، جزری میں مَلا (Mala) بمعنی بارش۔ ملیالم میں وَژی (Vazhi)، جزری میں بَئی (Bayi) بمنی راہ۔
ذخیرۂ الفاظ
ترمیمجزری زبان میں ملیالم کے علاوہ دوسری زبانوں کے الفاظ بھی پائے جاتے ہیں۔ ان میں اردو، عربی، تمل شامل ہیں۔ جزری کے ذخیرۂ الفاظ میں ملیالم کے رائج الوقت الفاظ، متروک الفاظ اور مقامی الفاظ نظر آتے ہیں۔ ان میں چند مندرجہ ذیل ہیں۔
جزری | تلفظ | ملیالم | تلفظ | اردو معنی |
---|---|---|---|---|
ബർക്കാസ് | برکاس | ചെറുതോണി | چیروتونی | ناو |
ബോട്ടുകിളി | بوٹوکِلی | ബോട്ട് ക്ലിയറൻസ് സർട്ടിഫിക്കറ്റ് | بوٹ کلئیرنس سرٹیفکیٹ | کشتی کا اجازت نامہ |
ഖലാസി | کھَلاسی | കപ്പല്ക്കാരൻ | کَپّل کارن | جہاز والا |
അദിർപ്പം | اَدِرپم | വിസ്മയം | وِسمئَم | اچمبها |
ലെങ്കുക | لَنکوکا | തിളങ്ങുക | تِلَنگُکا | چمکنا |
താള് | تال | തിരമാല | تِرَمالا | لہر |
اردو مشتقات
ترمیمجزری زبان میں اردو کے اثرات پائے جاتے ہیں۔ اس لیے اس زبان میں اردو کے الفاظ کثرت سے مستعمل ہیں۔ ان میں چند مندرجہ ذیل ہیں۔
جزری | تلفظ | ماخذ | اردو معنی |
---|---|---|---|
ഹക്ക് | ہک | حق | حق/حقیقت/سچ |
അജബ് | اَجب | عجب | عجب |
മുരീദൻമാർ | مُریدنمار | مرید/مریدین | مرید |
ജഹന്നം | جہنّم | جہنم | جہنم |
ശെക്ക് | شکّ | شک | شک |
ഹൽക് | ہلک | حلق | حلق |
വഖ്ത് | وکت | وقت | وقت |
ശാമം | شامم | شام | شام |
സിയാറത്ത് | سِیارت | زیارت | زیارتِ مزار |
റൂഹ് | روح | روح | روح |
ലിബാസ് | لباس | لباس | لباس/کپڑا |
സലാമത്ത് | سلامت | سلامت | سلامتی |
ഹബീബായ | ہَبِیبایا | حبیب | پیارا/حبیب |
ഖൽബ് | کلب | قلب | دل |
ഇൻസ് | اِنس | اِنس | انسان |
കമർ | کمر | قمر | چاند |
ബഹർ | بہر | بحر | سمندر/بحر |
തെക്ദീർ | تکدیر | تقدیر | تقدیر |
കാനു | کانو | قانون | قانون |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Sura's Year Book 2006۔ 2006۔ ص 250۔ ISBN:978-81-7254-124-8۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-19
- ↑ India, a reference annual۔ حکومت ہند۔ 2004۔ ص 851۔ ISBN:978-81-230-1156-1۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-19
- ↑ Lakshadweep Pradesikabhasha Nighandu (Translation: Lakshadweep Regional Language Dictionary), Editor: Dr. Koyammakoya M.۔ ISBN:978-81-922822-9-9